کریم خاں کو دس روپے دے دو

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 

بنام فلاں بنک

کریم خاں کو دس روپے دے دو
راقم عبد اللہ
کریم خاں کی بجائے عبد اللہ اگر کسی اور کا نام لکھ دے تو جس کا نام لکھے گا اسی کو روپیہ ملیں گے اب سوال یہ ہے کہ کریم خاں دس روپیوں کی بجائے یہ دس روپے کا چیک کیوں قبول کر لیتا ہے؟ اس لیے کہ اسے عبداللہ پر اعتبار ہے وہ جا نتا ہے کہ بینک میں ضرور عبد اللہ کے نام پر روپیہ جمع ہو گا۔ جب یہ چیک لے جا ئے گا ومجھے ضرور روپیہ مل جا ئے گا۔
اب فرض کرو کہ کریم خاں وہ چیک لے کے عبد اللہ کے بینک گیااور کہا مجھے اس چیک کا روپیہ ادا کر دو۔ بینک والوں نے عبد اللہ کا حساب دیکھا تو معلوم ہو ا کہ وہا ں تو کل تین رو پے ہیں ایسی حالت میں وہ چیک ادا نہیں کر سکتے چنانچہ وہ انکار کر دیں گے تو کریم خاں کا اعتبار عبد اللہ پر باقی نہ رہا۔ لیکن اکثر ایسا بھی ہو تا ہے کہ بینک والے عبد اللہ کو جا نتے ہیں ۔مدت سے اس کا حساب کھلا ہوا ہے وہ کہتے ہیں بینک میں تو عبداللہ کے تین روپے ہیں مگر چلو کہ فی الحال ہم باقی کے سات روپے اپنے پاس سے دے دیتے ہیں اور عبد للہ کی لا ج رکھ لیتے ہیں ۔ ہم یہ سات روپے پھر اس سے لے لیں گے۔ لیکن عام طور پر ایسا کر نے کی نوبت ہی نہیں آتی۔ لوگوں کا جتنا روپیہ بینک میں ہو تا ہے اس کے اندر اندر ہی چیک دیتے ہیں اور کم ہی ایسا موقع پیش آتا ہے کہ بینک چیک ادا کرنے سے انکا ر کر دے۔ اگر کریم خان نے خود ہی کسی بینک میں حساب کھول رکھا ہے تو یہ ضروری نہیں کہ عبد اللہ کا چیک لے کر وہ خود عبد اللہ کے بینک میں جائے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جس طرح وہ اپنا روپیہ بینک میں جمع کرو انے کے لئے بھجوا دیتا ہے اسی طرح یہ بھی بھجوا دے۔ اس کے بینک والے خود ہی عبد اللہ کے بینک سے اس چیک کا روپیہ وصول کر لیں گے۔ یہ دس روپے کی رقم کریم خاں کے چیک میں جمع کر دی جا ئے گی اور عبد اللہ کے حساب میں خرچ کی آمد میں چڑھا دی جا ئے گی۔
اس طرح یہ سہولت ہو ئی کہ عبد اللہ اور کریم خان دو نوں کا روپیہ اپنے اپنے بینک میں محفوظ پڑا ہے، نہ تو عبد اللہ کو روپیہ ادا کرتے وقت نہ کریم خاں کو وصول کرتے وقت بینک جا نا پڑا۔ وہ روپیہ ایک حساب میں سے نکل کر دوسرے کے حساب میں جمع بھی ہو گیا۔ یہ سب کچھ ایک چیک کی بدولت ظہور میں آیا۔ یہاں ہم نے صرف کا غذی روپے کی دو قسموں کا ذکر کیا ہے، ایک سرکا ری نوٹ اور دوسرے چیک، ان کے علا وہ اور بھی کا غذا ت ایسے ہیں جن کے ذریعے سے بڑی بڑی رقمیں یہاں سے دورد دراز ملکوں تک پہنچ جاتی ہیں ۔