سعودی قونصل خانے پر حملہ پاک سعودیہ دوستی کو سبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
سعودی قونصل خانے پر حملہ پاک سعودیہ دوستی کو سبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
تحفظ حرمین شریفین کونسل کے کنوینئرہونے کے ناتے ہم سعودی قونصل خانے پر حملے اور سعودی سفارتکار کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں کراچی میں پچھلے دنوں سعودی قونصل خانے پر حملہ پاکستان اور سعودیہ دوستی کو ختم کرنے کی ایک سازش ہے،اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر تحفظ حرمین شریفین ریلی پر فائرنگ اور آل سعود کے خلاف متنازعہ وال چاکنگ کا بروقت نوٹس لیاجاتا، تو یہ سانحہ کبھی رونما نہ ہوتا،اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی اپنی جگہ پر مسلم ہے کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی سعودی قونصل خانے پر اور سفارتکار کو اس میں شہید کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ہمیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ دین اسلام اور وطن عزیز پاکستان کے دشمن عناصر کی کارروائی ہے۔ ہم تحفظ حرمین شریفین کونسل کی فورم سے حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان جیسے واقعات کا سخت نوٹس لیں اور مجرموں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دیں ، تاکہ آئندہ کسی کوبھی ایسے مذموم واقعہ کی جرأت نہ ہو،ان شاء اللہ ہم خون کے آخری قطرے تک اسلام، اہل اسلام، پاکستان اہل پاکستان اور تمام اسلامی مملکتوں خصوصا سرزمین حرمین شریفین کاتحفظ کریں گے۔
اتحاد اھل السنت والجماعت کی طرف سے ان شاء اللہ مورخہ 19جون 2011کو اسلام آباد میں ایک عظیم الشان امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں امام صاحب کی مناقب اور فقہ حنفی کی جامعیت پر مندوبین اپنی اپنی تحقیقات پیش کریں گے میں اپنی تمام بہنوں سے التماس کرتا ہوں کہ سیمینار کی کامیابی کے لیے دعا گو رہیں اللہ تعالی اس کو اپنے فضل وکرم سے کامیاب فرمائے اور معاندین کی نظر بد سے بچائے رکھے۔ والسلام
آپ کا بھائی
محمد الیاس گھمن