جولائی

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
اہلیہ مولانا محمد کلیم اللہ
بھرے ہوئے کریلے
اجزائ:
بڑے بڑے کریلے آدھا کلو
گھی ایک پائو
پیاز ایک پائو
انار دانہ ایک چھٹانک
Read more ...

اہل سنت والجماعت کی نشانیاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اہل سنت والجماعت کی نشانیاں
مولانا عابد جمشید
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالی نے مرض الوفات میں اپنے شاگردوں اور متعلقین کو جو نصیحتیں کیں اور جن عقائد و نظریات پر کاربند رہنے کی وصیت کی ان میں ایک اہم وصیت مرنے کے بعد کی زندگی اورثواب و عذاب قبر کے عقیدہ کے بارے میں ہے۔ یہ دنیا دارالعمل ہے اور آخرت دارالجزا ہے انسان جو کچھ اس دنیا میں عمل کرے گا آخرت میں اس کا بدلا پائے گا اگر اس دنیا میں نیک عمل کرے گا تو اچھی جزا ملے گی اور اگر نافرمانی کی زندگی گزاری تو سزا کا مستحق ٹھہرے گا۔ عذاب قبر ہر عذاب کے مستحق شخص کو ہو گا اور منکر نکیر کے سوال جواب سوال جواب جو قبر میں پوچھیں جائیں گے یہ حق ہے
Read more ...

ماں ہوتو ایسی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ماں ہوتو ایسی
جویریہ قیصر 'جھنگ
مولانا ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ کی والدہ محترمہ سیدہ خیر النساء بہتر صاحبہ رحمہااللہ
جن کو بچپن ہی میں مذہب سے خوب لگاؤ تھا اپنے بڑے بھائی سیدعبیداللہ بن سید عبدالحئی سے قرآن کریم حفظ کیا اور پھر رمضان المبارک میں تراویح میں قرآن سنانے کا مشغلہ رہا اور آپ قرآن کریم بڑے لطف لے لے کر پڑھا کرتی تھیں جنہوں نے بچپن ہی میں فارسی اردو لکھنا پڑھنا سیکھی اور بچپن ہی میں مالابد منہ ،راہ نجات از شاہ رفیع الدین اور ان کا ترجمہ پڑھ لیا۔ تعبیر الرؤیا اور مجربات دیربی کا مطالعہ کر لیا آپ کی تربیت انتہائی صوفی منش ماحول میں ہوئی۔
سیدہ کی شادی مولانا عبد الحئی (ناظم ندوۃالعلمائ) سے ہوئی جبکہ آپ کا رشتہ آپ کے چچا کے گھر میں ہو نا تھا
Read more ...

گھریلو جگھڑے کیسے ختم ہوں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
گھریلو جگھڑے کیسے ختم ہوں؟
پیرذوالفقار احمد نقشبندی
دل کو دل سے راہ ہوتی ہے:۔
یہ ہمیشہ ذہن میں رکھنا کہ دل کو دل سے راہ ہو تی ہے۔ آپ کے دل میں خاوند کی عظمت ہو گی ،پیار ہو گا ،محبت ہو گی خود بخود خاوند کے دل میں آپ کی محبت پیدا ہو گی ، چنانچہ ایک بادشاہ اپنے وزیر کے ساتھ جا رہا تھا اس نے اپنے وزیر سے پوچھا یہ جو کہتے ہیں کہ دل کو دل سے راہ ہو تی ہے اس کا کیا معنی؟ وزیر باتدبیر تھا اس نے کہا بادشاہ سلامت! آپ کی یہ بات میں آنکھوں سے دیکھ سکتا ہوں مگر ذرہ کسی وقت آپ عام کپڑے پہن کر میرے ساتھ چلیں ،بہت اچھا۔ چنانچہ ایک دن بادشاہ نے اپنے تاج اور کپڑے اتار کر عام لوگوں کا لباس پہن لیا
Read more ...

ظہیرالدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ظہیرالدین محمد بابر
امان اللہ کاظم'لیہ
سلطان احمد مرزا کی وفات کے بعد اس کے چھوٹے بھائی محمود مرزا نے جو کہ حصار بدخشاں اور قندز کا حاکم تھا سمر قند کا ایک اقتدار بھی سنبھال لیا قبل ازیں بیان کیا جا چکا ہے کہ شکست تیمور کے واحد وارث امیر تیمور کے پوتے ابو سعید مرزا کی طاقت سے خائف ہو کر مغلستان کے خاقان اعظم یونس خان نے اپنی تین بیٹیاں اس کے تینوں بیٹوں احمد مرزا ، محمود مرزا، اور عمر شیخ مرزا کے عقد میں دے دی تھیں۔ سلطان ابو سعید مرزا کے قتل کے بعد سلطنت تیموریہ تین حصوں میں منقسم ہو گئی: سمرقند اوربخارا؛ احمد مرزا۔ حصار، بدخشاں اور قندز محمود مرزاجبکہ وادی فرغانہ عمر شیخ مرزا کے حصے میں آئی۔
Read more ...
Page 1 of 2