رب کا شکر ادا کربھائی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
رب کا شکر ادا کربھائی
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
گاڑی وقت پرآئے تو میں شکر ادا کرتا ہوں، لیٹ آئے پھر بھی شکر ادا کرتا ہوں، اگر بالکل ہی نہ آتی تو میں کیا کر سکتا تھا؟
بچے کے سکول کی فیس پرآدھی تنخواہ اٹھ جاتی ہے، میں شکر ادا کرتا ہوں۔اگر پوری اٹھ جاتی تومیں کیا کر سکتا تھا؟
کالج میں اساتذہ ایک دو پیریڈ لیتے ہیں میں شکر ادا کرتا ہوں، اگر وہ ایک پیریڈ بھی نہ لیتے تو میں کیا کر سکتا تھا؟
قصاب آدھا گوشت اور آدھے چھیچھڑے دیتا ہے، میں شکر ادا کرتا ہوں۔ وہ سارے کے سارے چھیچھڑے ڈال دیتا تو میں کر سکتا تھا؟
دودھ والا دودھ میں پانی ملاتا ہے ، میں شکر کرتا ہوں، وہ پانی میں دودھ ملا کر دیتا تو میں کیا کر سکتا تھا؟
ڈاکٹر -/500روپے فیس لے کر اگلے روز پھر آنے کے لیے کہتا ہے میں شکر ادا کرتا ہوں۔ -/5000روپے فیس لے کر اگلے روز بلاتا تو میں کیا کر سکتا تھا؟
بلدیہ والے مہینوں بعد کہیں کوڑا کرکٹ اٹھانے آتے ہیں میں شکر ادا کرتا ہوں، وہ سالوں بعد میں آتے تو میں کر سکتا تھا؟
ویگن والاسواری میری گود میں بٹھا دیتا ہے، میں شکر ادا کرتا ہوں، وہ سواری میرے سپر بٹھا دیتا تو میں کر سکتا تھا؟
دکاندار نے ایک نمبر مال کے پیسے لئے، مال دو نمبر دے دیا میں شکر ادا کرتا ہوں، اور اگر نمبر 3یا4بھی دے دیتا تو میں کیا کرسکتا تھا؟
اوپر والے سب سناتے ہیں نیچے والاکوئی سنتا نہیں میں شکر کرتا ہوں نیچے والا سنانا شروع کر دیتے تو میں کیا کر سکتا تھا؟
موٹر سائیکل میں پیٹرول 90 روپے لیٹر کے حساب سے ڈلواتا ہوں اور شکر ادا کرتا ہوں پیٹرول پمپ والا900 روپے لیٹر دیتا تو میں کیا کرسکتا تھا؟
بھرے بازار میں ایک شخص مجھے گالی دیتا ہے میں شکر ادا کرتا ہوں وہ میرا گریبان بھی پکڑ لیتا تومیں کر سکتا تھا؟
سابقہ حکمران اپنی غلطیوں کا اعتراف کررہے ہیں میں شکر ادا کرتا ہوں وہ اب بھی اعتراف نہ کرتے تو میں کیا کر سکتا تھا؟
میں نے تھانیدار سے کہا میرا پرچہ دو اس نے مجھے باہر نکال دیا، میں شکر ادا رکرتا ہوں وہ مجھے اندر دے دیتا تو میں کیا کرسکتا تھا؟
طالب علم بسوں پر سوار ہوتے ہیں کرایہ نہیں دیتے بس مالکان شکر ادا کریں وہ بس بھی ساتھ لے جاتے تو وہ کیا کرسکتے تھے؟
دیانت کو کوئی پوچھتا نہیں ، دیانتدار کونوں کھدروں میں پڑے ہیں انہیں شکرادا کرنا چاہیے کونوں کھدروں میں بھی جگہ نہ ملتی تو وہ کیا کرسکتے تھے؟
بجلی چلی جاتی ہے گھنٹوں نہیں آتی میں شکر ادا کرتا ہوں اگر دنوں نہ آتی تو میں کیا کر سکتا تھا ؟