ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
انیلہ عابد لاہور
چکن منچورین
اجزائ:
بون لیس چکن آدھا کلو
پیاز ایک عدد پسی ہوئی
ٹماٹو ساس آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
سفید مرچ ایک چائے کا چمچہ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
پائن ایپل کیوبز آدھا کپ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
چکن کیوبز ملا میدہ ایک کھانے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:چکن میں نمک، چینی، سرکہ، سویا ساس اور ایک چمچ کارن فلور ملا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور سٹر فرائی کر لیں۔ اب ایک پین میں تیل گرم کر کے ادرک لہسن کا پیسٹ اور پیاز ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ پھر ٹماٹو ساس، سفید مرچ اور پاین ایپل جوس ڈال کر ساس بنا لیں۔ اب چکن ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں اور پائن ایپل کیوبز اور کارن فلور پانی میں گھول کر ڈال دیں، ساتھ ہی میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ لیجیے مزے دار چکن منچورین تیار ہے!!!