روحانی علاج

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
 
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
امراض قلب سے حفاظت:
دل اعضائے رئیسہ کا سردارہے۔پورے بدن کی صحت وتندرستی کا مدار قلب انسانی کی صحت اورمضبوطی پرہے افعال قلب میںزراسی بھی کمی بیشی کا فوری اثرپوری بدن پرپڑتاہے تمام انسانی جسم کو تازہ خون کی فراہمی قدرت کے اس انمول پمپ کے ذریعے ہوتی ہے۔آج کل کے مشینی دورمیں جب کہ انسانیت بڑی تیزی سے فطرت سے کٹ کرمصنوعی رنگینیوںاورغیرضروری آسائشوں میں مبتلا ہورہی ہے دل کے امراض میں بھی بڑی سرعت کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔
تن آسانی کے علاوہ امراض قلب میں اضافہ کی ایک بہت بڑی وجہ(بلکہ اگر اسے حقیقی وجہ قراردیاجائے توبے جانہ ہوگا)شیطانی اوردجالی فتنوں کافروغ ہے۔ فحاشی وعریانی سماجی رابطوں کافقدان،رشتوں کاعدم احترام وغیرہ ایسے مسائل نے روح کی بالیدگی کوسخت نقصان پہنچایاہے اورروح کی کمزوری کابراہ راست اثردل پرپڑتاہے۔
آئیں اپنے اپنے دلوں کوٹٹولیںاوراپنی روح وقلب کے نشاط کاسامان مہیاکرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت اٹھانہ رکھیں۔
دل مردہ نہیں اسے زندہ کر دوبارہ
شکار مردہ سزاوار شہباز نہیں
فتنے، برائیاں،گناہ اورشیطانی اثرات دل کو مردہ کردیتے ہیں۔جب دل مردہ ہو جائے توباقی رہ کیاجاتاہے؟
نبی کریم ﷺ کارشاد گرامی ہے:
”الا ان فی الجسد مضغة، اذا صلحت صلح الجسد کلہ واذا فسدت فسد الجسد کلہ الا وہی القلب“
ترجمہ:
آگاہ رہو کہ جسم میں ایک ٹکڑا ایسا ہے کہ اگر وہ ٹھیک رہے تو پورا جسم ٹھیک رہتا ہے اور اگر اس میں بگاڑ پیدا ہوجائے تو پورا جسم بگڑ جاتا ہے، خوب سمجھ لو کہ وہ ٹکڑا دل ہے۔
دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے درج ذیل امور کا اہتمام کریں:
1: غذا ہمیشہ سادہ اورقدرتی استعمال کریں۔تلی ہوئی اورمرغن خوراک سے مکمل اجتناب کریں۔
2: باقاعدگی سے ورزش کریں، خواتین عموماًاس معاملے میں بہت کوتاہی کرتی ہیں۔ ورزش کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کلب جائن کریں یا شرم وحیا کو بالائے طاق رکھ صبح صبح پارک میں دوڑلگائیں ، نہیں! بلکہ آپ اپنے گھرکی چاردیواری میںرہتے ہوئے بھی ورزش کرسکتی ہیں۔گھر کے کام کاج خصوصاً جھاڑودینے میں تساہل نہ برتیں۔
3: اپنی نگاہ کی حفاظت کریں اوردل ودماغ کوبرے خیالات کی آماجگاہ نہ بنائیں۔
4: سورہ یٰس کی تلاوت کا معمول بنائیں۔نبی کریمﷺ نے اس سورة کوقرآن کریم کادل قراردیاہے۔دل سے دل کوطاقت ملتی ہے۔
:5 دل کی تمام بیماریوں کے لیے درج ذیل عمل اکسیر کی حیثیت رکھتاہے:
”اَللّٰھُمَّ یَا قَوِیُّ القَادِرُ المُقتَدِرُ قَوِّنِی وَقَلبِی “
اے اللہ! اے طاقتور! اے تمام قدرتوں اور طاقتوں
کے مالک! مجھے اور میرے دل کو تقویت عطا فرما
اس دعا کو صحیح تلفظ کے ساتھ یادکرلیںاورہرنماز کے بعدداہنا ہاتھ دل کے اوپر رکھ کر سات مرتبہ یہ دعاپڑھیںپھر ہاتھ پر دم کرکے دل پر تین مرتبہ پھیرلیں۔اللہ تعالی کے فضل سے ہر قسم کے امراض قلب سے حفاظت رہے گی۔