نماز اہل السنت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
نماز اہل السنت
مولانامحمد الیاس گھمن
اذان کے کلمات :
عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ زَیْدرَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ لَمَّا اَمَرَرَسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالنَّاقُوْسِ یُعْمَلُ لِیُضْرَبَ بِہٖ لِلنَّاسِ لِجَمْعِ الصَّلٰوۃِ طَافَ بِیْ وَاَنَا نَائِمٌ رَجُلٌ یَحْمِلُ نَاقُوْسًا فِیْ یَدِہٖ فَقُلْتُ یَاعَبْدَاللّٰہِ اَتَبِیْعُ النَّاقُوْسَ فَقَالَ وَمَاتَصْنَعُ بِہٖ فَقُلْتُ نَدْعُوْا بِہٖ اِلَی الصَّلٰوۃِ قَالَ اَفَلَا اَدُلُّکَ عَلٰی مَاھُوَخَیْرٌ مِنْ ذَالِکَ فَقُلْتُ لَہٗ بَلٰی قَالَ فَقَالَ تَقُوْلُ:اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ۔اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ۔اَشْھَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اَشْھَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اللّٰہِ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اللّٰہِ۔حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ۔ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُلَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ فَلَمَّا اَصْبَحْتُ اَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاَخْبَرْتُہٗ بِمَارَأَیْتُ فَقَالَ اِنَّھَالَرُئْ یَاحَقٌّ اِنْ شَائَ اللّٰہُ۔فَقُمْ مَعَ بِلَالٍ فَاَلْقِ عَلَیْہِ مَارَأَیْتَ فَلْیُؤَذِّنْ بِہٖ فَاِنَّہٗ اَنْدَی صَوْتًا مِّنْکَ فَقُمْتُ مَعَ بِلَالٍرَضِیَ اللہُ عَنْہُ فَجَعَلْتُ اُلْقِیْہِ عَلَیْہِ وَیُؤَذِّنُ بِہٖ قَالَ فَسَمِعَ ذَالِکَ عُمَرُبْنُ الْخَطَّابِ وَھُوَ فِیْ بَیْتِہٖ فَخَرَجَ یَجُرُّ رِدَائَ ہٗ وَیَقُوْلُ وَالَّذِیْ بَعَثَکَ بِالْحَقِّ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَقَدْرَأَیْتُ مِثْلَ مَا اُرٰی فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلِلّٰہِ الْحَمْدُ۔
(سنن ابی داؤد ج 1ص79 باب کیف الاذان ،مسند احمد ج13ص30،31 رقم الحدیث 16430 ،سنن ابن ماجۃ ج 1ص51 باب بدء الاذان ،صحیح ابن حبان ص532 ذکر الخبر المصرح بان النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہو الذی امر بلالا۔۔ رقم الحدیث1679 ،صحیح ابن خزیمۃ ج1 ص 223 رقم الحدیث370 )
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن زید رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے لوگوں کو نماز کے لیے جمع کرنے کے لئے ناقوس بجانے کا حکم فرمایا تو میں نے خواب میں ایک آدمی کو دیکھا جو ناقوس اٹھائے ہوئے تھا۔ میں نے اسے کہا: اے اللہ کے بندے !کیا یہ ناقوس بیچو گے؟ اس نے کہا اس کا کیا کرو گے ؟ میں نے کہا نماز کے لئے لوگوں کو بلائیں گے تو اس نے کہا کہ میں تمہیں اس سے بہتر الفاظ نہ بتاؤں ؟ میں نے کہا کیوں نہیں۔ تو اس نے کہا یوں کہا کرو۔ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ… الخ۔جب میں صبح کو اٹھا تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی خدمت میں حاضر ہوا اور جو کچھ خواب میں دیکھا تھا وہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کو سنایا۔ تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا یہ خواب حق ہے ان شاء اللہ۔
تم بلال رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے ساتھ کھڑے ہو کر جو کلمات دیکھے ہیں ان کوسکھلا دو۔ اور وہ ان الفاظ کو اذان کی شکل میں کہتے جائیں۔ کیونکہ وہ تم سے زیادہ بلند آواز رکھتے ہیں۔ تو میں بلال رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے ساتھ کھڑا ہو گیا اور ان کو ان کلمات کی تلقین کرنے لگا اور وہ اذان دیتے گئے۔ حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے یہ آواز سنی۔ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ گھر میں تھے تو جلدی سے چادر کھینچتے ہوئے نکلے اور عرض کیا یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اس ذات کی قسم جس نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کو حق دے کر بھیجا ہے میں نے بھی یہی خواب دیکھا ہے جو (اذان) اب سن رہا ہوں تو رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے فرمایا اللہ کا شکر ہے۔
اقامت کے کلمات :
اقامت کے کلمات وہی ہیں جو اذان کے ہیں لیکن اقامت میں حی علی الفلاح کے بعد کلمہ ’’قَدْقَامَتِ الصَّلٰوۃُ‘‘ دو مرتبہ زیادہ کہا جاتا ہے۔

1.

