ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
ام محمدارسلان
گوشت ایک کلو آئل ایک پائو پیاز تین عدد درمیانے سائز
لہسن ادرک ڈیڑھ چمچ
بڑی الائچی تین عدد
سیاہزیرہ ایک چمچ
دہی ایک پائو
پسا ہوادھنیا تین چمچ
نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ
سبز الائچی تین عدد
کالی مرچ پچیس دانے
دارچینی ایک ٹکڑا
کیواڑہ دوچائے کے چمچ بادام پچیس عدد
ترکیب:
گوشت اچھی طرح دھولیں، ایک دیگچی میں آئل گرم کرکے پیازڈال کرسرخ کرلیں، پسا ہوا لہن ادرک اورتمام ثابت گرم مسالہ پسی ہوئی مرچ دھنیااورسبز الائچی کچل کرسرخ کی ہوئی پیاز میں ڈال کربھونیں۔ دہی پھینٹ لیں اورمسالہ میں شامل کردیں درمیانی آنچ پر اسے بھونتی رہیں جب تک پانی خشک ہوجائے توگوشت ڈال کر ایک بارپھر ہلکی آنچ پر خوب بھون لیں یہاں تک کہ گوشت کی بوٹیاں ہلکی بادامی ہوجائیں اورمسالہ گھی چھوڑ دیں۔ اب چار پیالی پانی ڈال کر گوشت گلائیں آنچ ہلکی کر لیں جب گوشت گل جائے اورمسالہ چھوڑ دے توضرورت کے مطابق پانی ڈال کرشوربہ بنائیں بادام چھیل کر قورمے میں ڈال دیں اور اسے اچھی طرح پکنے دیں ایک دو ابال شوربے میں آنے کے ساتھ ہی کیواڑہ ڈال کرچولہے سے اتارلیں۔ لو ڈش تیار ہے۔