جولائی

امام اعظم ابو حنیفہ ایک نظر میں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
امام اعظم ابو حنیفہ ایک نظر میں
مولانا عابد جمشید
نام: نعمان بن ثابت کنیت: ابو حنیفہ لقب: امام اعظم
ولادت: امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی ولادت باسعادت 80ھ کو کوفہ میں ہوئی۔
تحصیل علم کی طرف توجہ اور تعلیم و تربیت:۔
امام اعظم کی آنکھ کھلی تو انہوں نے مذاہب وادیان کی دنیا دیکھی غور و فکر کرنے سے ان سب کی حقیقت آپ پر آشکارا ہوگئی آغاز شباب سے ہی آپ نے مناظرہ بازوں سے معرکہ آرائی شروع کر دی اور اپنی فطرت مستقیم کے حسب ہدایت اہل بدعت و ضلالت کے مقابلے میں اتر آئے مگر اس کے باوجود آپ تجارتی مشاغل میں منہمک تھے۔ بعض علماء نے آپ میں عقل و علم و ذکاوت کے آثار دیکھے اور چاہا کہ یہ بہترین صلاحیتیں تجارت کی ہی نظر نہ ہو جائیں انہوں نے آپ کو نصیحت کی کہ بازاروں میں آمدورفت کے علاوہ علماء کی طرف عنان توجہ ہونی چاہیے۔ امام صاحب فرماتے ہیں
Read more ...

عظمت کے مینار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عظمت کے مینار
خدیجہ جمشید'گوجرانوالہ
ککڑیاں تو آپ نے کھائی ہوں گی؟ یقیناً آپ کہیں گی جی ہاں کئی مرتبہ! تو بھئی ککڑیاں آج ہی نہیں آج سے تیرہ سو سال پہلے بھی بڑے شوق سے کھائی جاتی تھیں اور بچے تو انہیں بہت ہی زیادہ پسند کرتے تھے۔ ایسے ہی بچوں میں ایک چھوٹی سی بچی تھی جو عراق کے شہر کوفہ میں رہا کرتی تھی۔ ایک دن اس بچی نے گھر کے باہر تازہ تارہ ککڑیاں بکتی دیکھیں ، بچی کا بڑا جی چاہا کہ ککڑیاں کھائے لیکن پیسوں کے بغیر تو ککڑی والا اسے ککڑی نہ دیتا لیکن اس بے چاری کے پاس پیسے نہ تھے۔ وہ روتی ہوئی گھر آگئی اور امی سے ضد کرنے لگی کہ میں تو ککڑیاں ہی کھائوں گی۔ بچی کے والد صاحب ان دنوں مالی پریشانیوں سے دوچار تھے۔
Read more ...

تعلیم آفتہ یا تعلیم یافتہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تعلیم آفتہ یا تعلیم یافتہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
پڑھا لکھا معاشرہ کسی بھی ملک کی خوش قسمتی ہوتاہے بشرطیکہ وہ تعلیم یافتہ ہو تعلیم آفتہ نہ ہو۔ یعنی تعلیم ان پر آفت بن کر نہ آئی ہو ہمارا موجودہ نظام تعلیم بھی فقیر کی گڈری کی طرح ہے جس کی آئے روز پیوند کاری جاری رہتی ہے مگر اس میں کوئی پیوند ایسا ابھی تک نہیں لگایا جاسکا جو اس جدید تعلیم سے آنے والی عریانی کو ڈھانپ سکے، یہ عریانی ذہنی آوارگی کی شکل سے لے کر ہر اس شکل میں ظاہر ہو رہی ہے جس کا کوئی شریف انسان تصور بھی نہیں کرسکتاے آج ہر جگہ تعلیم کا فوبیا ہو چکا ہے مگر ایسا علم جو رہنمائی نہ کرے وہ تو بذات خود جہالت تھا تاحال اس کا نشان بھی نہیں مل رہا وہ بیٹی جو کل تک گھر کی زینت تھی آج شمع محفل بن گئی ہے
Read more ...
Page 2 of 2