سایہ ضروردیتاہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
سایہ ضروردیتاہے
بنت محمد بشیر جامعہ حقانیہ،لاہور
ماں جی ! ! ماں جی ! ! ارے آپ جواب کیوں نہیں دیتیں ؟ میں کب سے آوازیں دے رہا ہوں۔ ارے ! کیا ہوا چلا کیوں رہے ہو۔ آرہی ہو ں۔ ہاں بولو! کیابات ہے؟ ماں ! آپ کوپتہ ہے کہ آج ہماری کلاس میں ایک نیا لڑکاآیااسے اتفاق سے سر غفار نے میرے ساتھ ہی بٹھا دیا۔ ماں وہ بہت ہی اچھا لڑکا ہے اس نے میری طرف دوستی کاہاتھ بڑھایا۔مگر ماں … مجھے توعلم ہی نہیں کہ دوست کیاہوتاہے اور دوستی کس چڑیا کا نام ہے۔ ماں ! آپ کوپتہ ہے کہ دوستی کیاہے؟ اور دوستی کس چڑیاکانام ہے؟
ہاں بیٹا! میں جانتی ہوں دوستی کیا ہے ا ورمجھ سے زیادہ کون جانتاہے کہ دوستی کیا ہے۔ بیٹا ! امن یہ آج سے 9سال پہلے کی بات جب میں انٹرمیں تھی میری کلاس فیلو نمرہ بھی میرے ساتھ پڑھتی تھی نمرہ ایک خوبصورت ل ڑکی تھی اورایک امیر گھرانے میں پلی بڑھی تھی۔ مگر اس میں ایک بڑائی تھی کہ وہ مغرور لڑکی تھی ہرغریب لڑکی کی حقارت کی نظر سے دیکھتی تھی۔ مگر چونکہ میں الحمدللہ ایک اچھے گھرانے سے تعلق رکھتی تھی اس نے مجھ سے دوستی کرنے کے لیے کہا۔مگر میں بھی اپنے بھولے بیٹے کی طرح اس نام سے انجان تھی۔ میں نے اپنی امی سے پوچھاتووہ میری طرح اس نام سے ناواقف تھی، ماں نے جب نہ بتایاتوہم نے پوچھاکیوں نہ داداابوکادماغ کھایاجائے۔ اس خیال کے آتے ہی ہم نے دادا ابوکی طرف دوڑ لگا دی۔ ہم دادا ابوکے کمرے میں داخل ہوئے ہی تھے دیکھا کہ وہ مطالعہ میں مصروف تھے انہوں نے ہم کودیکھا اورکتاب بند کر دی اوربولے:’’ آئوبیٹاارم! میں تمہارا ہی انتظارکر رہا ہوں۔ ‘ ‘
دراصل میں صبح سے بور ہو رہا ہوں مگر داداابوہم آپ کادل لگانے نہیں آئے بلکہ آپ سے سوال پوچھنے آئیں ہیں۔ کہوبیٹا! کیاپوچھناہے؟ ہماری چاندنی نے۔ دادا ! یہ دوستی کیا بلا ہے؟ داداابوہماری بات سن کرمسکرائے اورکہنے لگے: ’’یہ بلانہیں، بلکہ یہ بہت عظیم رشتہ ہے۔ دوستی کیا ہے؟ یہ سوال اکثرذہنوں میں جنم لیتاہے پھرنظرپوری کائنات کاجائزہ لینے پر مجبور ہو جاتی ہے ہوا کے نرم جھونکیں جب تن آور درختوں کوجھولادیتے ہیں تو ایسا لگتاہے ہوا دوستی نبھا رہی ہے ؛پھول کی شاخ سے جداکرتے وقت جوخار ہاتھوں میں چبھتے ہیں تواحساس ہوتاہے کہ کانٹے پھولوں کے دوست ہیں، پہاڑوں سے گرتی آبشاروں کاملا پ… ندیوں کادریائوں سے، دریائوں کاسمندر سے یہ دوستی ہی کی علامت ہے۔ نیلے اودھے آسمان پرچمکتے چاند ستارے بھی تو ایک دوسرے کے دوست ہیں، کسی کاایک جگہ قدم سے قدم ملاکر چلنایہ بھی تودوستی کی علامت ہے، دوستی قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔اگر کسی کو اس دنیا میں دوست مل جائے اورہو بھی باوفا…تواس سے بڑھ کر اور کوئی نعمت نہیں۔ میری بھولی پوتی جی! ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی دوستی کی تھی ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ سے کہاکہ’’ اے ابوبکر! میں تجھ سے محبت کرتاہوں میں تجھے دوست رکھتاہوں۔ ‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک دیہاتی دوست تھے جوجب بھی آتے آپ کے لیے دیہاتی تحفہ لے کرآتے ایک بارآپ نے کہاکہ کہ یہ ہمارے دیہاتی دوست ہیں اورہم ان کے شہری دوست ہیں اور بیٹادوستی میں ہمیشہ اس بات کاخیال رکھناچاہیے کہ دوست نیک سیرت ہو اور دوست وہ ہے جو تمہیں تمہاری برائیوں سے آگاہ کرے۔ بیٹا! دوستی کرناسنت ہے اورایک سنت کو زندہ کرنے کاثواب سو شہیدوں کاہے۔ دوسرے دن ہم سکول گئے تونمرہ نے سلام کے بعد فورااپنے سوال کاجواب طلب کیا تو میں نے ہاں کردی۔ رفتہ رفتہ وقت گزرتاگیاہم دونوں کی دوستی پورے سکول میں مشہور ہو گئی۔ مگر بعض اوقات میں نمرہ کے غرورکی وجہ سے ذلت کا نشانہ بنتی میں نے بہت دفعہ اس کوسمجھایامگر وہ نہ مانی آخر ایک دن اسے اس کے غرورکی سزامل گئی اس کے ماں باپ ایک حادثے میں چل بسے اس کے چچا نے ا س کی جائیداد پر قبضہ کر لیااور اس کویتیم خانے میں داخل کروانے کے لیے گئے مگر ایسے میں میری وفا کام آئی۔ میں نے اپنے والدین سے بات کی پھر وہ میری دوست کے ساتھ میری بہن بن کر رہنے لگے آج وہ کہتی ہے کہ کاش میں تمہاری بات مان لیتی… مگر افسوس ! ارے مما! کیانمرہ خالہ آپ کی سگی بہن نہیں ہے؟ نہیں بیٹامیں اکلوتی ہوں مگر اب ہم دو ہو چکی ہیں ارے پھرتوہم دوستی ضرورکریں گیا اور پھر مماہی طرح بتائیں گے۔
یوں دوستوں کو نہیں سمجھتے بے فضول ناز
جو درخت پھل نہیں وہ سایہ ضرور دیتا ہے