ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
اہلیہ مولانا عابد جمشید رانا
سویٹ ڈش
کیک رس ایک کلو
کریم دو پیکٹ
کافی ایک چمچ
چینی حسب ذائقہ
چاکلیٹ و ڈیری ملک حسب ضرورت
کریم میں پسی ہوئی چینی ملا کر پھینٹ لیں۔
کافی کھولتے ہوئے پانی میں پھینٹ کرتھوڑی چینی دال کرایک کپ تیار کر لیں ایک چوکور گہری ڈش لے لیں۔ کیک رس کافی میں ڈبو ڈبو کراس میں بچھا دیں۔ پہلی تہ لگ جائے تو آدھی کریم اس پر ہموار تہہ کے انداز میں انڈیل دیں پھر دوسری تہہ لگائیں اوراس پر باقی کریم انڈیل دیں۔ چاکلیٹ کا چورا اس پر پھیلا دیں۔ اب اسے فریج میں رکھ دیں۔
آدھے گھنٹے تک یہ ایک کیک کی طرح بن جاتا ہے۔ بے حد مزیدار چیز ہے اور بچے تو اس کے دیوانے ہو جاتے ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ کہ بہت جلدی تیار ہوتی ہے۔ یعنی شارٹ نوٹس دعوتوں کیلئے موزوں ہے۔آدھا گھنٹہ فریج میں رکھنا بہتر ہے ورنہ ایمرجنسی ہو جائے تو بھی ہرج نہیں۔
تو اب جلدی سے بنائیں اور میرا حصہ بھجوانا نہ بھولیں۔
اگلی ڈش کے ساتھ پھر ملیں گے …