ستمبر

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
اہلیہ مولانا عابد جمشید رانا
سویٹ ڈش
کیک رس ایک کلو
کریم دو پیکٹ
کافی ایک چمچ
چینی حسب ذائقہ
چاکلیٹ و ڈیری ملک حسب ضرورت
Read more ...

روشنی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
روشنی
میاں محمد ابو ذر
والدمحترم کی زندگی کے اس خاص پہلو پر روشنی ڈالنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ لوگوں پر یہ امر منکشف ہو جائے کہ تائید غیبی اللہ کے نیک بندوں کی پُشت پر ہوتی ہے۔ نیک لوگوں سے غیر طبعی حالات کا بدونِ اسباب ظہور پذیر ہونا سحر یا کہانت نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کی برگزیدگی اور ارفع مقام ظاہر کر کے کرامت عطا فرماتے ہیں جو کہ خدائی فضل ہوتاہے اور اس میں نہ تو بندہ کا عمل دخل ہوتاہے اور نہ ہی وہ فن شعبدہ بازی کا نتیجہ ہوتاہے۔ عا م انسان آنکھ کے ذریعے حالات کا مشاہدہ کر تاہے جبکہ بندہ مومن قلب کے نور سے دیکھتا ہے اور حالات کو پرکھتاہے۔ اللہ پاک اپنے نیک بندوں کو بصیرت قلبی عطا فرماتے ہیں۔
Read more ...

ایک عجیب واقعہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
ایک عجیب واقعہ
حافظ حفیظ الرحمن،چکوال
حضرت عبداللہ بن عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ حضرت آدم علیہ السلام قیامت کے دن عرش کے پاس ایک جانب کھڑے ہوں گے دو سبز کپڑوں میں ملبوس ہوں گے اور ایسے جامد و ساکت ہوں گے کہ گویا کھجور کا تنا ہیں اپنی اولاد کے جنتیوں کو دیکھ رہے ہوں گے انہیں کیسے جنت کی طرف لے جایا جا رہاہے اچانک آپ امت محمدیہ کے آدمی کو دیکھیں گے اسے جہنم میں لے جایا جا رہاہے تو پکاریں گے یا احمد یا احمد! حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے لبیک اے ابوالبشر! حضرت آدم علیہ السلام فرمائیں گے آپ کی امت کے اس آدمی کو جہنم کی طرف لے جایاجا رہا ہے،
Read more ...

توحیدکیا ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
توحیدکیا ہے؟
قاضی محمد اسرائیل گڑنگی
لاالہ الااللہ اس کی روح ہے یہ کلمہ پڑھتے تو سب لوگ ہیں مگر یہ ہے کہ اس کے مطابق دل میں وحدانیت اللہ تعالیٰ کی آئی ہے یانہیں ؟ اس کو سوچیں اگر لاالہ الااللہ پڑھنے کے باوجود دل میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت نہیں آئی تو زبان سے پڑھنا بے کارہے بلکہ نفاق ہے۔وہ شخص منافق ہے جس کے دل میں توحید نہ ہو اوپر اوپر سے کلمہ توحید پڑھتارہے۔امید ہے تو صرف اپنے اللہ سے خوف ہے تو صرف اپنے اللہ سے جس کا دل ایسا بن جائے وہ ہوتاہے موحد ایسا نہیں بنا تو خواہ مخواہ خود کو موحد نہ کہلائیں اللہ کرے کہ اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو جن کو بھی مسلمانوں کے گھروں میں پیدا کیاا
Read more ...

کتاب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کتاب
ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی
ایک روز مجلس میں کسی نے کہا کہ’’ شاہ جی! آپ نے کوئی کتاب کیوں نہ لکھی؟ اگر آپ اپنے خیالات کو کتابی شکل میں پیش کرتے تو وہ کتاب خاصے کی چیز بلکہ مرقع معانی اور حیرت کدہ حقائق ہوتی۔ ‘‘ شاہ جی نے کہا:’’ میاں ! آج کل کتابیں کون پڑھتا ہے؟ لوگ بمشکل نصاب کی کتابیں ہی پڑھتے ہیں وہ بھی بذریعہ خلاصہ جات۔ اس دور میں لوگ دماغ سے کم اور دیدوں سے زیادہ کام لیتے ہیں۔ یہ ٹی وی کا زمانہ ہے لوگ رنگین ٹی وی کی آنکھ میں خوبصورت تصویریں اور دلکش مناظر دیکھنے کے عادی ہوچکے ہیں، اب صرف رنگوں کی دنیا ہے وہ فنون جو رنگوں سے وابستہ ہیں وہی لوگوں میں مقبول ہیں اور وہی قابل قدر سمجھے جاتے ہیں،
Read more ...
Page 1 of 2