روحانی علاج

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
روحانی علاج
ابوالسمعانی
رزق میں برکت کے لیے :
رزق اور مال و دولت میں برکت کے لیے درج ذیل امور کا اہتمام کرنا چاہئے۔
-1 ہمیشہ حلال اور پاک اشیاءاستعمال کریں۔
-2 حرام اور مشتبہ مال سے بالکل پر ہیز کریں۔
-3 کوشش کریں کہ ہر وقت با وضو رہیں اور نماز کی پابندی کریں،بے نمازی کے وظیفوں میں اثر نہیں ہوتا۔
-4 صدقہ کا اہتمام کریں اور ہر وقت شکر ادا کرتی رہا کریں، شکر سے نعمت میں ترقی اور رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔
-5 رزق میں فراخی اور مال و دولت میں برکت کے لیے درج ذیل وظیفہ نہایت مجرب اور مفید ہے۔
ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ اللہ تعالی کے مبارک نام ”یالطیف “ کا ورد کریں۔ اور بعد میں یہ آیت ایک مرتبہ پڑھیں۔
اللہ لطیف بعبادہ یرزق من یشآءوھو القوی العزیزo
نظرِ بد سے حفاظت :
یہ بات ذہن میں رکھیں کہ نظر صرف دشمن یا بدخواہ کی ہی نہیں لگتی افراد خانہ، قریبی عزیز، مخلص دوست یا سہیلی حتی کہ خود اپنی نظر بھی لگ جاتی ہے اس لیے جب بھی کوئی اچھی چیز دیکھیں تو ما شآءاللہ لا قوة الا باللہ پڑھیں۔ اگر کسی کو نظر لگ جائے تو درج ذیل آیت تین مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور کسی بھی فوڈ کلر سے لکھیںاور دھو کر پلادیں ان شاءاللہ شفاءہو جائے گی آیت مبارکہ یہ ہے:
” وان یکاد الذین کفروا لیزلقونک بابصارھم لما سمعوا الذکر و یقولون انہ لمجنون oوما ھو الا ذکر للعٰلمین o
مال و اسباب کا کھو جانا :
اگر کوئی چیز گم ہو جائے یا کہیں رکھ کر بھول جائیں تو سورة والضحیٰ کو سات مرتبہ پڑھ کر اس چیز کی واپسی کے لیے دعا کریں۔ جب ووجدک ضالاً فھدیٰ پر پہنچیں تو اس آیت کو تین مرتبہ پڑھیں۔
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے گمشدہ چیز واپس مل جائے گی اگر نہ ملی تو اللہ تعالی اس کا بہترین نعم البدل عطا فرمائیں گے۔