کفار سے مشابہت کا عذاب

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
کفار سے مشابہت کا عذاب
صائم اشرف
حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ اپنی آپ بیتی میں تحریر فرماتے ہیں کہ اپنے بچپن میں اپنے سارے گھرانے میں بلکہ خاندان میں یہ معمول دیکھا کہ ہولی (ہندوﺅں کی ایک رسم جس میں وہ ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں) کے دنوں میں رنگا ہوا کپڑا نہیں پہنا جاتا تھا اور سرخ رنگ سے بچنے کا نہایت ہی اہتمام دیکھا تھا۔ ایک مرتبہ اپنے بچپن میں گھر کی عورتوں سے سنا کہ ایک بزرگ بہت ہی نیک ، نماز روزے اور دیگر اعمال کے پابند تھے ان کے انتقال کے بعد کسی نے خواب میں ان کو دیکھا نہایت ہی پر تکلف مکان ہے نہایت ہی عمدہ بستر اور قالین ہیں اور نہایت ہی پر تکلف تخت پر آرام کر رہے ہیں مگر ان کے ہونٹوں پر ایک چھوٹا سا سانپ کا بچہ لپٹ رہا ہے۔ خواب دیکھنے والے نے ان سے بڑی حیرت سے پوچھا کہ اس اعزاز و اکرام کے ساتھ سانپ کیسا؟ انہوں نے کہا کہ ہولی کے دنوں میں ، میں پان کھا رہا تھاا یک مریل سا گدھا سامنے سے جا رہا تھا میں نے پان کی پیک اس پر تھوک کر مذاقاً کہہ دیا تھا آج ساری دنیا رنگی ہوئی ہے تجھے کسی نے نہ رنگا میں ہی رنگ دوں۔ یہ قصہ اور خواب ہمارے ہاں بچپن کے زمانے میں ہی مشہور تھا بوڑھیاں بہت ہی اہتمام سے دلہنوں اور نو عمر لڑکیوں کو سنایا کرتی تھیں۔
اس واقعہ سے یہ عبرت حاصل ہوئی کہ کفار کی مشابہت بھی عذاب کا سبب ہے، حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انہی میں سے شمار ہوگا۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ کفار کی نقل سے بچیں اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کی مشابہت اختیار کریں تاکہ قیامت کے دن ہمارا حشر بھی صحابہ کے ساتھ ہو۔ اور جس طرح اللہ رب العزت صحابہ سے خوش ہوئے ہم سے بھی خوش ہو جائیں۔
(1) آنحضرت ﷺ کی وہ مہر جو ضروری مراسلات پر لگائی جاتی تھی، کس صحابی کی تحویل میں رہتی تھی؟
(2) حضرت آسیہ(زوجہ فرعون)کے والد کاکیا نام تھا؟
(3) کسی شخص نے اپنا سامان،سونا،چاندی وغیرہ بطور رہن کسی دوسرے کے پاس رکھوایا ہو تو اس مال کی زکوة کون دے گا؟
(4) امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے کن کن صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زیارت کی ہے؟ کوئی سے پانچ نام بتائیں۔
(5) ”میسو پوٹیمیا“کس ملک کا پرانا نام ہے؟
(6) اردو کے دو مشہور ناولز” ابن الوقت“ اور”بنت الوقت“ کے مصنفین کے نام بتائیے۔
(7) کیا مچھلیاں سوتے وقت اپنی آنکھیں بندکرتی ہیں؟
(8) مرزا غلام احمد قادیانی کے خلاف پہلا فتوی کس سن میں دیاگیا؟
(9) چار ایسی دھاتوں کے نام بتائیں،جوسونے سے زیادہ قیمتی ہیں؟
(10) برطانوی سامراج سے نجات کی مشہور” تحریک ریشمی رومال“کے بانیان کے نام بتائیں۔
سابقہ سوالات کے جوابات:
1۔ حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ 2۔ رازدان، حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ
3۔ 158ھ 4۔ علامہ ظفر احمد عثمانی
5۔ مولانا احمد علی لاہوری 6۔ کینیڈا
7۔ مراکش 8۔ پیولوڈی اٹالیا، 1914ئ
9۔ میوگو ۰1۔ فرانس
ہماری اس ماہ کی ونر ہیں نورین خان، کراچی؛ ادارہ ان کو مبارک باد
کے ساتھ ساتھ حسب وعدہ انعامی کتب بھی ارسال کر رہا ہے۔
نوٹ: 15 جولائی تک جوابات کا پہنچانا ضروری ہے ورنہ آپ کا نام قرعہ اندازی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ آپ جوابات ای میل کے ذریعے بھی بھیج سکتی ہیں، ایڈریس یہ ہے