روحانی علاج

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
حافظہ میں ترقی:
اچھا ذہن اور مضبوط حافظہ اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اگر یہ نعمت میسر ہو تو خالق ارض وسماءکی حمدوثناءکرنی چاہیے اور اس نعمت میں مزید ترقی کی دعا مانگنی چاہیے اور اگر حافظہ میں کمزوری یا دماغ میں ضعف محسوس ہوتا ہوتو درج ذیل باتوں کا اہتمام کریں:
۱: یاد رکھیں کہ صحت مند جسم میں صحت مند دماغ ہوتا ہے جسمانی صحت کا خیال رکھیں۔
۲: تلی ہوئی اور مرغن غذاﺅں کی بجائے سادہ اور قدرتی اشیاءاستعمال کریں فطر ت سے جتنا زیادہ قریب ہوں گے جسم اور روح اسی قدر مضبوط اور ہشاش بشاش رہیں گے۔
۳: سب سے ضروری بات یہ کہ گناہوں سے مکمل پرہیز کریں۔
امام شافعی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں:
شکوت الی وکیع سوءحفظ
فاوصانی الی ترک المعاصی
فان العلم نور من الہ
ونو ر اللہ لا یعطی لعاص
میں نے اپنے استاذ حضرت وکیع رحمہ اللہ سے حافظہ کی کمزوری کی شکایت کی تو انہوں نے فرمایا کہ چھوٹے بڑے تمام گناہوں سے باز رہو کیونکہ علم اللہ تعالیٰ کا نور ہے اور اللہ تعالیٰ اپنا نور گناہ گاروں کو نہیں دیا کرتے۔
۴: حافظہ کی مضبوطی اور قوت فہم میں اضافہ کے لیے درج ذیل اعمال کا اہتمام کریں۔یہ عمل اولیا ءکا آزمودہ اور مجرب ہے۔
ولقد وصلنا لھم القول لعلھم یتذکرون oالذین اتیناھم الکتاب من قبلہ ھم بہ یومنون o واذا یتلی علیھم قالوا آمنا بہ انہ الحق من ربنا انا کنا من قبلہ مسلمینo اولئک یوتون اجرھم مرتین بما صبروا ویدروون بالحسنة السیئة ومما رزقناھم ینفقون o واذا سمعوا اللغو اعرضوا عنہ وقالوا لنا اعمالنا ولکم اعمالکم سلام علیکم لا نبتغی الجاھلین o
[پ۰۲،رکوع۹)
اسلامی قمری مہینے کے حساب سے پہلی جمعرات، جمعہ اور ہفتہ تین دن روزہ رکھیں اور درج بالا آیات کو کسی شیشے کے برتن مین لکھ کر کسی بہتے ہوئے چشمے ،دریا یانہرکے پانی سے دھوکر پی لیں ان آیات کو رات کو عشاءکی نماز سے فراغت کے بعد لکھ لیں اور طلوع فجر سے پہلے پہلے دھو کر پی لیں۔ اللہ کے فضل وکرم سے حافظہ میں جس قدر بھی ضعف اور دماغ میں جتنی بھی کمزوری ہوگی دور ہوجائے گی۔
۵: اٹھتے بیٹھتے یاعلیم کا ورد کرتی رہا کریں۔
۶: دماغ کو فاسد خیالات اور فضول سوچوں سے پاک رکھیں اور اس کے لیے دوباتوں پر عمل کریں:
اول : جب بھی کوئی الٹا سیدھا خیال آئے فوار لاحول ولا قوة الاباللہ پڑھیں۔
دوم: اپنی نگاہ کی حفاظت کریں۔
۷: چھوٹے بچوں کو شہد پر رب اشرح لی صدری سات مرتبہ دم کرکے پلائیں ان شاءاللہ حافظہ قوی اورفہم میں ترقی ہوگی۔
۸: حرام اور مشتبہ چیزوں سے بچیں۔