نومبر

ظہیر الدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

[قسط 15]

ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم، لیہ
حسن یعقوب دل ہی دل میں اپنے مستقبل کے تانے بانے بنتا ہوا آخشی کے قلعہ کی طرف بڑھتا چلا جا رہا تھاجہاں شہزادہ جہانگیر مرزا اس کی آمد کا منتظر تھا۔ حسن یعقوب یہ کوشش کر رہاتھا کہ وہ جلد از جلد آخشی کے قلعہ تک پہنچ جائے مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اسے معلوم نہیں تھا کہ آخشی کے قلعے تک پہنچنے سے پہلے شہزادے جہانگیر مرزاکی بجائے موت اس کا استقبا ل کرے گی۔
قاسم بیگ کو یہ اطلاع مل چکی تھی حسن یعقوب اپنے لاؤ لشکر سمیت سمرقند کی بجائے آخشی کی طرف رواں دواں ہے چنانچہ وہ اسے آخشی تک پہنچنے سے قبل ہی دبو چنا چاہتا تھا۔
Read more ...

دس حماقتیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
دس حماقتیں
پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
بزرگوں نے کتابوں میں لکھا ہے کہ دس حماقتیں ہیں بندے کو ان سے بچنا چاہیے۔ یہ دس باتیں بے وقوفی کی نشانیاں ہیں ان بے وقوفیوں سے بچنا چاہیے اگر گھر اچھا اور آباد کرنا ہے۔
(1) سب سے پہلی بات یہ ہے کہ ایک بندہ نیکی تو نہ کرے مگر جنت کی امید رکھے۔ توجہ فرمائیے کیا فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نیکی تو کرے نہیں اور جنت کی امید رکھے یہ بے وقوفی کی علامت ہے۔
(2) دوسری بات یہ ہے کہ ایک آدمی خود بے وفاہو اور دوسروں سے وفاکی امید رکھے۔
Read more ...

خودپسندی

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
خودپسندی
حضرت امام غزالی رحمہ اللہ
خود پسندی کی مزمت:۔
حق تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں : کہ نفس کو پاک صاف اور اچھا نہ سمجھا کرو، یہ کافروں کی شان ہے کہ اپنے اعمال اور اپنے آپ کو اچھا سمجھیں۔ حدیث میں آتا ہے کہ خود پسندی تباہ کردیتی ہے کیونکہ آدمی جب اپنے آپ کو نیکو کار سمجھنے لگتا ہے تو مطمئن ہوجاتاہے اور سعادت اخروی سے محروم ہوجاتاہے۔
حضرت بشر بن منصور نے ایک مرتبہ نماز پڑھی اور دیر تک پڑھی اتفاق سے ایک شخص ان کو دیکھ رہا تھا۔ چونکہ خود پسندی کے احتمال کا موقع تھا اس لیے نماز سے فارغ ہوکر فرمانے لگے
Read more ...

ڈاکٹر… ہائے ڈاکٹر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ڈاکٹر… ہائے ڈاکٹر
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
…٭ بیماریاں وہی ہیں جوسینکڑوں سال پہلے تھیں بس اب ڈاکٹروں نے انہیں مہنگے مہنگے نام
دے دیے ہیں۔
…٭ اگر کسی کا وقت نہ آیا ہو تو ڈاکٹر بھی اسے نہیں مارسکتا۔
…٭ ڈاکٹر ہر مریض کا علاج کر سکتے ہیں بشر طیکہ:
ا۔ مریض کے لوحقین تنگ نہ کریں۔
Read more ...
Page 1 of 2