دسمبر

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
مچھلی کا کھٹا
اہلیہ مولانامحمدکلیم اللہ
اجزاء: مچھلی ، ایک کلو۔ پیاز ، ایک عدد۔ ٹماٹر، ایک عدد درمیانہ۔ ناریل، پسا ہوا دو کھانے کے چمچ۔ املی اور نمک ، حسب ذائقہ۔ لال مرچ پسی ہوئی، ایک چائے کا چمچ۔ دھنیا پسا ہوا، ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن ، پساہوا ایک چائے کا چمچ۔ ہلدی ،زیرہ میتھی ، پسے ہوئے ، آدھا چائے کا چمچ ہرا دھنیا۔ ہری مرچ۔ بگھار۔ تیل ، ایک چمچ کھانا پکانے والا۔ ثابت مرچ ، دو عدد۔ کری پتہ۔ رائی۔ زیرہ۔
ترکیب: ایک دیگچی میں تیل ڈالیں اورپھر اس میں بگھار کے مصالحے ڈا ل لیں ، اور خوشبو آنے تک اس کو پکائیں جوسر میں پیاز ، ٹماٹر
Read more ...

رب کا شکر ادا کربھائی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
رب کا شکر ادا کربھائی
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
گاڑی وقت پرآئے تو میں شکر ادا کرتا ہوں، لیٹ آئے پھر بھی شکر ادا کرتا ہوں، اگر بالکل ہی نہ آتی تو میں کیا کر سکتا تھا؟
بچے کے سکول کی فیس پرآدھی تنخواہ اٹھ جاتی ہے، میں شکر ادا کرتا ہوں۔اگر پوری اٹھ جاتی تومیں کیا کر سکتا تھا؟
کالج میں اساتذہ ایک دو پیریڈ لیتے ہیں میں شکر ادا کرتا ہوں، اگر وہ ایک پیریڈ بھی نہ لیتے تو میں کیا کر سکتا تھا؟
قصاب آدھا گوشت اور آدھے چھیچھڑے دیتا ہے، میں شکر ادا کرتا ہوں۔ وہ سارے کے سارے چھیچھڑے ڈال دیتا تو میں کر سکتا تھا؟
دودھ والا دودھ میں پانی ملاتا ہے ، میں شکر کرتا ہوں، وہ پانی میں دودھ ملا کر دیتا تو میں کیا کر سکتا تھا؟
Read more ...

ظہیر الدین محمدبابر

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر16:
ظہیر الدین محمدبابر
امان اللہ کاظم
میرے ننھے سلطان !تو بزعم خویش سمجھتاہے کہ تو بہت سمجھدار ہوگیا ہے اور کارہائے جہانگیری وجہانداری خوب جاننے لگا ہے مگر میرے نزدیک تو ابھی طفل مکتب ہے میں نے مغلستان کے جابر خاقان کے ساتھ ایک عمر گزاری ہے بادشاہان وقت کے خلاف محلاتی سازشیں کیا رنگ لاتی ہیں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ یہ محلاتی سازشیں ہی ہوتی ہیں جو بڑے بڑے عقلمند اور زیرک بادشاہوں کا دھڑن تختہ کر دیتی ہیں۔ تو ابھی اس عمر کو نہیں پہنچا کہ تجھے ان سازشوں کا کما حقہ ادراک ہوسکے، تیرے مصاجین میں دراصل وہی لوگ ہیں جو تیری سلطانی کے درپے ہیں وہ لوگ جنہیں تو نے بہت نواز اہے جن پر تیری داد ودہش کی بارش ہوئی ہے وہی لوگ آج تیرے درپے آزار ہیں مثال کے طور پر حسن یعقوب جسے تو اپنا سب سے بڑا جانثار اور وفادار سمجھتا ہے اور جسے تو نے بیش بہا انعامات سے نوازا ہے حد تو یہ ہے
Read more ...

واقعہ کرب وبلا اور کرنے کا کام

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
واقعہ کرب وبلا اور کرنے کا کام
امام ابن کثیر، انتخاب رضیہ جاوید، جہلم
حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا دلدوز واقعہ بروز جمعہ دس محرم الحرام سن 61 ہجری کو پیش آیا۔ ہشام کلبی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سن 62 ہجری کا ہے اور ابن لہیعہ یہ واقعہ سن 62 یا 63 ہجری کا بتلاتے ہیں لیکن پہلی ہی تاریخ زیادہ صحیح ہے آپ کی شہادت کا واقعہ عراق کے اندر طف کے پاس ایک جگہ کربلا میں پیش آیا تھا اس وقت آپ کی عمر 58 سال کے قریب تھی۔
مسند احمد ،ج:3، ص:242-265 میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بارش کے فرشتہ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ی کی اجازت چاہی آپ نے اسے شرف باریابی کا موقع دیا ، ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ دروازے کی طرف دھیان دینا کوئی اندر نہ آنے پائے لیکن حضرت حسین رضی اللہ عنہ کودتے پھاندتے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچ گئے
Read more ...

جناب !حاجی صاحب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جناب !حاجی صاحب
رانا رضوان ،فاروق آباد
سیٹھ عبدالرزاق آج بُہت خُوش تھا اور خُوش کیوں نہ ہُوتا کہ آج اُس کی برسوں پرانی مُراد بَر آنے والی تھی۔ وہ ایک ایسے قافلے میں شریک ہُونے جارہا تھا کہ جِس قافلے کی منزل حَرمِ پاک تھی۔ وہ کئی دِنوں سے اپنے رشتہ داروں سے مُلاقات کر رہا تھا اور ہر ایک آنے والے کو بتا رہا تھا کہ آخر اس کا بُلاوا بھی دیارِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آگیا ہے ، وہ اپنے شہر کا جانا مانا رَئیس تھا ایک مُدت سے دِیارِ حَرم کی زمین کو بوسہ دینے کی خُواہش اُس کے دِل میں مچل رہی تھی اور بِلآخر آج وہ دِن آپُہنچا تھا کہ اُسے اِس مُبارک سفر کی سعادت حاصل ہُونے جارہی تھی۔ اور پھر وہ گھڑی بھی آپُہنچی کہ وہ اپنے بیوی، بَچوں سے الوداع ہو کر عازم سفر ہُوگیا دیار حَبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی حاضری کے
Read more ...
Page 2 of 2