جولائی

تین سوال

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تین سوال
خدیجہ جمشید'گوجرانوالہ
ایک کافر نے کسی بزرگ سے کہا: اگر تم میرے تین سوالوں کا جواب دے دے تو میں مسلمان ہوجاوں گا۔
جب ہر کام خدا کی مرضی سے ہوتا ہے تو تم لوگ انسان کو ذمہ دار کیوں ٹھہراتے ہو؟
جب شیطان آگ کا بنا ہوا ہو تو دوزخ میں اس پر آگ کیسے اثر کرے گی؟
جب تمہیں خدا نظر نہیں آتا تو اسے کیوں مانتے ہو؟
Read more ...

ایک کہانی بڑی پرانی

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
ایک کہانی بڑی پرانی
ام محمد رانا
آسیہ بیگم روز روز کے بلی چوہے کے کھیل سے تنگ آچکی تھی ایک دن وہ خود ہی ایک رشتہ دیکھنے گئی اور ہاں کر آئی اور اپنی بات پر ڈٹ گئی کہ بس میں نے وہیں نمرہ کا رشتہ کرنا ہے۔ ویسے تو بھابیاں نہ مانتیں پر جب انھوں نے دیکھا کہ نمرہ کا ہونے والا سسرال بالکل متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ہے گھر بار بھی گزارہ میں ہے لہذا ہر لحاظ سے نمرہ ان سے نیچے ہی رہے گی توحامی بھر دی۔ مہینے کے اندر اندر نمرہ کی شادی کردی گئی اور یہ کہ کر نمرہ کو جہیز کے نام پر کوئی چیز نہ دی گئی کہ وہ ابھی وہ گھر اس قابل نہیں کہ ہمارے سٹینڈرڈ کا دیا ہوا جہیز وہاں رکھا جاسکے۔
ادھر نمرہ کاشوہر انتہائی نفیس طبیعت کا مالک تھا وہ ایک معمولی دکاندار کا بیٹا تھا جس نے خود اپنی محنت سے پڑھ کر اپنا مقام بنایا تھا
Read more ...

ظہیرالدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ظہیرالدین محمد بابر
امان اللہ کاظم'لیہ
وہ دیکھ رہا تھا کہ آئے دن اس کا باپ اپنے بھائیوں سے نبرد آزما رہتا تھا کبھی تو وہ کامیابی سے ہم کنار ہوتا تھا اور کبھی اسے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا۔ جب کبھی اسے فراغت کے لمحات میسر آتے توہ اندر جان کے پہلو میں واقع پہاڑی پر چلا جاتا تھا جہاںپر اس نے بہت سے کبوتر پال رکھے تھے۔ اسے غٹر غوں کرتے کبوتروں کے درمیان رہنا اچھا لگتا تھا اس نے سینکڑوں کی تعداد میں موجود ان کبوتروں کے لیے بڑے بڑے لکڑی کے ڈربے بنوا رکھے تھے اور ان کبوتروں کی نگہداشت اور ان کی خاطر تواضع کے لیے کئی کئی نوکر بھی متعین کر رکھے تھے وہ پہاڑی پر پہنچ کر ان کبوتروں کو ہو امیں اڑاتا رہتاتھا
Read more ...

ایک نقطے کا فرق

User Rating: 2 / 5

Star ActiveStar ActiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ایک نقطے کا فرق
ام حنیفہ'سرگودھا
ایک مولوی صاحب نے تقریر کے دوران فرمایاکہ جو لوگ ڈاڑھی منڈاتے ہیں یا ایک مٹھی سے کم کرتے ہیں، تو وہ اعلانیہ گناہ کے مرتکب ہونے کی بنا پر فاسق ہیں۔ ایک نمازی کو اس پر غصہ آیا اور ایک بڑے عالم بزرگ کے پاس جا کر شکایت کی کہ جناب ہم تو نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں، حج بھی کرلیا، کبھی عمرہ کیلئے بھی چلے گئے تھے، بس ڈاڑھی منڈاتے ہیں، پھر فلاں مولوی صاحب نے ہمیں فاسق بنادیا۔
ان بزرگ نے فرمایا کہ بھئی اس مولوی صاحب پر غصہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے” ت“ کا ایک نقطہ گرادیا ہے مولوی صاحب فاسق بتاتے ہیں، بناتے نہیں۔
Read more ...

ڈرائیور مینیجر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ڈرائیور مینیجر
صبا خان'گکھٹر منڈی
پروفیسر آفتاب کی پیشانی پر بل پڑے ہوئے تھے ان کا ڈرائیور ابھی تک نہیں آیا وہ وقت کی پابندی کے لیے مشہور تھے کسی جگہ پہنچنے کا جو وقت مقرر ہوتا وہ اس سے ایک سیکنڈبھی لیٹ پہنچنا پسند نہیں کرتے تھے۔ آج انہیں ایک اہم میٹنگ میں جانا تھا شام پانچ بجے کا وقت طے تھا پونے پانچ بج چکے تھے اور ان کے خیال میں راستہ بیس منٹ کا تھا گویا اس وقت تک وہ پانچ منٹ تولیٹ ہوہی چکے تھے۔
آخر ڈرائیور کی صورت نظر آئی اس نے ہارن بجایا تو وہ باہر کی طرف دوڑ پڑے جلدی سے کار میں بیٹھے اور بولے:” ہم میٹنگ کے وقت سے پانچ منٹ لیٹ پہنچیں گے ان پانچ منٹوں کی وجہ سے آج مجھے جو شرمندگی اٹھانی پڑے گی اس کے ذمے دار تم ہوگے۔ تم اچھی طرح جانتے ہو میں وقت کا کتنا پابند ہوں اس کے باوجود تم پندرہ منٹ لیٹ آئے ہو میں نے تمہیں پہلے بتا دیا تھاک
Read more ...
Page 2 of 2