ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
ام خدیجہ'چک گلاں
کاوس (مراکشی ڈش)
اجزائ:
گوشت :آدھا کلو مرغی: آدھا کلو
مٹر: ایک پیالہ شلجم: آدھا پاو
گاجر: ایک پاو نمک: حسب پسند
ٹماٹر: چھ عدد تج: چار عدد
لونگ: چار عدد زعفران: چٹکی بھر
سویاں :ایک کپ پانی :تین کپ
کشمش: مٹھی بھر گھی: حسب ضرورت
ترکیب:
تمام سبزیاں چھیل کر دھولیں اور ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ ٹماٹر لمبائی میں کاٹ لیں۔ پھر دیگچی میں گھی گرم کر کے گوشت اور مرغی کے ٹکڑے اس میں ڈالیں۔ نمک، گاجر، شلجم، ٹماٹر، پیاز، مٹر، تج، لونگ اور زعفران بھی ساتھ ڈال دیں۔ کچھ دیر بھوننے کے بعد اس قدر پانی ڈالیں کہ سب چیزیں گل جائیں۔ سویوں کو الگ ابال لیں اور جب تمام اشیاءگل جائیں تو پلیٹ میں نکال کر اوپر سویاں ڈالیں اورپھر کشمش کو بھی ہلکا سا ابال کر اوپر چھڑک دیں۔ اب اس پر ٹماٹر کی چٹنی ڈال دیں۔ بہت ہی لذیذ اور عمدہ ڈش تیار ہو گی۔ اس ڈش کو مراکشی زبان میں”کاوس“کہاجاتا ہے۔ آپ جو چاہیں نام رکھ لیں لیکن ہمیں اپنی دعاﺅں میں ضرور یاد رکھیں۔