عجیب خاندان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عجیب خاندان
فیاض الرحمٰن'گنجیال
ایک دفعہ امید....نے اپنی سہیلی کامیابی.... سے ملناچاہاجوایک پہاڑ پررہتی تھی پہاڑ کانام محنت ....تھا راستے میں ایک قلعہ آتاتھاجس کانام شک ....تھااس میں مایوسی.... نامی ایک جادوگرنی رہتی تھی۔ مایوسی ....نے امید....کو اس طرف سے گزرتے دیکھ لیااوراپنے پہرے دارکی مدد سے جس کانام وہم ....تھا امید کوگرفتارکرکے شک ....قلعہ کی ایک سرنگ میں بند کردیایہاں امید کو پریشانی.... اورخودکشی.... ملنے آئیں لیکن اچانک امیدکابھائی حوصلہ ....بھی وہاں پہنچ گیااوراس نے امیدکو ان دونوں سے بات کرتے روک دیا۔
امید ....نے حوصلے.... سے کہابھائی! میں اس قید سے کیسے نکلوں ؟ حوصلہ.... نے جواب دیابہن! گھبراﺅنہیں یہ لومیرے پاس ایک چابی.... جومجھے میرے دوست ارادے.... نے دی تھی اس سے اس قلعہ کادروازہ کھل سکتاہے چنانچہ جب چابی گھمائی گئی تودروازہ کھل گیا۔
امید اورحوصلہ دونوں بہن بھائی باہر نکل آئے ان دونوں کوباہرنکلتے دیکھ کروہم.... اور مایوسی ....دونوں ڈرکربھاگ گئے اورامید.... اپنے بھائی حوصلہ ....کے ساتھ پھرپہاڑ کی طرف چل پڑی راستے پھرانہیں مصیبتوں ....کی پہاڑیاں ملیں جن پر وہ ہمت ....کی مدد سے چل پڑے تھوڑی دیر بعد اس پہاڑی پرچڑھ گئے جہاں کامیابی ....رہتی تھی دونوں سہیلیاں بہت خوش ہوکرایک دوسرے کے گلے ملیں ۔
امید ....نے راستے کی مشکلوں کاذکرکامیابی سے کیاتو کامیابی بولی بہن !جب کبھی میرے پاس آناہوتواپنے بھائی حوصلے.... کوضرورساتھ لانااکیلی کبھی نہ آنا۔مسکراہٹ.... جوپاس ہی کھڑی تھی مسکرانے لگی۔