جون

پیار کی مار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
پیار کی مار
محمد کلیم اللہ
بچہ محبت کی زبان جلد سمجھتا ہے۔ آپ کی محبت بچے سے مختلف طریقوں سے ظاہر ہوتی ہے مثلا کبھی آپ اس کو سوتے ہوئے بھی جاگنے کے انتظار کیے بغیر اس کا بوسہ لیتی ہیں کبھی ذرا سابچہ رودیا تو فوراً چوم چاٹ کر سہلایا اورلوریاں دے کر نیند کی آغوش میں سلا دیا۔
ہاں!یہ الگ بات ہے کہ جب آپ کام میں مصروف ہوتی ہیں تو پھر فوراً ”منے کے ابا منے کو ذرا دیکھنا“ کے الفاظ آپ بڑی بے ساختگی میں کہہ جاتی ہیں۔ اب ”منے کا ابا“ بیچارہ اسے چپ کرانے کے لیے کئی پاپڑ بیلتا ہے، کبھی اس کے سامنے اوووے اوووے اوئے.... کہہ کر خاموش کرانے کی کوشش کرتا ہے، کبھی چٹکی بجاکر، کبھی تالیاں بجا کر، کبھی سامنے بڑی عجیب وغریب انداز میں بلی ،بکرے اور طوطے کی آوازیں نکال کر ،کبھی بیچارے ”منے کے ابا“ اس کو چپ کرانے کے لئے گھٹنوں کے بل چل کر گائے بھینس کی نقل اتار کراور کبھی بے معنی اوٹ پٹانگ فضول اور مہمل الفاظ بول کر۔
Read more ...

مرید پور کا پیر

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
مرید پور کا پیر
پطرس بخاری
کچھ عرصے بعد خون کی خرابی کی وجہ سے ملک میں جابجا جلسے نکل آئے جس کسی کو ایک میز ایک کرسی اور ایک گلدان میسر آیا،اسی نے جلسے کااعلان کردیا۔ جلسوں کے اس موسم میں ایک دن ”مرید پور“ کی انجمن نوجوانان ہند کی طرف سے میرے نام اس مضمون کا ایک خط موصول ہوا: ” آپ کے شہر کے لوگ آپ کے دیدا رکے منتظر ہیں ہر کہ دمہ آپ کے روئے انور کو دیکھنے اور آپ کے پاکیزہ خیالات سے مستفید ہونے کے لیے بے تاب ہیں مانا ملک بھر کو آپ کی ذات بابرکات کی از حد ضرورت ہے لیکن وطن کا حق سب سے زیادہ ہے کیونکہ
خار وطن از سنبل و ریحان خوشتر
Read more ...

اللہ کا ذکر

User Rating: 2 / 5

Star ActiveStar ActiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اللہ کا ذکر
مولانا عاشق الہی بلند شہری
ذکر الٰہی کا اعلی درجہ یہ ہے کہ ہر وقت اللہ کی طرف دھیان رہے اور اس کی یاد دل میں بسی رہے جن بندوں نے ذکر کا نفع سمجھ لیا ہے اور جن کو اس کی فضیلتیں معلوم ہوگئی ہیںوہ عمر کا ذرا ساحصہ بھی خداکی یاد سے خالی نہیں جانے دیتے۔ اللہ کا نام لینا اور اللہ کا ذکر کرنا بہت ہی فضیلت رکھتا ہے۔ ایک صحابی رضی اللہ عنہ کوحضرت رسول مقبول ﷺ نے نصیحت فرمائی :”تیری زبان ہر وقت اللہ کی یاد میں تر رہے!“ایک مرتبہ حضرت رسول اللہ ﷺ نے چند عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:” سبحان اللہاور لاالہ الااللہ اور سبحان الملک القدوس پڑھتی رہا کرو اور انگلیوں پر پڑھاکرو کیونکہ انگلیوں سے پوچھا جائے
Read more ...

ایک کہانی بڑی پرانی

User Rating: 2 / 5

Star ActiveStar ActiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ایک کہانی بڑی پرانی
ام محمد رانا
نمرہ کا اپنے بہن بھائیوں میں آٹھواں اور آخری نمبر تھا نمرہ کی پیدائش اس وقت ہوئی جب چوتھا اور بہن بھائیوں میں سے سب سے چھوٹا بھائی بھی آٹھویں جماعت میں تھا۔ 45سالہ آسیہ تو نمرہ کی پیدائش پر ایسے شرمندہ تھیں جیسے ان سے کوئی ایسا فعل سرزد ہوگیا جس سے وہ تائب ہوچکی تھیں لیکن اس میں نہ تو نمرہ صاحبہ کی غلطی تھی کہ وہ اپنی والدہ کی رضا کے بغیر ہی اس دنیا میں تشریف لائی اور نہ ہی آسیہ کو اتنا شرمسار ہونے کی ضرورت تھی کیونکہ یہ تو اللہ کی دین ہے۔ 45سال کی کیا بات ہے وہ جو بانجھ ہونے کے باوجود 100سال کی عمر میں اولاد سے نواز سکتاہے اس کی قدرت کسی کی مرضی یا خواہش کے تابع کوئی تھوڑتی ہے
Read more ...

ایک سوال

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ایک سوال
مصباح جبار؛چیچہ وطنی
آج ایک سوال کرنا چاہوں گی آپ سب سے، مکمل پڑھ کر جواب دیجیئے گا، ٹھیک ہے؟
آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری اکثریت بڑے مشہور و معروف مصنفوں کی لکھی ہوئی کتابیں، ناول کہانیاں، تحریریں پڑھنا بڑا پسند کرتی ہے۔ اکثر لوگ میگزین اور مختلف کتابوں میں یہ کہانیاں اور ناولز تلاش کرتے ہیں اور کچھ لوگ یہ سب انٹرنیٹ کی دنیا میں تلاش کرتے ہیں اور بڑے مزے لے لے کر پڑھتے ہیں اور پڑھتے پڑھتے کبھی بور نہیں ہوتے اور بہت غور و فکر کے ساتھ سمجھ سمجھ کر پڑھتے ہیں کوئی ایک لائن سمجھ ناں آئے تو دو تین بار اسی لائن کو پڑھتے جاتے ہیں یہاں تک کہ سمجھ آجائے کہ لکھنے والا کہنا کیا چاہ رہا ہے اور یہ سب کہانیاں پڑھ کر بعض دفعہ تو ہماری آنکھوں میں آنسو بھی آجاتے ہیں اور بعض دفعہ پڑھتے پڑھتے
Read more ...
Page 2 of 2