فروری

بہو کی طرف سے جھگڑے کے اسباب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بہو کی طرف سے جھگڑے کے اسباب
پیرذوالفقاراحمد نقشبندی
اب بہوکی طرف سے جھگڑے کے اسباب کیاہوتے ہیں؟ عام طورپرجس نوجوان لڑکی کی شادی ہوتی ہے۔ دیکھایہ گیاہے کہ وہ نا تجربہ کار اوربھولی بھالی سی لڑکی ہوتی ہے اس کو ازدواجی زندگی کے لڑائی جھگڑوں کا ذرا پتہ نہیں ہوتا۔وہ ماں کی محبتوں میں پلی، باپ کی شفقتیں سمیٹیں، بھائی کی محبتیں پائیں، ان محبتوں کے ماحول سے نکل کرایک نئے گھر کے اندر آتی ہے تو توقعات یہی رکھتی ہے کہ جو ماں محبتیں دیتی تھی وہی ساس دے گی،جو ابو محبت دیتے تھے وہ مجھے سسر دیں گے اور خاوندکے بارے میں تصور رکھتی ہے کہ یہ توہے ہی میری زندگی کاساتھی۔ تو اس کی توقعات زیادہ ہوتی ہیں۔ مگر اس کو وہاں آکر جو صورتحال نظر آتی ہے وہ کئی مرتبہ توقعات کے مطابق ہوتی ہے اور کئی مرتبہ توقعات کے خلاف ہوتی ہے۔ لہذا یہ ناتجربہ کار اوربھولی بھالی لڑکی نئے گھر میں آ کر بہت ساری غلطیاں کرتی ہے۔کھانے پکانے میں اتنی مہارت نہیں ہوتی
Read more ...

زبان کی حفاظت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
زبان کی حفاظت
مولاناعاشق الہی بلندشہری ؒ
مسلمان آدمی کے لیے زبان کی حفاظت بہت ضروری ہے آدمی کے جسم میں زبان دیکھنے میں گویاذراسی چیز ہے مگر بڑی بڑی لڑائیاں کرا دیتی ہے اور دلوں میں پھوٹ ڈلوا دیتی ہے انسان سے جو گناہ ہوتے ہیں اکثر یا توزبان سے ہوتے ہیں یاان میں زبان کا دخل ضرور ہوتا ہے دنیا و آخرت کی کامیابی اوربہت سے مصیبتوں سے چھٹکارے کی سب سے اچھی اورعمدہ ترکیب ہے کہ زبان اپنے قابومیں رکھی جائے حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ منہ کے بل اوندھے کرکے جو چیزلوگوں کودوزخ میں گرائے گی
Read more ...

نشہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نشہ
ظہیراحمد صدیقی
ایک روز محفل میں نشہ پر بات چل نکلی۔ شاہ جی نے فرمایا کہ نشہ کی کئی قسمیں ہیں: نشہ شراب کا بھی ہے نشہ شباب کا بھی اور نشہ اقتدارکا بھی۔ شراب کانشہ دل کو، شباب کا نشہ دامن کو اور اقتدار کا نشہ دماغ کو خراب کر دیتا ہے ان نشوں میں اقتدار کا نشہ سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ شراب کے نشہ میں انسان اپنی زندگی، شباب کے نشہ میں اپنی جوانی اور اقتدار کے نشہ میں لوگوں کی زندگیوں کو برباد کرتا ہے۔ جب اقتدار کا نشہ کسی کو پاگل کر دے تو وہ ڈکٹیٹر بلکہ ڈاکو بن جاتا ہے اور معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے۔
Read more ...

اہم اسلامی آداب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 3
اہم اسلامی آداب
شیخ عبدالفتاح ابوغدہ
ادب10: اپنے بھائی یا اپنے میزبان کے ساتھ بیٹھنے کی جگہ پر کھینچا تانی نہ کریں، بلکہ وہ آپ کو جہاں بٹھائے وہیں بیٹھیں، کیونکہ اگرآپ اپنی مرضی کی جگہ بیٹھیں گے توممکن ہے کہ ایسی جگہ بیٹھیں جہاں سے مستورات پر نظر پڑتی ہو،یاصاحب خانہ وہاں بیٹھنے سے بوجھ محسوس کرے،لہذا آپ اپنے میزبان کی فرمائش کے مطابق بیٹھیں اوراس کے اکرام کوقبول کریں۔
جلیل القدرصحابی حضرت عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کے واقعہ میں آتاہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے
Read more ...