ستمبر

روحانی علاج

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
بے روزگاری:
جو نفس بھی اس دنیا میں آتا ہے وہ اپنے مقدر کا لکھا ساتھ لے کر آتا ہے پوری کائنات کی تمام مخلوقات کو جس ذات نے پیدا کیا ہے اسی نے ان تمام مخلوقات کے رزق کا ذمہ بھی لیا ہے۔
ارشاد ربانی ہے۔
وما من دابة فی الارض الا علی اللہ رزقھا
۔
”اس زمین پر حرکت کرنے والے ہر جاندار کا رزق اللہ کے ذمے ہے۔ “
Read more ...

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
ام خدیجہ'چک گلاں
اجزائ:
گوشت گائے کا:ایک کلو باسمتی چاول: تین پاوکچا پپیتا:2چمچ دہی:ایک پاو
سفیدمرچ پسی ہوئی:1 چمچ تیز پات:1 عدد،لونگ:4 عدد،دارچینی:2 عدد آئل: ایک پاو
ہری مرچ:4 عدد باریک کٹی ہوئی ہرا دھینا اور پودینہ: تھوڑا سا باریک کٹا ہوا ٹماٹر: 2 عدد خشخاش پسی ہوئی:1 چمچ سرخ مرچ پسی ہوئی:2 چمچ جائفل پسی ہوئی:1/4 چمچ
جاوتری پسی ہوئی:چٹکی بھر ادرک لہسن کا پیسٹ:2 چمچ نمک:ایک کھانے کا چمچ
Read more ...

خواب اور ان کی تعبیر

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
خواب اور ان کی تعبیر
مولانا عابد جمشید
مولانا صاحب:
میں اکثر ڈراﺅنے خواب دیکھتی ہوں ایک مہینے میں کم از کم تین سے چار مرتبہ مجھے کوئی نہ کوئی خوفناک خواب ضرور دکھائی دیتا ہے۔ کبھی دیکھتی ہوں کہ کوئی مجھے قتل کر رہا ہے کبھی یوں نظر آتا ہے کہ کوئی مجھے بہت زیادہ مار رہا ہے۔ کبھی کوئی خوفناک صورتحال نظر آتی ہے اور کبھی دباﺅ سا محسوس ہوتا ہے۔ میں بہت پریشان رہتی ہوں کئی لوگوں سے ذکر بھی کیا لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ گذشتہ ماہ سکول میں ایک کلاس فیلو نے آپ کا رسالہ پڑھنے کے لئے دیا۔ خواب اور ان کی تعبیر والا صفحہ پڑھا تو ذہن سے بوجھ ہٹتا ہوا محسوس ہوا۔
آپ سے گذارش ہے کہ میرے ڈراﺅنے خوابوں کی تعبیر بتائیں اور کوئی ایسا ورد بتائیں
Read more ...

پریشانی کی وجہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
پریشانی کی وجہ
حمیر انور'لاہور
کیا ہوامحمد؟ اتنے پریشان کیوں ہو؟ طلحہ نے کالج سے نکلتے ہی پوچھا۔ وہ چند دن سے محمد میں غیرمعمولی تبدیلی محسوس کررہاتھا۔اس نے کئی مرتبہ پوچھا مگر اسے جواب نہ مل سکا۔
کچھ نہیں یار بس ایسے ہی دل افسردہ ہے۔ محمد نے افسردگی سے جواب دیا طلحہ مسلسل اس کے چہرے کے تاثرات نوٹ کررہا تھا محمد کے چہرے پر پریشانی کا اثر نمایاں تھا۔
محمد اورطلحہ بہت اچھے دوست تھے۔ دونوں اپنی شریف طبیعت اورشاندارتعلیمی ریکارڈ کی وجہ سے کالج اورمحلے دونوں جگہ ہر دل عزیز تھے۔
Read more ...

ظہیرالدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ظہیرالدین محمد بابر
امان اللہ کاظم
یہ خانہ بدوش مغل اپنی اس خانہ بدوشانہ زندگی کے عادی ہوچکے ہیں۔ وہ انہی خیموں میں جوان ہوتے ہیں اورانہی خیموں میں مرجاتے ہیں۔ یہ لوگ گرمیوں میں پہاڑوں پرچلے جاتے ہیں جبکہ سردیوں میں میدانی اورریگستانی علاقوں کی طرف لوٹ آتے ہیں۔ “
ننھے بابر کے ذہن میں بہت سے سوالات کلبلارہے تھے اس لیے اس نے بیک وقت اپنے باپ سے کئی سوالات کرڈالے۔
”باباجانی! میرا ذہن کچھ الجھ ساگیاہے میں سمجھ نہیں پارہاکہ یہ لوگ گرمیوں میں پہاڑوں کی طرف کیوں چلے جاتے ہیں اورسردیوں میں میدانی اورریگستانی علاقوں کی طرف کیوں لوٹ آتے ہیں؟ یہ لوگ مستقلًا ایک جگہ پر کیوں قیام پذیرنہیں ہوتے؟ ہر وقت حرکت میں رہنا انہیں کیافائدہ پہنچاتاہے؟ ان کے ہاں نہ تو کوئی مدرسہ ہے اورنہ ہی پڑھنے کے لیے کوئی کتاب، انہیں پڑھانے والا نہ تو کوئی معلم ہے اورنہ ہی دولت علم سے بہرہ مند کرنے والاکوئی عالم۔آخرایساکیوں ہے؟ اوران سب چیزوں کے بغیریہ لوگ زندہ کس طرح ہیں؟
Read more ...
Page 1 of 2