ڈاکٹر… ہائے ڈاکٹر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ڈاکٹر… ہائے ڈاکٹر
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
…٭ بیماریاں وہی ہیں جوسینکڑوں سال پہلے تھیں بس اب ڈاکٹروں نے انہیں مہنگے مہنگے نام
دے دیے ہیں۔
…٭ اگر کسی کا وقت نہ آیا ہو تو ڈاکٹر بھی اسے نہیں مارسکتا۔
…٭ ڈاکٹر ہر مریض کا علاج کر سکتے ہیں بشر طیکہ:
ا۔ مریض کے لوحقین تنگ نہ کریں۔
ب۔ مریض کے پاس پیسے ختم نہ ہو جائیں۔
ج۔ مریض صحت یاب ہو نے سے پہلے مر نہ جائے۔
…٭ جو ڈاکٹر جسم کے جتنے حصے کا علاج کر سکتا ہے وہ اتنا ہی بڑا اسپیشلسٹ کہلاتا ہے۔
…٭ بعض ڈاکٹر خود اس لیے اپنا علاج نہیں کرتے کہ ان کی فیس بہت زیادہ ہو تی ہے۔
…٭ پرانے وقتوں اور نئے زمانہ کی بیماریوں میں صرف ایک ہی قدر مشترک ہیں … دونوں
انسان کی جان لے لیتی ہیں۔
…٭ مرض کے بارے میں جاننے کا مطلب یہ نہیں کہ ڈاکٹر اس کا علاج بھی جانتاہو گا۔
…٭ امراض اور ڈاکٹروں کا پرانا یارانہ ہے دونوں مل کر مریض کی کھال اتارتے ہیں۔
…٭ ہر وہ بیماری خطر ناک ہے جو ڈاکٹر کی سمجھ میں نہ آئے۔
…٭ مرض ڈاکٹر کا ایجنٹ ہے۔مریض کو گھر کر ڈاکٹر کے پا س لاتا ہے۔
…٭ مرض اور ڈاکٹر، مریض کے گھر آگے پیچھے آتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کو جانے نہیں دیتے
…٭ اچھا ڈاکٹر وہ ہے جو بیماری کی بجائے مریض کا علاج کرے۔
…٭ اگر ڈاکٹروں کی باتوں کا یقین کیا جائے تو پھر اچھی صحت کا راز یہ ہے کہ۔
… ٭ ہر وہ کام کیا جائے جس کے نے کو جی نہیں چاہتا۔
…٭ ہر اس کام سے احتراز کیا جائے جس کے کرنے سے طبیعت مچلتی ہے۔
…٭ ہر وہ آپریشن غیر معمولی ہو تا ہے جو کسی دوسرے پر کیا جائے۔
…٭ ماہر ڈاکٹر وہ ہے جو کم سے کم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانتا ہو۔
…٭ ڈاکٹر وہ لوگ ہیں جو ایسی ادویات تجویز کرتے ہیں جس کے بارے میں وہ بہت کم
جانتے ہیں۔
…٭ ایسی بیماریوں کے علاج کے لیے جن کی بابت وہ ادویات سے بھی کم جانتے ہیں۔
…٭ اس انسان کے لیے جس کے بارے میں وہ سرے سے کچھ نہیں جانتے۔
…٭ ڈاکٹر کاکام مریض کو نہیں بلکہ صرف اس کی امید کو زندہ رکھنا ہے جب تک قدرت
انہیں صحت یاب نہیں کر دیتی یا وہ فوت نہیں جاتے۔
…٭ ڈاکٹر اور وکیل میں فرق صرف یہ ہے کہ وکیل صرف لوٹتا ہے جب کہ ڈاکٹر لوٹتا بھی ہے
اور مار بھی ڈالتا ہے۔
…٭ اس سے بڑا بے وقوف کوئی نہیں جو ڈاکٹر کو اپنا وارث بنا دے۔
…٭ اچھا ڈاکٹر بیماری سے بچاتا ہے، عام ڈاکٹر بیماری کے حملہ کی مدافعت کرتا ہے۔اور برا
ڈاکٹر بیماری کا علاج کرتا ہے۔
…٭ اچھا ڈاکٹر وہ ہے جس کے پاس آپ جائیں اور وہ موجود نہ ہو۔
…٭ سرجن کو جوان ہونا چاہیے اور فزیشن کو بوڑھا۔
…٭ ڈاکو اور ڈاکٹر جو مانگیں جلدی سے دے دو ایسا نہ ہو کہ جان گنوا بیٹھو۔