ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
اہلیہ مولانا محمد کلیم اللہ
مٹن دوپیازہ
اجزائ:
بکرے کاگوشت … ایک کلو
ہری مرچیں ………… چند
تیل…………ایک کپ
بڑی الائچی…………دو عدد
پیاز……… چھ عددبڑے
لہسن……………تھوڑا سا
دھنیا………… تھوڑا سا
ہلدی پوڈر… آدھا چائے کا چمچ
دار چینی ……… پسی ہوئی
سرخ مرچ……ایک چائے کا چمچ
کھوپرا ………1/4کپ
دہی………… ایک کپ
خشخاش……ایک چائے کا چمچ
نمک…………حسب ضرورت
ترکیب:۔
گوشت میں دہی و دیگر سب مسالے ڈا ل کر ہرا دھنیا، ہری مرچیں اور لہسن بھی ایک گھنٹہ رکھا رہنے دوں ، پریشر ککر میں تیل ڈال کر گرم کریں۔ پیاز کاٹ کر فرائی کریں ، بادامی رنگت اور خستہ ہونے پر نکال کر علیحدہ بھون لیں ، پیاز نکالنے کے بعد اسی تیل میں گوشت بمعہ سب مسالے دہی ڈال کر بھونیں ، خشک ہونے پر ایک کپ گرم پانی ڈال کر پریشر ککر کا ڈھکن بند کردیں۔ تھوڑا سا جو کا پانی ڈال کر ایک چائے کا چمچ خشخاش اور 1/4کپ کھوپرا پیش لیں ، جب گوشت کا پانی خشک ہوجائے تو پسا ہوا کھوپرا وغیرہ بھونیں ، آخری مرحلے میں تلے ہوئے خستہ پیاز شامل کرکے ذرا سا زعفران بھی ڈال دیں ، ہلکے ہاتھ سے مکس کرکے ڈش میں نکالیں اور ڈش کے اطراف ابلے ہوئے انڈے کاٹ کر سجادیں۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہے ہمسائیوں کو دینا ہرگز نہیں بھولنا