دسمبر

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
ام میمونہ'گوجرانوالہ
آلو کی فیرنی
اشیائ:
دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کلو
آلو۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا کلو
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔حسب ضرورت
چھوٹی الائچی۔۔۔۔۔۔۔۔ چھ عدد
Read more ...

عجیب خاندان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عجیب خاندان
فیاض الرحمٰن'گنجیال
ایک دفعہ امید....نے اپنی سہیلی کامیابی.... سے ملناچاہاجوایک پہاڑ پررہتی تھی پہاڑ کانام محنت ....تھا راستے میں ایک قلعہ آتاتھاجس کانام شک ....تھااس میں مایوسی.... نامی ایک جادوگرنی رہتی تھی۔ مایوسی ....نے امید....کو اس طرف سے گزرتے دیکھ لیااوراپنے پہرے دارکی مدد سے جس کانام وہم ....تھا امید کوگرفتارکرکے شک ....قلعہ کی ایک سرنگ میں بند کردیایہاں امید کو پریشانی.... اورخودکشی.... ملنے آئیں لیکن اچانک امیدکابھائی حوصلہ ....بھی وہاں پہنچ گیااوراس نے امیدکو ان دونوں سے بات کرتے روک دیا۔
Read more ...

کاش

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کاش
فوزیہ چوہدری'مانسہرہ
میں نے ابھی گھر میں قدم ہی رکھاتھاکہ امی کی آواز” کہاں تھے بیٹا؟“میرے کانوں میں گونجی میں نے ادھرادھردیکھااورزورزورسے چلاناشروع کردیااب یہ میراروز کامعمول بن چکا تھااس وقت میں میٹرک میں تھاجب میرے ابوایک حادثہ میں اللہ کوپیارے ہوگئے تھے۔ چونکہ میں ایک ہی بھائی تھااس لیے ماں نے مجھے بہت پیاردیامیری ہرخواہش پوری کی، میری ہر بات مانی میں اس کے باوجود ماں کی کوئی بات نہ مانتاکبھی یاد نہیں کہ ماں سے میں نے سیدھی بات کی ہووہ مجھے برے دوستوں کے ساتھ بیٹھنے سے روکتی تھی
Read more ...

کتے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کتے
پطرس بخاری
علم الحیوانات کے پروفیسروں سے پوچھاسلوتریوں سے دریافت کیا۔خودسرکھپاتے رہے۔ لیکن کبھی سمجھ میں نہ آیا۔آخرکتوں کافائدہ کیاہے؟گائے کولیجئے دودھ دیتی ہے۔بکری کو لیجئے دودھ دیتی ہے اور مینگنیاں بھی۔یہ کتے کیاکرتے ہیں ؟ کہنے لگے کہ کتاوفادارجانورہے۔ اب جناب وفاداری اگراسی کانام ہے کہ شام کے سات بجے سے جوبھونکناشروع کیا۔ تو لگاتار بغیر دم لیے صبح کے چھ بجے تک بھونکتے چلے گئے۔توہم لنڈورے ہی بھلے۔
کل ہی کی بات ہے کہ رات کے کوئی گیارہ بجے ایک کتے کی طبیعت جوذراگداگدائی تو انہوں نے باہرسٹرک پرآکرطرح کاایک مصرعہ دے دیا۔
Read more ...

ظہیرالدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ظہیرالدین محمد بابر
امان اللہ کاظم'لیہ
ظہیرالدین محمدبابراورشیرم طغائی ایک دوسرے کے پہلویہ پہلوعیدگاہ کی جانب اڑے چلے جارہے تھے بابرکاذہن بھی محوپرواز تھا۔چونکہ اس نے ابھی تک اپنے بچپن سے باہرقدم نہیں رکھاتھااس لیے اس کے ذہن نارسامیں معاملہ سجنی کافقدان تھا۔یہی وجہ تھی کہ وہ کسی بھی معاملے میں قدم پہلے اٹھالیتاتھااوراس سے پیداہونے والے نتائج پر غوربعدمیں کرتاتھا۔آج بھی وہ اسی مخمصے کاشکارتھااس وقت اس کے ذہن میں صرف ایک ہی سوال گردش کررہاتھا۔
آخر سلاخ اسے عیدگاہ کی طرف کیوں لیے جارہاتھا؟
بابرکوسلاخ کی وفاداری پرکوئی شک نہ تھااس نے اپنے سرکوجھٹکااوردل ہی دل میں کہاجوہوگادیکھاجائے گا۔
جب وہ محل سے نکلاتھاایک شکاری بازاس کے ہاتھ پربیٹھاہواتھا۔
Read more ...
Page 1 of 2