ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
ام خدیجہ؛چک گلاں
مقلوبہ
اشیائ:
چکن ایک کلو ( چھوٹے پیس) گاجر دو ٹکڑے تین انچ تک کے
لوکی دو ٹکڑے تین انچ تک کے چاول ایک کلو
پھول گوبھی ایک چھوٹا ٹکڑا چکن کیوبز دو عدد
سرخ مرچ آدھا چمچ نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ چوتھائی چمچ پیاز ایک عدد
ادرک ، لہسن دو کھانے کے چمچ آئل پکانے کے لیے
ٹماٹو پیوری دو کھانے کے چمچے
پکانے کی ترکیب:
پیاز کو باریک کاٹ کر گولڈن براون کرلیں پھر ادرک ، لہسن پیسٹ کے ساتھ گرائنڈر میں پیس لیں۔ اب آئل گرم کرکے اس میں پیاز ، ادرک اور لہسن پیسٹ ڈال کر بھونیں اور پھر اس میں چکن اور ٹماٹو پیوری ڈال کر بھی بھونیں۔ مرغی کی بو نکل جائے تو اس میں پانی ، نمک ، لال مرچ اور چکن کیوبز ڈال کر گلا لیں۔ مرغی گل جائے تو اسے پانی سے نکال کر الگ رکھ دیں اور سبزیاں ڈال کر پریشر ککر کو پانچ منٹ کے لئے بند کردیں۔
اب اس میں چکن ، چاول اور کالی مرچ ڈال کر اتنا پانی رکھیں کہ چاول گل کے دم ہو جائیں ، مزے دار مقلوبہ تیار ہے، گرما گرم پیش کریں اور داد سمیٹتے وقت ہمیں بھی یاد رکھیں۔