آہ؛یہ گھر کی شہزادیاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
آہ؛یہ گھر کی شہزادیاں
بنت محمد عبدالعزیز
آج کے اس پرفتن دور میں کہ جہاں ہر سو فحاشی اور بے حیائی کا دور دورہ ہے جہاں پر محض اپنے ایمان کی حفاظت کر لینا ہی محال نظر آتاہے۔ جس معاشرے نے جس تہذیب نے گھر کی شہزادی کو بازار کی زینت بناکر رکھ دیاجس قدر قصور”روشن خیالی“کے نعرے لگانے والوں کا ہے اسی قدر قصور ہمارا بھی ہے کہ ہم نے ان بے راہ رویوں کے پیچھے چلنا شروع کردیا۔
علامہ ذہبی رحمة اللہ نے ”الکبائر “میں ایک حدیث نقل کی ہے ....کافی تفصیل کے ساتھ فرماتے ہیں .... ایک مرتبہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ، نبی ﷺ کوملنے کے لیے حاضر ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ اللہ کے محبوب ﷺ زار وقطار رورہے ہیں آپ ﷺ کی ریش مبارک آنسوﺅں سے تر ہوچکی ہے حضور ﷺ کو اس طرح دیکھ کر دونوں حیران ہوئے اور پوچھا :”اے اللہ کے محبوب ﷺ !مَایُبکِیکَ؟آپ کو کیا چیز رُلا رہی ہے ؟آپ کیوں رو رہے ہیں؟“
نبی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:
”فاطمہ!میں جب معراج پر گیا تھا تو جہنم میں، میں نے کچھ عورتوںکو عذاب ہوتے دیکھاتواب مجھے میری امت کی عورتوں کی یاد آگئی تو میں نے ان کی وجہ سے رو رہاہوں۔“حضرت فاطمہ ؓ پوچھتی ہیں :”اے اللہ کے محبوبﷺ!آپ نے ان عورتوں کو کیسا دیکھا؟“ تو جواب میں نبی علیہ السلام نے فرمایا:”اے فاطمہ!میں نے پہلی عورت کو دیکھا کہ وہ جہنم کے اندر اپنے بالوں کے ذریعے لٹکی ہوئی ہے اس کا جسم جل رہا ہے اوراس کا دماغ ہنڈیا کی طرح اُبل رہا ہے۔ “
اب بتائیں کہ بالوں سے اگر کسی نوجوان کو پکڑےں تو اس کے بھی آنسو آجاتے ہیں عورتوں کے بال ویسے بھی قدرے لمبے ہوتے ہیںہم نے دیکھا ہے کہ معصوم بچہ بھی جب ماں کے بال کھینچے تو آنسو نکل آتے ہیں، جب ذرا سا کھینچنے کی تکلیف اتنی ہے تو اگر پورے بدن کو بالوں پر لٹکادیا جائے توپھر کیابنے گا؟
آپ نے دیکھا ہوگاکہ جب گوشت ”روسٹ “ہوتاہے ،مشین لگی ہوتی ہے اور گوشت آگ میںگھوم رہا ہوتاہے مجھے تو وہی منظر یاد آتاہے کہ اللہ بھی بالوں سے لٹکائیں گے اور نیچے سے آگ جسم کو جلا رہی ہوگی۔
پھر پوچھا اے اللہ کے نبی ﷺ!یہ سزا کس وجہ سے ہورہی تھی؟توآپ ﷺ نے فرمایا کہ”یہ وہ عورت تھی جو اپنے بالوں کو کٹواتی تھی اور بے پردہ ننگے سر گھومتی تھی۔ “
آج کل نوجوان بچیوں کوڈوپٹے بوجھل نظرآتے ہیں۔ پردہ ان کو سزامحسوس ہوتاہے قیامت کے دن اللہ انہیں بالوںکے ذریعے جہنم میں لٹکائے گا اگر خود اپنے ہاتھ سے اپنے بال کھینچ کر تکلیف کا انداز اور احساس کریں تو ہمیں شریعت کی ہر پابندی آسان نظر آنے لگے۔
آخر میں خداوند ذوالجلال سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں ہر قسم کے شر اور فتنے سے محفو ظ فرمائے اور ہمیں کامل ایمان عطا کرے۔