ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
اہلیہ اعجاز،قصور
بادام کا شربت
اجزائ:
بادام کی گری عمدہ قسم کی……………آدھاکلو
چینی………………………ڈیڑھ کلو
الائچی چھوٹی………………… بارہ عدد
ٹھنڈاپانی …………………… ایک کلو
ترکیب:۔
بادام کی گری ایک دن پہلے پانی میں بھگودیں اور دوسرے دن چھیل کر سیل پر باریک پیس لیں پھراس میں تھوڑاپانی ڈال کر نتھارکرپھرسے باریک پیس لیں اس طرح چارمرتبہ کرنے سے بادام سارے پس جائیں گے اگر تھوڑابہت موٹا بادام رہ بھی جائے توکوئی حرج نہیں ۔
اب ویسے پسے ہوئے بادام چینی اورپانی ڈال کرچولہے پرچڑھادیں جب قوام تیار ہوجائے توالائچی بھی باریک پیس کراس میں شامل کریں اوراس کوگاڑھاہونے دیں یہ شربت کافی گاڑھاہوتاہے اسے اتار کرٹھنڈاہونے پرکسی مرتبان میں ڈال لیں اوردوچمچے ایک گلاس میں ڈال کرپانی یادودھ میں ڈال کرنوش فرمائیں ۔
بہت ہی لذیز اوردل ودماغ کے لیے مفید ہوتاہے