ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
اہلیہ مولانا محمد کلیم اللہ
بھرے ہوئے کریلے
اجزائ:
بڑے بڑے کریلے آدھا کلو
گھی ایک پائو
پیاز ایک پائو
انار دانہ ایک چھٹانک
ہری مرچ آٹھ عدد
سرخ مرچ حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
لہسن پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
ادرک پسی ہوئی آدھاچائے کا چمچ
ترکیب:کریلوں کو اچھی طرح کھرچ لیں اور پیٹ چاک کرکے بیج نکال دیں اور پھر ایک گھنٹے کے لئے نمک لگا کر رکھ دیں۔ لہسن، ادرک، نمک ، سرخ مرچ، پیاز ، انار دانہ ملا کر پیس لیں۔ ہری مرچ بھی ان کے ساتھ پیس لیں۔ پھر کریلوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرنے کے بعد تھوڑے سے مسالے کے سوا تمام مسالہ ان کریلوں میں بھر دیں اور ان کو کسی دھاگے سے باندھ دیں۔ پھر کسی دیگچی یا فرائنگ پین میں گھی ڈال کر ان کو گھی میں تل لیں یہاں تک کہ کریلے اچھی طرح سرخ ہو جائیں۔ پھر بچا ہوا مسالہ ڈال کر ان کو تھوڑا سا بھون لیں اور بعد میں دم پر رکھ دیں۔ تقریباً دس منٹ کے بعد ان کو اتار لیں۔
نوٹ: مسالے کے ساتھ ابلے ہوئے آلوئوں کے ٹکڑے ، دال ، کالے چنے ، کابلی چنے یا پھرتلے ہوئے بینگن اور ٹماٹر بھی بھرے جا سکتے ہیں۔ مسالے بھرے کریلے تیا ر ہیں ان میں کڑواہٹ بالکل نہیں ہوگی۔ ہاں ہمسائیوں کے لئے بھجوانا نہ بھولئے گا۔