اپریل

انجام بخیر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
انجام بخیر
پطرس بخاری
ایک تنگ وتاریک کمرہ جس میں بجز ایک پرانی سی میز اور ایک لرزہ براندام کرسی کے اور کوئی فرنیچر نہیں۔ زمین پر ایک طرف چٹائی بچھی ہے۔ جس پر بے شمار کتابوں کا انبار لگاہے اس انبار سے جہاں جہاں کتابوں کی پشتیں نظر اتی ہیں وہاں شیکسپئیر، ٹالسٹائی، ورڈز ورتھ وغیرہ مشاہیر ادب کے نام دکھائی دے جاتے ہیں۔
باہر کہیں پاس ہی کتے بھونک رہے ہیں قریب ہی ایک برات اتری ہوئی ہے اس کے بینڈ کی آواز سنائی دے رہی ہے جس کے بجانے والے دق، دمہ، کھانسی اور اسی قسم کے دیگر امراض میں مبتلا معلوم ہوتے ہیں۔ ڈھول بجانے والے کی صحت البتہ اچھی ہے۔
Read more ...

غریبوں سے ہمدردی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
غریبوں سے ہمدردی
ناصر محمود'چکوال
میرا ارادہ ہے کہ آنے والے ہفتے میں پانچ غریبوں کو کھانا کھلائوں بیوی نے سنا تو غصہ میں کہنے لگی کہ’’ اگر ا پنے کھانے کے لیے ہے تو ضروری نہیں کہ غریبوں میں بانٹ دیں۔ آپ نے تو ایسے کہہ رہے ہیں ہمیں جیسے قارون کاخزانہ مل گیا ہو۔‘‘ خاوند نے کہاکہ گھر کے اندر دو بوری چاول چار بوری آٹا، دو ڈبے گھی او رتیل غرض یہ کہ ضرورت کی تمام اشیاء موجود ہیں اس کے علاوہ زیادہ نہ سہی تھوڑی بہت رقم بھی ہے اگر اس میں سے تھوڑی بہت رقم خرچ کردی جائے تو حرج ہی کیاہے؟
Read more ...

ظہیر الدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

گیارہویں قسط

ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظمؔ
دریا کے ایک کنارے پر ظہیر الدین محمد بابر اور دوسرے کنارے پر سلطان احمد مرزا کی فوج کیل کانٹے سے لیس صف بستہ ہوکر آمادہ جنگ دکھائی دیتی تھی۔ بابر کی عقابی نگاہیں اس سارے منظر نامے کا بغور جائزہ لے رہی تھیں۔ وہ دیکھ رہا تھا کہ دریا کے دونوں کناروں کے ساتھ ساتھ دور دور تک دلدلی سلسلہ چلا گیا تھا جس کاواضح مطلب یہ تھا کہ سلطان احمد مرزا کی فوج کے پاس دریا کو عبور کرنے کے لیے پل کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تھا یہ بات بابر کے لیے باعث اطمینان تھی کیونکہ وہ غنیم کو باآسانی دوسرے کنارے تک پہنچنے سے روک سکتاتھا۔
بابر نے اپنے معتمد امراء کے مشورے سے اپنی فوج کو دریا کے کنارے پل کے دونوں جانب دور دور تک پھیلا دیاتھاکہ دشمن کو دریا عبورکرنے سے بہر طور روکا جاسکے۔
Read more ...

لباس اور زیور

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اس ماہ کا سبق
لباس اور زیور
مولانا عاشق الہی بلند شہری
لباس تن ڈھانکنے کی چیز ہے اور اس فائدہ کے علاوہ سردی گرمی کا بچائو بھی لباس سے ہوتاہے۔ دین اسلام نے خوبصورت لباس پہننے کی اجازت دی ہے مگر اس حد تک اجازت جب کہ فضول خرچی نہ ہو اور اترائو اور دکھاوا مقصود نہ ہو اور غیرقوموں کا لباس نہ ہو۔
ایک حدیث میں آیا ہے کہ حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ کھائو پیو اور صدقہ کرو اور پہنو جب تک کہ فضول خرچی اور خود پسندی(یعنی مزاج میں بڑائی نہ آوے ) آج کل مسلمان عورتوں نے لباس پہننے کے بارے میں کئی خرابیاں پیدا کرلی ہیں ہم ان پر تنبیہ کرتے ہیں۔
Read more ...

چند اہم اسلامی آداب

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
چند اہم اسلامی آداب
شیخ عبدالفتاح ابوغدۃ
ادب19:۔
اپنے والد محترم اور والدہ محترمہ کا پورا پورا ادب واحترام ملحوظ رکھیں، کیونکہ وہ دوسرے لوگوں کے مقابلہ میں آپ کے ادب کے زیادہ حق دار ہیں۔
ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
امک، ثم امک، ثم امک، ثم ابوک، ثم ادناک ادناک
یعنی تیری ماں، تیری ماں، تیری ماں، پھر تیرا باپ، پھر درجہ بدرجہ
Read more ...
Page 1 of 2