خدمت خلق وراحت رسانی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
خدمت خلق وراحت رسانی
مولانا عاشق الہی بلند شہری
پچھلے سبق میں ان حقوق کے بارے میں ہم نے توجہ دلائی ہے جن کی ادائیگی فرض اورسخت ضروری ہے اورجن کے تلف کرنے پر اپنی نیکیاں دوسرے کو مل جانے کاقانون حدیثوںمیں آیاہے۔ اب اس سبق میںہم یہ بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ خداکی ساری مخلوق کی خدمت بڑے مرتبہ اورثواب کاکام ہے۔ جوحقوق ہم پر فرض ہیں ان کے علاوہ بھی جہاں تک ہوسکے جان اورمال سے سب کی خدمت کرو، سب کے آرام وراحت کاخیال کرو، کسی کوتکلیف نہ پہنچاﺅ ،سب کے ساتھ عاجزی سے پیش آﺅ، ضرورت مند کی ضرورت پوری کرو، محتاج کی مددکرو، بھوکے کوکھانا کھلاﺅ، ننگے کوکپڑادو، راستے سے تکلیف دینے والی چیزوں کوہٹادو، معمولی سی چیزوں کے خرچ سے کبھی ہاتھ نہ روکو مثلا:آگ، نمک، دیاسلائی، سوئی دھاگہ وغیرہ۔
حضرت رسول مقبولﷺ نے فرمایاہے کہ مخلوق اللہ کاکنبہ ہے اوراللہ کاسب سے پیارابندہ وہ ہے جو اس کے کنبہ کے ساتھ اچھی طرح پیش آوے۔
اچھی طرح پیش آنے میں سب باتیں آگئیں، دینداری کی بات یہ ہے کہ جس جس سے واسطہ پڑتارہے، اس وقت کے مناسب جوبہترین برتاﺅہو، اسی طرح اس کے ساتھ پیش آئے۔ بعض چیزیں ہم لکھتے ہیں:
۱: جو اپنے لیے پسندکرووہی سب کے لیے پسندکرو۔
۲: جب کسی مجلس میں پہنچوتودو آدمیوں کے درمیان بغیر ان کی اجازت کے نہ بیٹھو اور گردنوں سے کود کرمت آجاﺅ۔
۳: بغیراجازت کسی کے گھر میں داخل نہ ہوجاﺅاورداخلہ کی اجازت ملنے سے پہلے اس کے گھرمیںبھی نظرنہ ڈالو۔
۴: سب کے ساتھ نرمی سے پیش آﺅ، سختی سے جواب نہ دو۔
۵: ضرورت مند کے لیے سفارش کرو۔
۶: کسی کی عیب جوئی نہ کرو، عیب معلوم ہوجائے تومت پھیلاﺅ۔
۷: قرض اداکرنے میں جلدی کرواورتمہاراقرض کسی پرہوتووصول کرنے میں سختی نہ کرو۔ اگر وہ تنگدست ہے تو مہلت دے دیاکرو، یاپوراقراض معاف کردو۔
۸: دوسرے کے بھاﺅپربھاﺅ نہ کرو۔
۹: جہاں کسی کے لڑکے یالڑکی کی بات چیت ہورہی ہواس کافیصلہ ہونے تک اپنے لڑکے یا لڑکی کے لیے پیغام نہ بھیجو۔
۰۱: مریض کی عیادت کرو، یعنی اس کاحال معلوم کرنے کے لیے جاﺅ۔
۱۱: کسی کامذاق نہ اڑاﺅ۔
۲۱: یتیم پررحم کرو۔
۳۱: کسی کواٹھاکرخوداس کی جگہ نہ بیٹھو۔
۴۱: سب چھوٹوں بڑوں کوسلام کرو۔
۵۱: ہدیہ لیادیاکرو۔
۶۱: جب کوئی مسلمان تم سے ملنے یابات کرنے کے لیے آوے تو اس کے احترام کے لیے اپنی جگہ سے ذراہٹ جاﺅ۔
یہ سب باتیں حدیثوں میں آئی ہیں ان کی فضیلتیں اورثواب معلوم کرنے کے لیے ہماری کتاب”اکرام المسلمین“کامطالعہ کرو۔
اللہ تعالی ٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