اِنَّ ابْنَ مُحَیْرِیْزٍ۔۔۔۔ سَمِعَ اَبَامَحْذُوْرَۃَرَضِیَ اللہُ عَنْہُ یَقُوْلُ عَلَّمَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْاِقَامَۃَ سَبْعَ عَشَرَۃَ کَلِمَۃً۔
(شرح معانی الآثار ج 1ص102 باب الاقامۃ کیف ھی )
ترجمہ: ابن محیریز رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابو محذورہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے سنا آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے مجھے اقامت کے سترہ کلمات سکھائے۔
سنن ابن ماجہ اور مصنف ابن ابی شیبہ میں اقامت کے ان سترہ کلمات کا ذکر یوں ہے:

2.

اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُاَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُاَشْھَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اَشْھَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اللّٰہِ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اللّٰہِ حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِحَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃُ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃُاَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُلَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہ۔
(مصنف ابن ابی شیبۃ ج2ص320 من کان یشفع الاقامۃ ویری ان یثنیھا ، رقم الحدیث 2150،شرح معانی الآثار ج 1ص102 باب الاقامۃ کیف ھی؟)
حضرت عبد اللہ بن زید رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی روایت جس میں فرشتے کے اذان و اقامت سکھانے کا ذکر ہے۔ اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں:
’’ثُمَّ اَمْھَلَ ھُنَیَّۃً ثُمَّ قَامَ فَقَالَ مِثْلَھَا اِلَّااَنَّہٗ قَالَ: زَادَ بَعْدَ مَاقَالَ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃُ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃُ۔
(شرح معانی الآثار للطحا وی ج 1ص101 باب الاقامۃ کیف ھی؟ ،مصنف عبد الرزاق ج 1 ص346 باب بد ء الاذان، حدیث 1794)
ترجمہ : اذان کہنے کے بعد فرشتہ تھوڑی دیر رکا پھر کھڑا ہوا اور اذان کی مثل کلمات کہے لیکن
حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ کے بعد قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃُ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃُ کے کلمات زیادہ کہے۔

3.

عَنْ عُبَیْدٍ مَوْلٰی سَلْمَۃَ بْنِ الْاَکْوَعِ اَنَّ سَلْمَۃَ بْنَ الْاَکْوَعِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کَانَ یُثَنِّی الْاِقَامَۃَ۔
(مصنف ابن ابی شیبۃ ج2ص320 من کان یشفع الاقامۃ ویری ان یثنیھا ، رقم الحدیث 2150،شرح معانی الآثار ج 1ص102 باب الاقامۃ کیف ھی؟)
ترجمہ : حضرت عبید رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمہ بن الاکوع رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اقامت کے کلمات دوہرے کہا کرتے تھے (یعنی اَشْھَدُ اَنْ لاَّاِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ ُسے آخر تک تمام کلمات دو دو مرتبہ کہتے تھے)

4.

مؤذن رسول حضرت بلال رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے مروی اقامت بھی مثنیٰ مثنیٰ (دوہری) ہے۔
(شرح معانی الآثار للطحا وی ج 1ص101 باب الاقامۃ کیف ھی؟ ،مصنف عبد الرزاق ج 1 ص346 باب بد ء الاذان، حدیث 1794)
فجر کی اذان میں’’ اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ ‘‘ کا اضافہ:

1.

حضرت ابو محذورۃ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی روایت میں ہے کہ حضور اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے فرمایا :
فَاِنْ کَانَ صَلٰوۃُ الصُّبْحِ قُلْتَ اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ۔
(سنن ابی داؤد ج 1ص79 باب کیف الاذان ،السنن الکبری للبیھقی ج 1ص422 باب التثویب فی اذان الصبح)
ترجمہ: جب صبح کی نماز کے لئے اذان دو
تواَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ
کہا کرو۔

2.

عَنْ اَنَسٍرَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ مِنَ السُّنَّۃِ اِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ فِیْ اَذَانِِ الْفَجْرِحَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ قَالَ اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ۔
السنن الکبری للبیہقی ج 1ص423 باب التثویب فی اذان الصبح،صحیح ابن خزیمۃ ج 1ص 233باب الثتویب فی اذان الصبح، رقم الحدیث 386)
ترجمہ: حضرت انس رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ مؤذن جب فجر کی اذان میں حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِِکہے تو’’
اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ
‘‘ بھی کہا کرے
اذان و اقامت کا طریقہ :

1.

