ازدواجی بندھن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ازدواجی بندھن
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
٭ جب کوئی خاوند اپنی بیوی کے لیے کارکادروازہ کھول رہاہوتو سمجھ لیں کہ کارنئی ہے یابیوی
٭ بہترین ازدواجی زندگی کے لیے بیوی کوگونگااورخاوند کواندھاہوناچاہیے۔
٭ بیوی ہر شخص کی ضرورت ہے، اپنے مسائل کی ذمہ داری اس پرڈالنے کے لیے۔
٭ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے اچھی بہوملے تاکہ اسے ان مسائل کاسامنانہ کرنا
پڑے جن کاسامنااس کی ساس کوکرناپڑاتھا۔
٭ لوگ جن وجوہات کی بناپرشادی کرتے ہیں ، انہی وجوہات کی بناپرطلاق بھی دیتے ہیں۔
٭ شادی ناکام نہیں ہوتیں ، لوگ ناکام ہوجاتے ہیں۔ شادی صرف ایک دوسرے کاصحیح
روپ دکھاتی ہے۔
٭ پہلی شادی پر انسان مال لٹاتاہے دوسری پرعزت تیسری پرجان۔ ایمان شادی کے بغیر ٍ بھی لٹایاجاسکتاہے
٭ شادی دوافراد کے درمیان نہیں ، دوخاندانوں کے درمیان بندھن ہوتاہے۔
٭ شادی ایک ایساجواہے جس میں دونوں فریق ہارتے یا دونوں جیتے ہیں۔
٭ محبت کی شادیاں صرف محبت نہ ہونے کی وجہ سے نا کام ہوتی ہیں۔
٭ دوسری شادی نام ہے فتح کا، امیدکی،تجربے پر۔
٭ شادی کی کامیابی کے لیے ضرورت ہوتی ہے ہمیشہ دوافرادکی، ناکامی کے لیے صرف ایک کی۔
٭ شادی میں کوئی خرابی نہیں ہے، مسائل صرف اکھٹے رہنے سے پیداہوتے ہیں۔
٭ خاوند کوچاہیے کہ اپنی بیوی کوہروہ بات بتادے جس کے بارے میں اسے پتہ ہوکہ وہ جلد ہی خود بھی جان لے گی۔
٭ شادی کرنسی نوٹ کی طرح ہے۔ اس کے دوحصے کر کے اسے خرچ نہیں کیاجاسکتا۔
٭ مرداورعورت شادی کے بندھن میں بندھ کرایک ہوجاتے ہیں ، مسئلہ یہ فیصلہ کرتے ہوئے پیداہوتاہے کہ، کون ساایک؟
٭ اس بیوی کی نسبت جوکھانا پکانا جانتی ہومگر پکانے پر تیارنہ ہو، اس بیوی کے ساتھ گذارا زیادہ مشکل ہوتاہے جوکھانا پکانانہ جانتی ہومگر پکانے پرمصرہو۔
٭ سب سے اچھی بیوی وہ ہے جومیکے سے شرم وحیاءکا جہیز لے کرآئے۔
٭ شادیاں صرف اس لیے ناکام ہوتی ہیں کہ ہرفریق دوسرے سے وہ توقع رکھتاہے جس پر خود پورا نہیں اترتا۔
٭ بعض جگہوں پر خاوند بیوی خریدتے ہیں اوربعض جگہ بیوی خاوند کو۔
٭ ہرساتھی تنہائی کاعلاج نہیں کرسکتا، بعض ساتھیوں کے ساتھ تنہائی اوربڑھ جاتی ہے۔
٭ شادی کاسب سے مشکل مرحلہ درمیانی ہوتاہے۔ کیونکہ پہلے مرحلے میں میاں بیوی کی ایک دوسرے کے لیے چاہت ہوتی ہے اورتیسرے میں ایک دوسرے کی ضرورت۔
٭ میں اورمیری بیوی 0 2سال تک بڑے خوش تھے پھر ہماری شادی ہوگئی۔
٭ ہماراایک دوست کہہ رہاتھا کہ اس نے مصیبت کو گلے لگالیاہے، بعد میں معلوم ہوا کہ مصیبت اس کی بیوی کا نام ہے۔
٭ بعض دفعہ جہیز بیوی کے ساتھ آتاہے اوربعض اوقات بیوی جہیز کے ساتھ۔
٭ بعض خاوند بیوی کے ساتھ اکیلے رہتے ہیں
٭ شادی شدہ آدمی کواپنی غلطیاں بھول جانی چاہیں۔ کیافائدہ کہ ایک ہی چیز کودو افراد یاد کرتے رہیں۔
٭ خوش قسمت ہے وہ جس کی بیوی کہے اچھا مجھے تو اس بات کا پتہ ہی نہ تھا۔
٭ مرد اور عورت ایسے دکھ بانٹنے کے لیے شادی کرتے ہیں جوشادی نہ ہونے کی صورت میں کبھی پیداہی نہ ہوتے۔
٭ اگر آپ کی بیوی ڈرائیونگ سیکھنا چاہتی ہوتوکبھی اس کے راستے میں نہ آئیں۔
٭ کامیاب خاوند وہ ہے جوبیوی کے اخراجات سے زیادہ کمائے اورکامیاب بیوی وہ جوایسا شوہرڈھونڈھ لائے۔
٭ اچھی شادیاں شروع ہوتی ہیں اس وقت جب ہم ان سے شادی کریں جن سے محبت کرتے ہیں اوراچھی شادیاں قائم رہتی ہیں اس وقت جب ہم ان سے محبت کریں جن سے شادی کی تھی۔
٭ میں تمہیں نہیں سمجھ سکتا،تم مجھے نہیں سمجھ سکتی۔ ہم دونوں میں اس کے سواکیاقدرمشترک ہے؟
٭ اچھی شادی کا راز یہ ہے کہ شادی سے پہلے آدمی اپنی آنکھیں کھول کر رکھے اورشادی کے بعد بندکرلے۔
٭ ماہرآثار قدیمہ سب سے اچھاخاوند ہوتاہے۔ جُوں جُوں اس کی بیوی پرانی ہوتی جاتی ہے اس کی دلچسپی بڑھتی جاتی ہے۔