ستمبر

اہل سنت کی نشانیاں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اہل سنت کی نشانیاں
مولانا عابد جمشید
-4 اللہ تعالی کا عرش اور کرسی:
اس علامت کی تفصیل جاننے سے پہلے ایک چھوٹی سی بات سمجھ لیں۔ علم العقائد میں ایک بحث ہے ”حادث“ اور ”قدیم“ کی۔ میں انتہائی آسان الفاظ میں آپ کو یہ بحث سمجھاتا ہوں اس کے بعد ہم اصل مقصد کی طرف واپس آئیں گے یعنی اہل السنت کی چوتھی نشانی کی طرف یہ تفصیل ہم اس لئے بیان کر رہے ہیں کہ آج کل بہت سے ایسے لوگ جن کے عقائد و نظریات اہل السنت کے خلاف ہیں وہ عرش اور کرسی کی بحث میں الجھا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
”حادث“ اور ”قدیم“ دو متضاد اور بالکل مختلف چیزیں ہیں۔
Read more ...

عورت کا اعتکاف

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عورت کا اعتکاف
مولانا مقصود احمد
رمضان المبارک تمام مہینوں کا سردار مہینہ ہے اسی وجہ سے اس میں کچھ ایسی زائدعبادتیں بھی آئیں جن سے دوسرے مہینے خالی ہیں۔ مثلاً: قرآن پاک کا نزول، رمضان میں بیس تراویح کا اہتمام،تلاوت، قرآن، سحری وافطاری نفل کا اجر فرض کے برابر ایک فرض ستر فرائض کے برابر، جنت کے دروازوں کا کھلنا، جہنم کے دروازوں کا بند ہونا، شیاطین کا قید ہونا وغیرہ ا س میں اللہ رب العزت نے کاخاص اپنی رحمت کو خلقت میں بانٹنا جس کی وجہ سے لو گ آپس میں ہمدردی اورغم خواری کرتے ہیں اس ماہ مبارک میں صفت غفوریت کا بھی ظہور ہوتاہے کہ روزانہ ایک جم غفیر کے لیے جہنم سے چھٹکارے کا پروانہ لکھ دیا جاتا ہے۔
خیر! اس مہینہ کی کس کس عبادت عظیمہ کا تذکرہ کیاجائے اس مبارک مہینے میں کئی عبادتیں ایسی ہیں
Read more ...

اگر زکوۃ ادا کر دیں تو

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اگر زکوۃ ادا کر دیں تو
عبد المنعم فائز؛کراچی
ننھی کا ئنات کا جواب بھی بڑا معصومانہ تھا۔ رات کے پچھلے پہر محنت کش باپ کے کھر درے ہاتھوں میں پکڑے محلول کو دیکھ کر اس نے ناگواری سے ناک سکیڑی ابو مجھے اس سے بو آتی ہے، میں نہیں پیوں گی۔“
کا ئنات کی بہن نے آج تک باپ کے مضبوط ہاتھوں کو لرزتا کپکپاتا نہیں دیکھا تھا۔ اس کا ماتھا بھی ٹھنکا ضرورمگر اتنی دیرمیں زرد مشروب اس کی انتڑ یاں کاٹ چکا تھا۔ رات گئے شوہر کے ہاتھوں سے اٹھتی عفونت نے اکبر کی بیوی مزمل کو ان کہی داستان کا حرف حرف سمجھادیا۔ اس نے دوڑ کر اپنے سرتاج کا ہاتھ پکڑا اور جھنجوڑتے ہوئے بولی ” زہر، تمہیں کیا ہوگیاہے، تم اتنے ظالم نہیں ہوسکتے
Read more ...

گر وقت آپڑا ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
گر وقت آپڑا ہے
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اے میرے الہ!کیاماجراہے؟ اب نظر اٹھتی ہے تو ہر طرف سے پریشانیوں کے بت کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ اب توقلم کا وظیفہ محض فریادیں کرنا اورغم کے نوحے لکھنا ہی رہ گیاہے۔
وطن عزیز پاکستان کو نجانے کس کی نظر لگ گئی ہے کہ امن، سکون، اطمینان، راحت، محبت، موانست، اخوت وبھائی چارگی اس سے دور بھاگنے لگے ہیں اور بے چینی، خوف وہراس، تشدد، ناانصافی اورظلم کے بھوت اس کو نگلنے کے لیے منہ کھولے کھڑے ہیں۔
Read more ...
Page 2 of 2