توحیدکیا ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
توحیدکیا ہے؟
قاضی محمد اسرائیل گڑنگی
لاالہ الااللہ اس کی روح ہے یہ کلمہ پڑھتے تو سب لوگ ہیں مگر یہ ہے کہ اس کے مطابق دل میں وحدانیت اللہ تعالیٰ کی آئی ہے یانہیں ؟ اس کو سوچیں اگر لاالہ الااللہ پڑھنے کے باوجود دل میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت نہیں آئی تو زبان سے پڑھنا بے کارہے بلکہ نفاق ہے۔وہ شخص منافق ہے جس کے دل میں توحید نہ ہو اوپر اوپر سے کلمہ توحید پڑھتارہے۔امید ہے تو صرف اپنے اللہ سے خوف ہے تو صرف اپنے اللہ سے جس کا دل ایسا بن جائے وہ ہوتاہے موحد ایسا نہیں بنا تو خواہ مخواہ خود کو موحد نہ کہلائیں اللہ کرے کہ اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو جن کو بھی مسلمانوں کے گھروں میں پیدا کیاا پنی رحمت سے سب کو موحد بنا لیں اللہ تعالیٰ کے قوانین پر عمل کرنے میں اللہ کے قوانین پر استقامت حاصل ہوجائے پھر ایسے شخص کے سامنے کوئی کچھ بھی کرلے بعض ننگ ڈھڑنگ ہوکشف وکرامات دکھائے موحد یہ سمجھتاہے کہ یہ شیطانی تصرفات ہے میں رحمان کا بندہ ہوں رحمان کے بندے کے سامنے شیطانی تصرفات کی کوئی حقیقت نہیں وہ یہ سمجھتاہے یہ مکڑی کے جالے ہیں اور اگر شیطان نے یاشیطان کے کسی بندے نے مجھے نقصان پہنچابھی دیا تو اللہ کی طرف سے ایسے ہے اللہ میرا امتحان لینا چاہتاہے کہ دیکھیں کہ توحید کا دعویٰ تو کررہاہے تیرا دعویٰ نفاق ہے یا واقعتا تیرے دل میں بھی توحید ہے اگر واقعتا تو میرا بندہ ہے تیرے دل میں توحید ہے تو شیطان یا شیطان کا کوئی بندہ ٹکڑے ٹکڑے بھی کردے ذرہ ذرہ کردے تو بھی تیری توحید میں بال برابر فرق نہ آنے پائے۔ دجال کے قصے تو سب حضرات پڑھتے ہی رہتے ہیں اور سنتے رہتے ہیں دجال جب آئے گا قیامت کے قریب وہ کیسی کیسی چیزیں دکھائے گا زمین تو حکم دے گا تمام تر خزانے زمین سے نکل کر اس کے ساتھ ہوں جائیں گے آسمان کو حکم دے گا آسمان بارش برسائے گا جو لوگ اسے رب مانیں گے ان کے لیے ہر قسم کی سہولت، رزق کی فراوانی، بہت بہت نعمتیں۔ جو اسے رب نہیں مانیں گے ان پر بہت تکلیفیں اور مصیبتیں برسائے گا۔اپنے دل کو ابھی ٹٹولیے۔