خواب اور انکی تعبیر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
خواب اور انکی تعبیر
مولانا عابد جمشید
خواب نمبر1: حضرت !میری والدہ محترمہ کورات خواب میں میری چچی ملیں جوکہ وفات پاچکی ہیں انہوں نے میری والدہ سے بہت معافی مانگی اورکہا کہ آپ مجھ سے ناراض ہیں مجھ سے غلطی ہوگئی آپ مجھے معاف کردیں
خواب نمبر2: یہ خواب میرا ہے اورصبح کے قریب آیاجس میں میں نے دوتین آدمیوں کی مدد سے اپنے بھائی کوگرایازمین پراورچھری سے ذبح کرنے لگاتومیرے بھائی نے مجھے گردن پرہاتھ رکھ کراشارہ کیاکہ یہاں سے کاٹویعنی اس نے شاہ رگ والی جگہ پراشارہ کیالیکن میں کاٹ نہ سکااورڈرگیااس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اورمیں کئی دن تک پریشان رہا۔ (تعبیر ارشاد فرمائیں )
تعبیر: آپ اپنی والدہ محترمہ کی خدمت میں عرض کریں کہ وہ اپنی مرحومہ دیورانی کواللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے معاف کردیں ۔ ان کی زندگی میں ان سے کمی کوتاہی ہوئی اس سے درگزرکرتے ہوئے ان کے لیے بلندی درجات کی دعاکرتی رہیں ۔ اس کے علاوہ خاندان کے دیگرافراد خصوصاً خواتین سے دریافت کریں اورآپ کی مرحومہ چچی کے ذمے جن جن لوگوں کاقرض ہے اس کی ادائیگی کریں یاپھراللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ان سے معاف کروالیں
2: آپ اپنے بھائی کودینی تعلیم کے لیے وقف کردیں گھر میں والد صاحب والدہ محترمہ اور دوسرے بزرگوں سے مشورہ کرکے بھائی کوکسی مدرسہ میں داخل کروائیں ۔ اللہ تعالیٰ اس بچے سے دین کابہت کام لیں گے۔ اگربھائی مدرسہ میں پڑھنے پرراضی نہ ہوں توعصری تعلیم جاری رکھیں اوربھائی کاتبلیغی جماعت کے ساتھ مستقل طور پر وقت لگواتے رہیں ۔