روحانی علاج

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
فتنہ دجال سے حفاظت:
اللہ رب العزت نے اس دنیا کواورآزمائش گاہ بنایا ہے اورخیراورشر دونوں کو پیدا کر کے اپنے بندوں کوان کی پہچان کروائی۔ نیکی کے رستے پرچلنے کے انعامات اور ثمرات سے آگاہ کیا بدی کی برائی بیان کی، اس کے عذاب عقاب ذکرکیااسے اپنی ناراضگی کاذریعہ بتایا اور پھر بندوں کو اختیاردے دیاکہ جس راہ پرچاہیں چلیں۔ ابلیس اور اسکی جماعت نے انسانیت کوبہکانے کے لیے اپنی کوششیں کیں اورقیامت تک کرتے رہیں گے دوسری طرف قدسی نفوس مبعوث ہوئے اور انسانوں کوبرائیوں سے آگاہ کرتے اورفتنوں سے آگہی دیتے رہے۔ ان مبارک ہستیوں کاسلسلہ جناب نبی کریمﷺ پرختم ہواا ورعلماءکوان کاوارث توقراردیاگیاکہ علماءرہتی دنیاتک انسانیت کی رہنمائی کافریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔
ابتدائے آفرینش سے اب تک جتنے بھی فتنے آئے یاقیامت تک آئیں گے ان میں سب سے بڑا، مہیب اورخطرناک فتنہ دجال کافتنہ ہے حضرت آدم علیہ السلام سے لیکرخاتم المرسلین ﷺتک ہرنبی نے اپنی امت کو اس فتنے سے خبردارکیا۔دجال ایک کانا شخص ہے جسے اللہ نے کسی جزیرے پر قیدکررکھاہے اورجب اللہ تعالیٰ چاہیں گے اس کوآزاد کرکے اپنے بندوں کی ابتلاءاور آزمائش کریں گے۔ حضرت تمیم داری ؓ کی دجال سے ملاقات ہوئی تھی وہ بحری سفر پرجارہے تھے کہ بھٹک کرایک جزیرے پرجانکلے وہاں انہوں نے دجال کودیکھااوراس سے باتیں بھی کیں۔ یہ واقعہ تفصیل کے ساتھ کتب احادیث میں موجود ہے۔
جب دجال کاخروج ہوگایہ وہ وقت ہوگاجب امام مہدی علیہ الرضوان کا ظہور ہو چکا ہو گا اورمسلمان ان کی بیعت کرچکے ہوں گے۔ دجال کو اللہ تعالیٰ نے کچھ حیرت انگیز طاقتوں کامالک بنایا ہے۔ وہ اپنے ساتھ جنت ودوزخ لے کرچلے گاارواپنے نہ ماننے والوں کواٹھاکرآگ میں پھینکے گا۔جودیکھنے میں دوزخ ہوگی لیکن حقیقت میں جنت کا نمونہ ہوگی دجال انتہائی تیز رفتار سواری پرپوری دنیاکاچکرلگائے اورجولوگ اسے خدامان لیں گے ان پر انعام واکرام کاسلسلہ جاری کردے گا۔ ان کی زمینیں طرح طرح کے پھل، فصلیں اورخزانیں اگلیں گی، بارش ہوگی اوروہ خوشحالی کی زندگی گزاریں گے لیکن وہ موحدین پرزندگی تنگ کردے گاان کی فصلیں اورباغات سوکھ جائیں گے اوربارشوں کاسلسلہ منقطع ہوجائے گا۔دجال لوگوں کوقتل کرکے زندہ کرے گا اور ان تمام اشیاءکواپنی خدائی کے ثبوت میں پیش کرے گا۔
عجیب فتنے کادورہوگاصرف مضبوط ایمان اوردجالی قوت والے ہی کااللہ کی خاصی توفیق سے اس عظیم فتنے سے محفوظ رہیں گے اگرچہ دجال ابھی ظاہرنہیں ہوگا لیکن دجالی فتنوں کے خدوخال نمایاں ہوناشروع ہوجائیں گے شیطانی قوتیں دجال کے خروج کی راہ ہموارکرنے میں مصروف ہیں بے راہ روی اورمذہب بیزاری کادوردورہ ہے اس نازک وقت میں ضرورت ہے کہ اس فتنے سے آگاہی حاصل کی جائے اوراس سے بچاﺅں کی تدابیر اختیار کی جائیں۔ نبی کریمﷺ کی بہت سی احادیث میں دجال اوردجالی ایجنٹوں کاتفصیلی ذکرہواہے۔ خصوصا ابواب الفتن میں۔ اہل السنة والجماعة علماءنے ان احادیث کی جوتشریحات کی ہیں ان کو اپنے مطالعہ میں رکھاجائے۔
2: دجال ارودجالی فتنوں سے محفوظ رہنے والے لوگ وہ ہوں گے جو توبہ اورانابت الی اللہ کااہتمام کرتے ہوں ، دین کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کاجذبہ رکھتے ہوں اور سب سے بڑھ کریہ کہ ان کے عقائد درست ہوں۔ یادرکھیے کہ عقیدہ اصل چیز ہے اپنے عقائد کی حفاظت کی جائے اوراہل السنة والجماعة کے مخالف جوبھی عقائد ہوں (اگرچہ وہ ظاہرمیں کتنے خوشنماکیوں نہ ہوں )ان سے مکمل بیزاری کااظہارکیجئے۔
3: دجال یہودیوں کانام نہاد نجات دہندہ بن کرآئے گا اوریہودی بڑی شدت سے اس کاانتظارکررہے ہیں۔ یہود کی چالوں سے آگاہ رہیں اوریہود کے ایجنٹ کاکردارکرنیوالوں سے بھی۔ دجال کے خروج کے کچھ عرصہ بعد عیسیٰ علیہ السلام کی جامع مسجد کے مینارپرآسمان سے اتریں گے اوردجال کی موت آپ کے ہاتھوں ہوگی جولوگ نزولِ عیسیٰ علیہ السلام کے منکرہیں وہ درحقیقت یہود کے ایجنڈے پرکارفرماہیں ان لوگوں سے خبرداررہیں۔ ان میں قادیانی منکرین حدیث اورکچھ نام نہاد جدیدسکالرز سرفہرست ہیں۔
4: احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جوشخص روزانہ صبح کوسورة کہف کی ابتدائی دس آیتیں پڑھے گاوہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔ یہ سورة پندرہویں پارے میں ہے اوراس کی ابتداءاس آیت سے ہوتی ہے الحمد للہ الذی انزل الخ ان دس آیات کوپابندی کے ساتھ تلاوت کریں ان شاءاللہ دجال اوردجالی فتنوں سے حفاظت رہے گی۔