ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
ام ارسلان رانا
آلو کے کباب
اشیائ:
آلو: ایک کلو انڈے: دو عدد
بیسن: ایک پیالی پیاز: دو عدد
انار دانہ: چار چمچے ہری مرچ: تین عدد
گرم مصالحہ: ڈیڑھ چمچ گھی: حسب ضرورت
ترکیب:
آلوؤں کواُبال کر میش کرلیں۔ اب اس میں پیازاورہری مرچ باریک کاٹ کراور انار دانہ پیس کرشامل کرلیں پھرگرم مصالحہ چھڑک کرخوب ملالیں تاکہ تمام آمیزہ یکجان ہو جائے۔ اب آمیزے کو ہتھیلی پرمناسب سائز کے کباب کی شکل دے لیں پھرانڈے کوپھینٹ کریا بیسن کوپیلا گھول کر ایک پیالی میں رکھ لیں اب جبکہ تمام آمیزے کے کباب بنالیے ہیں پھران کوانڈے یا بیسن میں ڈبو ڈبو کرفرائی پان میں تھوڑا سا آئل یا گھی جو بھی چاہیں اس میں فرائی کرلیں دونوں جانب سے ہلکے براؤن ہو جائیں تو کباب ڈش میں نکال لیں۔ آپ حسب پسند ٹماٹر، پیاز اور سلاد باریک کاٹ کر اور لیموں نچوڑ کر روٹی یا چاول کے ساتھ گرم گرم نوش فرمائیں۔
نوٹ:
انڈے اوربیسن میں ڈبوکر فرائی کرنے سے ذائقہ میں فرق ہوتا ہے اس لیے بہتر یہی ہے کہ انڈے میں ڈبو کر فرائی کر لیں۔