خواب انکی تعبیر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
خواب انکی تعبیر
مولانا عابد جمشید
خواب: مولانا صاحب السلام علیکم!
مجھے دوخواب بہت زیادہ نظر آتے ہیں پہلا خواب تو یہ ہے کہ میں اور میرے سب بہن بھائی مل کر سفید رنگ کے انڈے کھارہے ہوتے ہیں مطلب یہ کہ وہ انڈے اندر سے بھی سفید ہوتے ہیں اور ان میں زردی نہیں ہوتی۔دوسرا خواب یہ ہے کہ میرے بڑے بھائی جو گھر کے کفیل بھی ہیں وہ ہمارے رشتہ داروں کو پیسے دے رہے ہوتے ہیں یہ دونوں خواب مجھے تقریبا ہر دس دن بعد نظر آتے ہیں ان کی تعبیر کیاہے؟
(مریم احسان،فیصل آباد)
تعبیر : اللہ کی طرف سے آپ لوگوں کے رزق اور مال میں وسعت اور برکت ہوگی ان شاءاللہ تعالی آپ اور آپ کے بڑے بھائی صدقہ کا اہتمام کیا کریں اور کوشش کریں کہ جس قدر بھی ہو سکے قریبی رشتہ داروں سے صلہ رحمی کیا کریں۔
خواب: مجھے چند دن قبل یہ خواب آیا اور اس وقت تقریبا رات کے تین بجے کاوقت تھا میں نے دیکھا کہ میںاپنے آفس میں بیٹھی ہوں اور دفتر کا کام کررہی ہوں اتنے میں ایک عورت اندر آجا تی ہے اور مجھ سے کہتی ہے کہ لاﺅ میرے پیسے نکا لو میں جواب دیتی ہوں کہ میں نے تو تمہارے کوئی پیسے نہیں دینے وہ دوبارہ کہتی ہے مگر میں انکار کردیتے ہوں اس پر وہ غصہ میں آکر میرا ہاتھ پکڑ لیتی ہے او رمیرا خون چوسنے کی کوشش کرتی ہے میرے شور مچانے پر ہمارے آفس کے ایک بابا جی جو کلرک بھی ہیں وہ آتے ہیں اور اس عورت سے میرا ہاتھ چھڑا دیتے ہیں پھر وہ اس عورت کو غصہ سے باہر نکال دیتے ہیں اتنا خواب دیکھنے کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔میرا پورا جسم کانپ رہاتھابرائے مہربانی مجھے اس خواب کی تعبیر بتادیں میں بہت پریشان ہوں۔
(نوشین،لاہور)
تعبیر: بہن! آپ کے اس خواب سے یوںمعلوم ہوتا ہے کہ آپ کسی سودی لین دین میں مبتلا ہیں اگرآپ نے کسی بینک وغیرہ سے قرض لیا ہو اہے یا کوئی گاڑی قسطوں پر خریدی ہوئی ہے تو فورا اس معاملے کوختم کردیں یا درکھیںکہ سود وہ گناہ ہے جس کے ارتکاب پر اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلان جنگ ہے اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائیں۔
خواب: میں جہلم میں رہتا ہوںاور ایک پرائیویٹ فرم میں جاب کرتاہوںمیں نے پچھلے ماہ خواب میں دیکھا کہ چاروں طرف سمندررہے اور اس میں طوفان آیاہوا پانی کی لہریں بہت اونچی اونچی اٹھ رہی ہیں ایک لہر تو بہت زیادہ اوپر ہو جاتی ہے میں اپنے گھرکے صحن میں کھڑا ہوںبارش بھی ہو رہی یاد رہے کہ ہمارے علاقے کہ قریب کوئی سمندر نہیں ہے میں اپنے بیٹے سے کہتا ہوں کہ جاﺅبھاگ کر ساتھ والے گھر سے اپنی دادی کو بلا کر لے آﺅاب تو یہ شہر ڈوب جائے گا میرا بیٹا تھوڑی دیربعد اپنی دادی کوبلا کرے آتا ہے وہ کہتی ہیں چلوبیٹاکسی محفوظ جگہ پر چلتے ہیں اتنی دیر میں میری آنکھ کھل گئی مولاناصاحب میری والدہ جن کو میرا بیٹاخواب میںبلا کر لاتاہے ان کی وفات کو تقریبا پانچ سال ہوچکے ہیں میں نے جب سے یہ خواب دیکھا ہے بہت خوفزدہ رہتا ہوں براہ کرم اس کی تعبیر بتلا دیں۔
(محمد کامران بخاری،جہلم)
تعبیر: سمندری طوفان اور اس کی بڑی بڑی لہروں سے مراد وہ فتنے ہیں جو اس وقت دنیا میں رونما ہوچکے ہیں یاعنقریب ہونے والے ہیں اس نازک وقت میں اللہ کی طرف رجوع کی ضرورت ہے۔ یہی چیز ان فتنوں سے بچاﺅ کا ذریعہ آپ اپنے علاقے کے کسی بزرگ سے اپنا تعلق کریںاور جب بھی وقت ملے ان کے پاس جایاکریں۔اللہ کے نیک بندوں کی صحبت میں بیٹھنے سے بہت سے برائیوں اورفتنوں سے بچاﺅ ممکن ہے۔ اللہ تعالی عافیت میں رکھیں۔