نومبر

خواب اور انکی تعبیر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خواب اور انکی تعبیر
مولانا عابد جمشید
خواب نمبر1: حضرت !میری والدہ محترمہ کورات خواب میں میری چچی ملیں جوکہ وفات پاچکی ہیں انہوں نے میری والدہ سے بہت معافی مانگی اورکہا کہ آپ مجھ سے ناراض ہیں مجھ سے غلطی ہوگئی آپ مجھے معاف کردیں
خواب نمبر2: یہ خواب میرا ہے اورصبح کے قریب آیاجس میں میں نے دوتین آدمیوں کی مدد سے اپنے بھائی کوگرایازمین پراورچھری سے ذبح کرنے لگاتومیرے بھائی نے مجھے گردن پرہاتھ رکھ کراشارہ کیاکہ یہاں سے کاٹویعنی اس نے شاہ رگ والی جگہ پراشارہ کیالیکن میں کاٹ نہ سکااورڈرگیااس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اورمیں کئی دن تک پریشان رہا۔
Read more ...

روحانی علاج

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
آنکھوں کی بیماریاں :
آنکھیں خالق کائنات کاانمول عطیہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اس دنیاکوجس بے مثال حسن سے نوازہے اس سے لطف اندوز ہونے اورخلاق عالم کی کاریگری کے نمونوں سے اس قدرت وکمال پردلائل قائم کرنے میں آنکھیں ہی ہماری معاون بنتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم سے جابجااپنے اس انعام کوجتلاکراپنی قدرت کے آگے سرتسلیم خم کرنے کاحکم دیاہے۔ اللہ نے جن قوموں پرعذاب وعتاب نازل کیا ان کی تباہی کودیکھ کران سے عبرت پکڑنے کاحکم بھی قرآن کریم میں موجود ہے۔آنکھوں کی قدرپوچھنی ہوتوکسی ایسے شخص سے پوچھیے جو اس نعمت سے محروم ہے۔
بعض لوگوں کونظر ابتداءمیں تودرست ہوتی ہے مگر بے احتیاطی اور عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس میں کمزوری آناشروع ہوجاتی ہے۔
Read more ...

مسائل کا حل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مسائل کا حل
مولانا محمد کلیم اللہ
السلام علیکم!
میرانام فائزہ ہے اور میں آپ کے رسالے کی مستقل قاریہ ہوں حج کے ایام بالکل قریب ہیں ۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ میں اپنے بھائی کے ساتھ ادائیگی حج کے لیے جارہی ہوں ۔ میں نے پوچھنا یہ ہے کہ بعض عورتیں ان ایام میں کچھ ایسی ادویات استعمال کرتی ہیں جن سے ماہواری کا خون بند ہوجاتاہے۔ کیاایسی ادویات کااستعمال شریعت میں جائز ہے؟ پھر ایک اہم بات یہ ہے کہ میری کچھ بہنوں کاکہنا ہے کہ ادویات سے خون بالکل بند نہیں ہوتااوروقفے وقفے سے کچھ قطرے نکلتے رہتے ہیں ۔ برائے مہربانی آپ میری رہنمائی فرمائیں کہ اس بارے میں شریعت کاحکم کیاہے اورمجھے کیاکرناچاہیے؟ (فائزہ مشتاق، کامونکی )
جواب: بہت خوشی کی بات ہے اللہ تعالیٰ آپ اورآپ کے بھائی کے ارادے کومکمل فرمائے اور اپنی بارگاہ میں اسے قبول فرمائے
Read more ...

حج بیت اللہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حج بیت اللہ
مولانا عاشق الہی بلند شہری
حج بیت اللہ:
حج اسلام کا چوتھارکن ہے اور اسلام میں حج کی بڑی اہمیت ہے کہ حضرت رسول مقبول ﷺ نے فرمایاجس کوواقعی مجبوری نے یاظالم بادشاہ نے یاسفر سے روکنے والے مرض نے حج سے نہیں روکااوراس نے حج نہیں کیاتواس کوچاہیے کہ وہ یہودی ہونے کی حالت میں مرجاوے اورچاہے تونصرانی ہونے کی صورت میں مرجاوے بہت سے مردوں اورعورتوں پرحج فرض ہوتاہے لیکن پیسے کی محبت میں اور دنیا کے پھندوں میں پھنس کرحج نہیں کرتے اوربغیر حج کیے مرجاتے ہیں ، دیکھوایسے لوگوں کے لیے کیسی سخت وعیدفرمائی اوربہت سے لوگ حج کوجاناچاہتے ہیں مگراس سال اوراگلے سال کے پھیرمیں برسوں لگادیتے ہیں
Read more ...

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
ام میمونہ'گوجرانوالہ
قیمے کے کباب
اجزائ:
قیمہ.... ایک کلو روکھا ( ایک بارمشین میں ڈال کر نکال لیں ) دہی.... آدھی پیالی بیسن.... چوتھائی کھانے کا چمچہ، دارچینی....جائفل پسی ہوئی، دوکھانے کے چمچے، زیرہ ....بھنا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، فرائی پیاز.... ایک پیالی، انڈا ....ایک عدد، ہری دھنیا ....آدھی پیالی پپیتا ....پسا ہوا دوکھانے کے چمچے، ادرک.... باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ، لال مرچ.... دوکھانے کے چمچے، ہری مرچ.... دو عدد، نمک.... ایک کھانے کاچمچہ، ڈبل روٹی کا چورا.... آدھی پیالی (بھگوکرنچوڑ کر قیمے میں ملادیں )، پودینے کے پتے.... 10 عدد
ترکیب:
Read more ...
Page 1 of 2