دسمبر

اصلاح معاشرہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اصلاح معاشرہ
مولانا عاشق الہی بلند شہری
اسلام کاکلمہ پڑھ لینے سے اور اپنادین اسلام بنا لینے سے انسان کی زندگی چاہے مرد ہو یا عورت، غیر مسلموں سے بالکل الگ ہوجاتی ہے۔ ہر کام اورہرحال میں ہر مسلمان مرد و عورت کو حضرت رسول مقبول eکی پیروی کرنا لازم ہے آج کل کے مسلمانوں نے اپنی زندگی کو عیسائیوں اور دوسرے غیرمسلموں کے تابع بنا دیا ہے جو وہ کرتے ہیں اس کے کرنے کو اپنے لیے فخر اور ان کی نقل اتارنے کو ترقی کا ذریعہ سمجھتے ہیں ہم خاص کران چیزوں کاذکرکرتے ہیں جن سے دین وایمان اور روپیہ پیسہ سب ہی غارت ہوتے ہیں ۔
ناول اورافسانے:
Read more ...

اہم اسلامی آداب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اہم اسلامی آداب
شیخ عبدالفتاح ابو غدہ
ادب 1: جب آپ اپنے گھرمیں داخل ہوں یاگھر سے باہر نکلیں توزورسے دروازہ بندنہ کریں ، اورنہ ہی اسے اس طرح چھوڑدیں کہ وہ زورسے خودبندہوجائے، کیونکہ یہ حرکت اس اسلام کی تعلیم کردہ نرم مزاجی کے خلاف ہے جس کی طرف آپ کی نسبت کاشرف حاصل ہے بلکہ آپ کوچاہیے کہ نہایت نرمی سے دروازہ بندکریں ، شایدآپ نے ام المومنین حضرت عائشہ rکی روایت سنی ہوگی جس میں وہ رسول اللہe کاقول نقل فرماتی ہیں کہ آپe نے فرمایا:ان الرفق لایکون فی شی الازانہ ولاینزع من شیالاشانہ(صحیح مسلم)
ترجمہ: نرمی جس چیز میں بھی پائی جائے وہ اسے خوبصورت بنادیتی ہے اورنرمی جس چیز سے نکال دی جائے وہ اسے بدصورت بنادیتی ہے۔
Read more ...

عدالت مزاج عمر ڈھونڈتی ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عدالت مزاج عمر ڈھونڈتی ہے
حافظ سراج الدین'لیہ
دو نوجوان ایک آدمی کو پکڑے سیدنا عمر tکی محفل میں داخل ہوتے ہیں ۔ سیدنا عمرt ان سے پوچھتے ہیں :” کیا جرم کیا ہے اس شخص نے؟“
”یا امیر المومنین، اس نے ہمارے باپ کو قتل کیا ہے۔“
” کیا کہہ رہے ہو؟ اس نے تمہارے باپ کو قتل کیا ہے؟“ سیدنا عمر tپوچھتے ہیں ۔
سیدنا عمرt اس شخص سے مخاطب ہو کر پوچھتے ہیں :” کیا تو نے ان کے باپ کو قتل کیا ہے؟“ وہ شخص کہتا ہے:” جی ہاں امیر المومنین، ان کا باپ میرے ہاتھوں قتل ہو گیا ہے۔“
”کیوں قتل کیا ہے؟“ سیدنا عمر tپوچھتے ہیں ۔
Read more ...

عصیان۔۔۔یا۔۔۔نسیان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عصیان۔۔۔یا۔۔۔نسیان
الشاہ حکیم اختر'کراچی
شیطان سے نافرمانی ہوئی اورحضرت آدمu سے چوک ہوئی،وہ نافرمانی نہیں بھول تھی نسیان ہو گیا تھا،اللہ تعالیٰ نے جوارشادفرمایاکہ عصٰی اٰدمُ ربَّہ آدم uسے اپنے رب کا قصور ہو گیا اس آیت کی تفسیر میں اللہ تعالیٰ نے دوسری آیت نازل فرمائی فَنَسِیَ وَلَمنَجِدلَہ عَزماًآدمu بھول گئے تھے اورگناہ کے ارادہ کاایک ذرہ بھی ان کے دل میں نہیں تھا۔عصی اٰدم کے معنی نسی اٰدم ہے کہ حضرت آدم uنے نافرمانی نہیں کی تھی ان سے چُوک ہوگئی تھی اور بھول گئے تھے وہ اہل قلم نادان، بے ادب اورجاہل ہیں جوعصی ادم کاترجمہ نافرمانی سے کرتے ہیں جب کہ خود اللہ تعالیٰ عصیان کی تفسیر نسیان فرمارہے ہیں اوربے عقل لوگوں کی آنکھیں کھول رہے ہیں کہ ارے بے وقوفو!خبردارعصی ادم کاکہیں لفظی ترجمہ نہ کر دینا۔ ہمارا کلام ہے ہم عصی کا ترجمہ خودنسی کررہے ہیں توپھرتم کون ہوکہ اس کاترجمہ نافرمانی کرو۔
Read more ...

اک کافرہ کیلئیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اک کافرہ کیلئیے
مولانا محمد کلیم اللہ
میری آنکھوں کے سامنے وہ منظرگھوم رہاہے جب رسالت مآبe کو اطلاع دی گئی کہ یارسول اللہ فلاں عورت کو قید کرلیاگیاہے جنگ کے وجہ سے اس کے سر سے دوپٹہ اتر چکا ہے، شفیق وکریم آقاeنے اپنی چادرمبارک اتارکرصحابہ] کوحکم دیاکہ” جاﺅ!اورجاکر اس کے سرپرمیری چادر اوڑھادو۔“کسی نے کہہ دیاکہ” یارسول اللہe !وہ فلاں کافرکی بیٹی ہے۔ اس پرآپe نے ارشاد فرمایا:”یادرکھو!بیٹی؛ بیٹی ہوتی ہے خواہ کافرکی بھی کیوں نہ ہو....“
جس پیغمبر eکاخلق اور احسان کایہ عالم ہو،جو دشمنوں کوبھی اپنے دامن رحمت تلے پناہ دیتاہو۔ آج اس پریاوہ گوئیاں کی جارہی ہیں ،
Read more ...
Page 2 of 2