روحانی علاج

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
آنکھوں کی بیماریاں :
آنکھیں خالق کائنات کاانمول عطیہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اس دنیاکوجس بے مثال حسن سے نوازہے اس سے لطف اندوز ہونے اورخلاق عالم کی کاریگری کے نمونوں سے اس قدرت وکمال پردلائل قائم کرنے میں آنکھیں ہی ہماری معاون بنتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم سے جابجااپنے اس انعام کوجتلاکراپنی قدرت کے آگے سرتسلیم خم کرنے کاحکم دیاہے۔ اللہ نے جن قوموں پرعذاب وعتاب نازل کیا ان کی تباہی کودیکھ کران سے عبرت پکڑنے کاحکم بھی قرآن کریم میں موجود ہے۔آنکھوں کی قدرپوچھنی ہوتوکسی ایسے شخص سے پوچھیے جو اس نعمت سے محروم ہے۔
بعض لوگوں کونظر ابتداءمیں تودرست ہوتی ہے مگر بے احتیاطی اور عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس میں کمزوری آناشروع ہوجاتی ہے۔ ضعف بصارت سے محفوظ رہنے کے لیے درج ذیل امورکااہتمام کیجئے۔
1: تلی ہوئی اورمرغن غذائیں کم استعمال کیجئے۔ سادہ خوراک سے نظر مضبوط رہتی ہے۔ دودھ اورسبزیوں کااستعمال معمول بنائیں ۔ خصوصا گاجراور اس کاجوس آنکھوں کے لیے بہت مفید ہے۔
2: قلب ونظر کوپاک رکھیے غیرمحرموں کودیکھنے، فحش تصاویر دیکھنے غیر اخلاقی لٹریچر پڑھنے اورفلمیں وڈرامے دیکھنے سے نظر پربہت بُرااثر پڑتاہے۔ اپنے بچوں پرخاص طورسے نظررکھیں ۔ ان کوکارٹون بھی نہ دیکھنے دیا کریں ۔ اہل باطل نے کارٹون کے آڑمیں ہماری آئندہ نسل کواخلاقی اورمذہبی اعتبار سے تباہ کرنے کامنصوبہ بنایاہواہے۔
کارٹون، فلموں میں عشق وعاشقی، بوس وکناراوردوسرے مخرب الاخلاق مناظر معمول بن گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ کارٹون نیٹ ورک اوردوسرے مشہور اردوکارٹون چینل ہندوستان سے آپریٹ ہوتے ہیں اور ہندوﺅں نے ان میں اپنامذھب کوٹ کوٹ کربھراہوتاہے یقین نہ آئے تو باقاعدگی سے کارٹون دیکھنے والے بچوں کی گفتگوپرتوجہ کریں ۔ آپ کو بھگوان، رام، ایشور، آتما، ہرساتما،بھیم،راون جیسے خاص ہندی مذہبی الفاظ سننے کوملیں گے۔ اس معاملے کو سنبھالیں ، اس سے پہلے کہ دیرہوجائے۔
3: تلاوت قرآن کومعمول بنائیے، قرآن کریم کودیکھ کرپڑھنے سے اجردوہراملتاہے اورقوت بصارت بھی مضبوط ہوتی ہے۔
4: صبح کوسیرکااہتمام کیجئے لیکن اگرآپ خاتون خانہ ہیں توپارک میں ہرگز نہ جائیے، گھرکے صحن میں یاچھت پربھی چہل قدمی کرسکتی ہیں ۔
5: سبزے کودیکھنے سے آنکھوں کوتازگی ملتی ہے، گھر میں پودے لگائیں ، اس سے ماحول پربھی مثبت اثرات ہوتے ہیں ۔
6: صبح وشام آنکھوں میں سرمہ لگایاکریں ، سب سے بہترسرمہ”اثمد“ ہوتاہے، نبی کریم ﷺ کویہ سرمہ بہت پسندتھا۔ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں اعلی کوالٹی کااثمد سرمہ ملتاہے حج یا عمرہ پر جانے والے عزیزواقارب اوردوست احباب سے منگوالیں ۔ اثمدکارنگ عام سرمے کی طرح سیاہ نہیں بلکہ سرخی مائل ہوتاہے۔
رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز کے باہرجودکانیں ہیں وہاں سے بھی مل جاتاہے،کسی آنے جانے والے سے کہہ کرمنگوالیں اورمستقل استعمال کریں ۔ اپنے بچوں اورچھوٹے بہن بھائیوں کوبھی اس کوعادت ڈالیں ۔ جب گھرمیں سرمہ آئے تو اس پر درودرشریف،سورة یٰسین اورسورة نورکی درج ذیل آیت پڑھ کردم کرلیاکریں ۔
اللہ نورالسموت والارض....الخ
(پارہ:81، سورة نور، )
7: اگرآپ کی نظر کمزور ہوگئی ہوتودرج ذیل عمل کریں ان شاءاللہ جوکمی ہوئی ہوگی بہت جلد پوری ہوجائے گی اورآئندہ بھی نظرمضبوط رہے گی اور آنکھوں کی بیماریوں سے حفاظت رہے گی۔
ہرفرض نماز کے بعد اول آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ کردرج ذیل آیت کوتین مرتبہ پڑھ کردائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پرپھونک ماریں اورپھرانگلی کودونوں آنکھوں پرمل لیں ۔
فکشفنا عنک غطاءک فبصرک الیوم حدید
(سورة قٓ)