جنوری

مجبوریاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مجبوریاں
ڈاکٹر منصوراحمد باجوہ
٭ بچھو کسی سے پیارکرے توپیارمیں بھی ڈنگ ہی مارے گا۔
٭ لوگوں کے ہاتھ بندھے ہوئے نہ ہوتے تووہ کب کے دنیاکو تباہ کرچکے ہوتے۔
٭ کچھ لوگ بھول کرغلطیاں کرتے ہیں اورکچھ غلطیاں کرکے بھول جاتے ہیں۔
٭ آنسوپونچھنے والے نہ ہوں توبہت سے لوگ رونا چھوڑدیں۔
٭ ہر رونے والااپنی بے بسی پرروتاہے۔
Read more ...

زبان کی حفاظت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
زبان کی حفاظت
مولاناعاشق الہی بلند شہری
مسلمان آدمی کے لیے زبان کی حفاظت بہت ضروری ہے آدمی کے جسم میں زبان دیکھنے میں گو ذرا سی چیزہے مگر بڑی بڑی لڑائیاں کرا دیتی ہے اور دلوں میں پھوٹ ڈالوا دیتی ہے انسان سے جوگناہ ہوتے ہیں اکثر یا تو زبان سے ہوتے ہیں یاان میں زبان کادخل ضرور ہوتاہے دنیا و آخرت کی کامیابی کی اوربہت سی مصیبتوں سے چھٹکارے کی سب سے اچھی اورعمدہ ترکیب یہ ہے کہ زبان اپنے قابومیں رکھی جائے حضرت رسول مقبولe نے یہ بھی فرمایا:
‘ ’ منہ کے بل اوندھے کر کے جو چیز لوگوں کودوزخ میں گرائے گی وہ ان کی باتیں ہی ہوں گی۔‘‘
زبان سے بڑے بڑے گناہ ہوتے ہیں: کفر کے کلمے زبان سے ہی نکلتے ہیں، غیبت زبان ہی سے ہوتی ہے،
Read more ...

اہم اسلامی آداب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اہم اسلامی آداب
شیخ عبدالفتاح ابوغدہ
ادب 6:
جب آپ نے اپنے کسی بھائی کادروازہ کھٹکھٹایااوراندرسے آواز آئی: آپ کون؟ تو آپ اپناوہ پورانام بتلائیں جس سے آپ کو پکارا جاتا ہو کہ میں فلاں ہوں، لہذا یہ نہ کہیں کہ کوئی ایک ہوں، یامیں ہوں یاایک شخص ہوں کیونکہ اندرسے پوچھنے والاان الفاظ سے آنے والے کو نہیں پہچان سکتااورآپ کایہ خیال صحیح نہیں ہے کہ صاحب خانہ آپ کی آواز پہچانتے ہیں کیونکہ آوازیں ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں اورانداز بھی ایک دوسرے سے مشابہ ہوتے ہیں لہذا ضروری نہیں کہ گھر والے آپ کی آواز کوپہچان سکیں یاامتیاز کرسکیں کیونکہ کان بھی آواز کے پہچاننے میں غلطی کرتے ہیں اورنبی کریمe
Read more ...

عقل کے پجاری

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عقل کے پجاری
مولانامحمدکلیم اللہ
’’امت مسلمہ پہلے ہی زخموں سے چُور چُور ہے پھر تم آئے دن چھوٹے چھوٹے مسائل پر مزید افتراق وانتشار پھیلاتے ہو بھلایہ کوئی بات ہے کہ جو حدیث کو نہ مانے اس کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا جائے کیا حدیث پر ایمان لانا قرآن میں لکھا ہوا ہے؟ کیا یہ لڑنے جھگڑنے اور منبروں پر باتیں بیان کرنے کی ہیں کہ فقہ کے منکر در پردہ یہودیت اوراسلام دشمن لابی کے ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں۔ اسلاف امت سے بیزار لوگ آخر ہیں تو مسلمان ہی نا۔کیوں کہتے ہوکہ اکابرکی بات مانی جائے ورنہ گمراہی وضلالت مقدر بنتی ہے۔’ ‘
Read more ...

ذرائع ابلاغ اورہماری ذمہ داریاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ذرائع ابلاغ اورہماری ذمہ داریاں
محمد نعیم اللہ بلوچ،لیہ
یہ ایک اصولی بات ہے کہ وقت بدلنے سے تقاضے بدل جاتے ہیں لیکن حکم وہی رہتا ہے۔ آلات بدل جاتے ہیں، مکان بدل جاتے ہیں، جو چیز کل حرام تھی، آج بھی حرام ہے اور حرام رہے گی، اسی طرح حلال اشیاء کل بھی حلال تھیں آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔
ہاں ! جوآلات وغیرہ تبدیل ہوئے اوراس کے باعث اصل کام میں تیزی اور اضافہ ہوا ہے تو اس کام کو کرنے میں تامل نہ کرنا چاہیے اور ان آلات کو استعمال میں لا کر اصل کام میں بہتری لائی جائے یہی مقصود ہے مثلاً: زمانہ قدیم میں آلات حرب شمشیر و سنان، نیزے وغیرہ تھے پھربندوق اور اب ایٹم بم کا زمانہ ہے تو اصل کام اعلاء کلمۃ اللہ ہے اس کے لیے تمام آلات استعمال کرنا ضروی ہیں ورنہ نہ تو خدا کے دین کا پرچار ہو گا اور نہ ہی حفاظت۔ اسی طرح ابلاغ کے ذرائع کا معاملہ ہے ابلاغ کے ذرائع زمانہ قدیم میں اور تھے اور آج وہ نئی شکل میں آئے ہوئے ہیں۔
Read more ...
Page 2 of 2