تعلیم آفتہ یا تعلیم یافتہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
تعلیم آفتہ یا تعلیم یافتہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
پڑھا لکھا معاشرہ کسی بھی ملک کی خوش قسمتی ہوتاہے بشرطیکہ وہ تعلیم یافتہ ہو تعلیم آفتہ نہ ہو۔ یعنی تعلیم ان پر آفت بن کر نہ آئی ہو ہمارا موجودہ نظام تعلیم بھی فقیر کی گڈری کی طرح ہے جس کی آئے روز پیوند کاری جاری رہتی ہے مگر اس میں کوئی پیوند ایسا ابھی تک نہیں لگایا جاسکا جو اس جدید تعلیم سے آنے والی عریانی کو ڈھانپ سکے، یہ عریانی ذہنی آوارگی کی شکل سے لے کر ہر اس شکل میں ظاہر ہو رہی ہے جس کا کوئی شریف انسان تصور بھی نہیں کرسکتاے آج ہر جگہ تعلیم کا فوبیا ہو چکا ہے مگر ایسا علم جو رہنمائی نہ کرے وہ تو بذات خود جہالت تھا تاحال اس کا نشان بھی نہیں مل رہا وہ بیٹی جو کل تک گھر کی زینت تھی آج شمع محفل بن گئی ہے یہ اسی ترقی ہی کے کرشمے ہیں کہ پورے ملک کی کوئی دیورا اور کوئی بازار ایسا نہ ملے گا جس پر قوم کی بیٹی کو بطور اشتہار چسپاں نہ کیاگیا ہو یہ ہمارے قومی سوچ کے دیوالیہ پن کی علامت ہے تو شیطان اسے دینی تعلیم یاOne year Diploma in islamic Sturdysکے نام پر اچک لیتاہے۔
یہ بیچاری بہن جو تعلیم یافتہ ہوکر اپنی زندگی اسلام اقدار پر گزارنا چاہتی ہے مزید تعلیم آفتہ ہوکر آفت ڈھاتی ہے جیساکہ مقولہ مشہور ہے علم مرد میں عاجزی اور عورت میں تکبر پیدا کرتا ہے اس لیے عورت کی تعلیم ایسی مستند ہونی چاہیے کہ جو میری معمر بہن کی آنکھوں میں حیاکر سرمہ لگا دے اور نظروں کو جھکا دے اہل دل جو جدید فتنے کی اس لہر سے بہت پریشان تھے اور چاہتے تھے کہ ان بیٹیوں کے لیے بھی ایسا نصاب ہونا چاہیے جو انہیں راہ ہدایت نصیب کرے اور الھدیٰ کے نام پر پھیلائی جانے والی ضلالت کے سامنے بند باندھے۔ لہٰذا راقم نے اس ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے اس جدیدیت کے شکار طبقہ کے لیے ’’صراطِ مستقیم کورس‘‘ کا اجراء کروایا جو پورے ملک میں بحمداللہ انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اس میں اصلاح بھی ہے فلاح بھی ،علم وحکمت بھی ہے اور راہ سنت بھی۔ خدا تعالی میری بہنوں کو اس موسم گرما کی تعطیلات میں صراطِ مستقیم سے استفادہ کرنے اور صراط مستقیم پر گامزن ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ والسلام
محمد الیاس گھمن