ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
اہلیہ مولانامحمدکلیم اللہ
مچھلی کا کھٹا
اجزاء: مچھلی، ایک کلو۔ پیاز، ایک عدد۔ ٹماٹر، ایک عدد درمیانہ۔ ناریل، پسا ہوا دو کھانے کے چمچ۔ املی اور نمک، حسب ذائقہ۔ لال مرچ پسی ہوئی، ایک چائے کا چمچ۔ دھنیا پسا ہوا، ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن، پساہوا ایک چائے کا چمچ۔ ہلدی، زیرہ میتھی، پسے ہوئے، آدھا چائے کا چمچ ہرا دھنیا۔ ہری مرچ۔ بگھار۔ تیل، ایک چمچ کھانا پکانے والا۔ ثابت مرچ، دو عدد۔ کری پتہ۔ رائی۔ زیرہ۔
ترکیب:
ایک دیگچی میں تیل ڈالیں اورپھر اس میں بگھار کے مصالحے ڈا ل لیں، اور خوشبو آنے تک اس کو پکائیں جوسر میں پیاز، ٹماٹر، ناریل، ادرک، لہسن اور تھوڑا پانی ڈالیں اور سب کو اچھی طرح پیس لیں۔جب بگھار پک جائے اور اس میں سے خوشبو آنے لگے تو پسا ہوا مسالہ بگھار میں ڈال دیں،اچھی طرح چمچ چلائیں۔ ایک پیالے میں املی پانی میں گھول لیں، املی میں تھوڑا سا نمک ڈال اور پانی ملا کر گھول لیں۔ پکتے ہوئے مسالے میں نمک، پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا دھنیا، ہلدی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر تک پکنے دیں۔ پھر اس میں مچھلی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھک کر رکھ دیں۔ جب مچھلی گلنے کے قریب ہو تو املی کا پانی ڈال دیں۔ ہرا دھنیا اور ہری مرچ بھی ڈال دیں۔ تھوڑی دیر میڈیم آنچ پر پکائیں، پھر جب آپ دیکھیں کہ مسا لہ پک گیا ہے اور مچھلی گل جائے اس سالن میں پسا ہوا زیرہ میتھی ڈال دیں۔ سالن ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔جب تیل سالن کے اوپر آجائے تو چولھا بند کردیں مچھلی کا کھٹا تیار ہے۔ چاولوں کے ساتھ مسنون طریقے سے تناول فرمائیں۔