ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
ام میمونہ'گوجرانوالہ
قیمے کے کباب
اجزائ:
قیمہ.... ایک کلو روکھا ( ایک بارمشین میں ڈال کر نکال لیں ) دہی.... آدھی پیالی بیسن.... چوتھائی کھانے کا چمچہ، دارچینی....جائفل پسی ہوئی، دوکھانے کے چمچے، زیرہ ....بھنا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، فرائی پیاز.... ایک پیالی، انڈا ....ایک عدد، ہری دھنیا ....آدھی پیالی پپیتا ....پسا ہوا دوکھانے کے چمچے، ادرک.... باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ، لال مرچ.... دوکھانے کے چمچے، ہری مرچ.... دو عدد، نمک.... ایک کھانے کاچمچہ، ڈبل روٹی کا چورا.... آدھی پیالی (بھگوکرنچوڑ کر قیمے میں ملادیں )، پودینے کے پتے.... 10 عدد
ترکیب:
قیمے کوفوڈ پروسیسرسے ایک مرتبہ نکال لیں ۔ اب تمام مسالے سوائے دہی، انڈے اور تیل کے ملا کر دوبارہ پروسیسر میں قیمے کے ساتھ باریک کرلیں تاکہ تمام مسالا یک جان ہوجائے۔ اب اس میں دہی انڈا اور دو چمچے تیل ملا کر ایک پیالے میں رکھ دیں ۔ چار گھٹنے کے بعد چھوٹے چھوٹے گولے بنا کرسیخ پر چڑھالیں ۔ ہاتھ سے دبائیں کباب لمبائی میں پھیلا دیں ۔ توڑیں نہیں (اگر سیخ نہیں ہے تو صاف پینسل سے کام کرسکتی ہیں ) اب کباب کو گیلا ہاتھ لگا کر سیخ سے اتار لیں اور فرائی کریں ۔ ذرا سا تیل ڈال کر تھوڑی تیز آنچ پر سینک لیں ۔ سیخیں استعمال کررہی ہیں تو کوئلے پر آگ دہکا کرسیخ رکھیں ، اس پر دہی اور تیل ملا کر برش سے لگائی جائیں ، تیار ہونے پر ڈش میں نکال کر کوئلے کا دھواں دے دیں ۔ رائتے، املی کی چٹنی کے ساتھ بہت مزہ دے گا۔