اگست

آہ؛یہ گھر کی شہزادیاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آہ؛یہ گھر کی شہزادیاں
بنت محمد عبدالعزیز
آج کے اس پرفتن دور میں کہ جہاں ہر سو فحاشی اور بے حیائی کا دور دورہ ہے جہاں پر محض اپنے ایمان کی حفاظت کر لینا ہی محال نظر آتاہے۔ جس معاشرے نے جس تہذیب نے گھر کی شہزادی کو بازار کی زینت بناکر رکھ دیاجس قدر قصور”روشن خیالی“کے نعرے لگانے والوں کا ہے اسی قدر قصور ہمارا بھی ہے کہ ہم نے ان بے راہ رویوں کے پیچھے چلنا شروع کردیا۔
علامہ ذہبی رحمة اللہ نے ”الکبائر “میں ایک حدیث نقل کی ہے ....کافی تفصیل کے ساتھ فرماتے ہیں .... ایک مرتبہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ، نبی ﷺ کوملنے کے لیے حاضر ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ اللہ کے محبوب ﷺ زار وقطار رورہے ہیں
Read more ...

ایک ماں کا انتظار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ایک ماں کا انتظار
بنت بشیر احمد؛لاہور
”اے اللہ! میرے بیٹے کو اپنے حفظ وایمان میں رکھنا۔ اے اللہ !اسے بُرے دوستوں کی صحبت نے برا کردیا۔ اے میرے مولا! اسے صراط ِمستقیم دکھا،اے بادشاہوں کے بادشاہ! تجھے تیری بادشاہت کا واسطہ؛ مجھے میرے بیٹے سے صرف ایک بار ملوادے ،اے میرے مولا !میرے لعل کو واپسی کا راستہ دکھا دے۔ اے خالق کائنات! اک ماں تیرے سامنے جھولی پھیلائے بیٹھی ہے اپنے بیٹے کی خیر وعافیت کی دعا مانگتی ہے۔“ اور پھر اس کی آواز سسکیوں میں بدل گئی ،وہ رات کے اس پہر جس میں تمام لوگ محو خواب ہوتے ہیں
Read more ...

امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃاللہ علیہ سیمینار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃاللہ علیہ سیمینار
محمد کلیم اللہ
27جون 2010ءکو اسلام آباد کے”ہل ویو ہوٹل“میں صبح10بجے علماء،پروفیسرز، لیکچررز،دانشوروں اور تعلیم یافتہ حضرات کا ایک جم غفیر جمع تھا۔ان سب کے آنے کا واحد مقصد اس شخصیت کی جناب میں خراج عقیدت پیش کرنا تھا جس کو دنیا ”امام اعظمؒ “کے مبارک نام سے یاد کرتی ہے۔
محسن ملت محمدیہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کے کارنامہ ہائے زندگی کو بیان کرنے کے لیے ”اتحاد اہل السنة والجماعة “....جوخالص علمی اور نظریاتی جماعت ہے....نے ایک سیمینار بنام امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت کا انعقاد کیاتھا۔ جس کا مقصد ساری دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ دین محمدی کی آسان اور عام فہم تعبیر فقہ حنفی کو بطور قانون نافذکیاجائے
Read more ...

صدیق وعتیق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
صدیق وعتیق
مولانا محمد الیاس گھمن
چند لوگ اٹھ کر مکہ کے تاجر کے پاس بھی آپہنچے ”سنا تم نے !اب ایک رات میں بیت المقدس کا سفر بھی طے ہونے لگا ہے“۔ ”کیاہوا؟“ ”ہونا کیاتھا تیرا دوست کہتا ہے کہ میں نے ایک رات میں بیت المقدس اور آسمانوں کا سفر کیاہے تو بتلا بھلا یہ بات عقل کو لگتی ہے؟“ ”اگر وہ کہتا ہے تو بالکل سچ کہتا ہے۔“ایک طرف مادہ پرست تھے جن کو اپنی عقل نارساابھی تک معجزہ کی حقانیت نہیں سمجھنے دے رہی تھی دوسری طرف ابوبکر تھے جنہوں نے بلا تردد کہا کہ اگر محمد ﷺ کہتے ہیں تو بالکل سچ کہتے ہیں۔
ابوبکر سرداران قریش کے ہمراہ آپ کے دربار میں حاضر ہوئے قریش مکہ بیت المقدس کے بارے سوال کرتے آپ جواب دیتے دوسرا اعتراض کرتے آپ جواب دیتے ادھر آپ جواب عنایت فرماتے
Read more ...

خدمت خلق وراحت رسانی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خدمت خلق وراحت رسانی
مولانا عاشق الہی بلند شہری
پچھلے سبق میں ان حقوق کے بارے میں ہم نے توجہ دلائی ہے جن کی ادائیگی فرض اورسخت ضروری ہے اورجن کے تلف کرنے پر اپنی نیکیاں دوسرے کو مل جانے کاقانون حدیثوںمیں آیاہے۔ اب اس سبق میںہم یہ بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ خداکی ساری مخلوق کی خدمت بڑے مرتبہ اورثواب کاکام ہے۔ جوحقوق ہم پر فرض ہیں ان کے علاوہ بھی جہاں تک ہوسکے جان اورمال سے سب کی خدمت کرو، سب کے آرام وراحت کاخیال کرو، کسی کوتکلیف نہ پہنچاﺅ ،سب کے ساتھ عاجزی سے پیش آﺅ، ضرورت مند کی ضرورت پوری کرو،
Read more ...
Page 2 of 2