حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا
ام محمد
نام و نسب:۔
ام کلثوم بنت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیسری صاحبزادی ہیں۔
نکاح اول:۔
ان کا پہلا نکاح ابو لہب کے بیٹے عتیبہ سے قبل از نبوت ہوا تھا۔نبوت کے بعد عتیبہ نے اپنے باپ کے کہنے پر طلاق دے دی۔
نکاح ثانی:۔
سنہ 3 ہجری میں جب حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو ربیع الاول میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کے ساتھ نکاح کر لیا۔ بخاری میں ہے کہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بیوہ ہوئیں تو حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ نکاح کا پیغام دیا۔
جب حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ خبر معلوم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے کہا، میں تم کو عثمان رضی اللہ تعالی عنہ سے بہتر شخص کا پتہ دیتا ہوں اور عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے لیے تم سے بہتر شخص ڈھونڈتا ہوں۔ تم اپنی لڑکی کی شادی مجھ سے کر دو اور میں اپنی لڑکی کی شادی عثمان رضی اللہ تعالی عنہ سے کر دیتا ہوں ،بہر حال ان کا نکاح حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوا۔ نکاح کے بعد 6 برس تک زندہ رہیں۔
وفات:۔
شعبان 9 ہجری میں وفات پائی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو سخت صدمہ ہوا۔ قبر پر بیٹھے تو آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اللہ تعالی ان سے راضی ہوں اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
ملحوظہ:۔
تاریخ انسانیت میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ واحد شخصیت ہیں جن کے نکاح میں کسی نبی کی دو بیٹیاں رہی ہیں یعنی حضرت رقیہ اور حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہما۔ اس اعزاز کی وجہ سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو ’’ذوالنورین‘‘ کہا جاتا ہے۔ ’’ذوالنورین‘‘ کا مطلب ہے: دو نوروں والا۔