ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
ام محمد
چائنیز رائس
اشیائ:
چاول ایک کلو انڈے ایک درجن
پھول گوبھی آدھ پاؤ مٹر ایک کلو
مرغی یا بکری آدھ کلو پیاز ایک کلو
آلو ایک کلو گاجر ایک کلو
لہسن ایک چھٹانک ادرک ایک چھٹانک
ترکیب:
انڈوں کو پھینٹ کر برائے نام گھی میں اس طرح تل لیں کہ چورا سا بن جائے۔ گوشت کو نمک کے پانی میں ابال کر ریزے ریزے علیحدہ کر کے تل لیں۔ آلو کاٹ چپس کی طرح باریک باریک بادامی رنگ کے تل لیں گاجر کے ٹکڑے اور پیاز باریک لچھے دار کاٹ کر سرخ کر لیں گوبھی اورمٹر بھی تل لیں خیال رہے کوئی چیز بھی زیادہ تیز نہ ہو جائے ورنہ ذائقہ خراب ہو جائے گا تھوڑا سا گھی گرم کر کے تلی ہوئی تمام اشیاء کو لہسن اور ادرک کے بگھار میں ڈال دیں اور یخنی کی طرح تیار کر کے اتار لیں۔ چاولوں کو ابال لیں، جب ایک کنی رہ جائے تو اتار لیں ایک تہہ چاول کی اور ایک تہہ تیار شدہ یخنی کی دم دے کر دم پر رکھ دیں جب تیار ہو جائے تو ڈش میں چاروں طرف سلاد کے پتے رکھ کر چاولوں کو اس خوبصورتی سے اتار یں کہ مصالحے کی پوری تہہ اوپر کی طرف رہے ٹماٹر کی چٹنی کا ہلکا ہلکا چھڑکاؤ کر یں ان شاء اللہ نہایت لذیذ ڈش تیار ہو گی۔