عَنْ جابِرٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِبِلاَلٍ یَابِلاَلُ!اِذَا اَذَّنْتَ فَتَرَسَّلْ فِیْ اَذَانِکَ وَاِذَا اَقَمْتَ فَاحْدُرْ۔
(جامع الترمذی ج 1ص48 باب ماجاء فی الترسل فی الاذان ،مسند عبد بن حمید ص310 رقم الحدیث 1008 ،السنن الکبری للبہیقی ج 1ص428 باب ترسیل الاذان و حذم الاقامۃ )
ترجمہ: حضرت جابر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے حضرت بلال رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو فرمایا۔اے بلال ! جب تو اذان کہے تو ٹھہر ٹھہر کر کہا کر اور جب اقامت کہے تو جلدی جلدی کہا کر۔

2.

عَنْ عَمَّارِبْنِ سَعْدٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَمَرَبِلَالاً اَنْ یَّجْعَلَ اِصْبَعَیْہِ فِیْ اُذُنَیْہِ وَقَالَ اِنَّہٗ اَرْفَعُ لِصَوْتِکَ۔
(سنن ابن ماجۃ ج1 ص52 باب السنۃ فی الاذان)
ترجمہ: حضرت عمار بن سعد رَضِیَ اللہُ عَنْہُ (مؤذن رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے حضرت بلال رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو حکم دیا کہ اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال کر اذان دیں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے فرمایا یہ عمل تمہاری آواز کو بلند کرے گا۔
اذان و اقامت کا جواب:

3.

عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُفَقَالَ اَحَدُکُمْ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَر۔ ثُمَّ قَالَ اَشْھَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ۔ قَالَ اَشْھَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ ثُمَّ قَالَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اللّٰہِ قَالَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ۔ثُمَّ قَالَ حَیَّ عَلٰی الصَّلٰوۃِ قَالَ لاَ حَوْلَ وَ لاَ قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ ثُمَّ قَالَ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ قَالَ لاَ حَوْلَ وَ لاَ قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ثُمَّ قَالَ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ قَالَ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ ثُمَّ قَالَ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ۔ قَالَ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ مِنْ قَلْبِہٖ دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔
(صحیح مسلم ج 1ص167 باب استحباب القول مثل قول الموذن لمن سمعہ ،سنن ابی داؤد ج 1ص85 باب ما یقول اذا سمع الموذن ،صحیح ابن خزیمۃ ج1 ص 248باب ذکر فضیلۃ ھذا القول عند سماع الاذان، رقم الحدیث 417 ،صحیح ابن حبان ص 535 ذکر ایجاب دخول الجنۃ۔۔۔، رقم الحدیث1685)
ترجمہ: حضرت عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے فرمایا جب مؤذن
اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُکہے تو تم اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہو جب مؤذن اَشْھَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ کہے تو تم بھی اَشْھَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ
کہو (اسی طرح آخر اذان تک اس کا جواب ذکر کیا) پھر فرمایا جو یہ دل سے کہے گا جنت میں داخل ہو گا۔
-2 عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَوْعَنْ بَعْضِ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَنَّ بِلاَلاً اَخَذَ فِی الْاِقَامَۃِ فَلَمَّا اَنْ قَالَ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃُ قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَقَامَھَااللّٰہُ وَاَدَامَھَاوَقَالَ فِیْ سَائِرِ الْاِقَامَۃِ کَنَحْوِحَدِیْثِ عُمَرَفِی الْاَذَانِ۔
(۲)(سنن ابی داؤد ج 1ص85 باب ما یقول اذا سمع الاقامۃ ،السنن الکبری للبیہقی ج1 ص411 باب ما یقول اذا سمع الاقامۃ،کنزالعمال ج 8ص 169اجابۃ المؤذن،رقم 23258)
ترجمہ : حضرت ابو امامہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ آنحضرت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کے بعض دیگر اصحاب سے مروی ہے کہ حضرت بلال رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اقامت کہنا شروع کی جب قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃُ کہا تو نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے فرمایا اَقَامَھَا اللّٰہُ وَاَدَامَھَا اور پوری اقامت میں اسی طرح کلمات کو دہراتے رہے جیسا کہ حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی روایت میں اذان کے جواب میں اسے دہرانے کا ذکر ہے۔
اذان کے بعد کی دعا:
عَنْ جَابِرِبْنِ عَبْدِاللّٰہِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ حِیْنَ یَسْمَعُ النِّدَائَ ’’اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَائِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّدَنِِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًامَّحْمُوْدَنِالَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ‘‘حَلَّتْ لَہٗ شَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
(صحیح البخاری ج 1ص86 باب الدعاء عند النداء ،سنن ابی داؤد ج 1ص85 باب ما جا ء فی الدعاء ،جامع الترمذی ج 1ص51 باب منہ[ای ما یقول اذا اذن المؤذن])
ترجمہ : حضرت جابر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے فرمایا جس نے اذان سننے کے بعد یہ دعا پڑھی تو قیامت کے دن اس کے لئے میری شفاعت واجب ہوگئی۔ دعا کا ترجمہ یہ ہے۔ اے اللہ ! اے اس دعوت کاملہ اور اس کھڑی ہونے والی نماز کے رب تو محمد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور انہیں اس مقام محمود پر پہنچا دے جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے ‘‘سنن کبریٰ بیہقی وغیرہ میں’’ اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ‘‘(بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا) کے الفاظ قوی سند سے آئے ہیں۔
(السنن الکبری للبیہقی ج 1ص410 باب ما یقول اذا فرغ من ذلک ،کتاب الدعوات الکبیر للبیہقی ج 1ص34،احیاء علوم الدین للغزالی ج 1ص182 کتاب اسرار الصلاۃ، الباب الاول )
مجلس الشیخ
وعظ مولانا حکیم محمد مظہر صاحب مد ظلہ
الحمد للہ و کفی و سلام علی عبادہ الذین اصطفی اما بعد! فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم : قُل إِن كُنتُم تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِی یحبِبكُمُ اللَّهُ الآیۃ
بعد ازخطبہ مسنونہ :
وہ گل گل نہیں جس میں بو نہیں
وہ دل دل نہیں جس میں تو نہیں
دکانوں میں رکھے بناوٹی پھولوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا اس لیے کہ ان میں بو نہیں،جبکہ کیاری میں لگے پھولوں کو ہر کوئی سونگھتا اور لذت محسوس کرتا ہے۔یہ تمام پھول کہاں سے آئے؟ہمارے جد امجد حضرت آدم علیہ السلام کو جب جنت سے دنیا میں بھیجا گیا تو وہ بہت روئے۔ تفسیر علی بہائمی میں لکھا ہے کہ ان کے رونے کی وجہ سے جگہ جگہ آنسووں کے چشمے بنے اور یہ تمام خوشبودار پھول حضرت آدم علیہ السلام کے آنسووں ہی سے بنے ہیں۔ہم نے اپنے جد امجد حضرت آدم علیہ السلام کی عادت یعنی رونا چھوڑ دیا ہے۔ حدیث قدسی میں ہے : لانین المجرمین احب الی من زجر المسبحین کہ گناہ گاروں کا رونا دھونا مجھے سبحان اللہ پڑھنے والوں سے زیادہ محبوب ہے۔
کوئی نہیں جو یار کی لادے خبر مجھے
اے سیل اشک تو ہی بہادے ادھر مجھے
اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا
" قُل إِن كُنتُم تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِی یحبِبكُمُ اللَّهُ "
اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !کہہ دیجیے کہ اگر تم اللہ کے محبوب بننا چاہتے ہو تو میری اتباع کرو۔یہاں یہ نہیں کہا کہ''اطیعونی''کہ میری اطاعت کرو بلکہ اتبعونی فرمایا۔" تبیعۃ" عربی میں اس بچے کو کہتے ہیں جو اپنی ماں اور باپ کی بلا سوچے سمجھے نقل کرتا ہے۔تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنی ہے چاہےہماری سمجھ میں آئے یا نہ آئے۔آج اگر کوئی اتباع نہ کرے اور کہے کہ میں اپنے والدین کی اتباع نہیں کرتا تو ماں کی تقلید کیے بغیر تو آدمی اپنا حلالی ہونا ثابت نہیں کرسکتا،کیونکہ کسی کے پاس ماں کے قول کے علاوہ کوئی دلیل نہیں۔
اس لیے اگر کوئی آدمی کہے کہ میں تقلید نہیں کرتا تو اپنا حلالی ہونا ثابت نہیں کرسکتا۔اس کی ماں نے ہی بتایا ہے کہ یہ آپ کےابو ہیں اور یہ ایسا یاد کرایا کہ اس کے خلاف سننے کو تیار ہی نہیں۔مگر امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی تقلید کرتے ہوئے لوگوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ہمارے ہاں کنویں کا پانی بہت میٹھا ہے۔ لوگ دوردور سے بھر کے لے جاتے ہیں۔قریب میں مدرسہ ان کا[اشارہ غیر مقلدین کی طرف۔از مرتب] بھی تھا۔تو اسی کنواں کھودنے والے کو لے گئے کہ پانی میٹھا نکلے گا۔ وہ اتنا کڑوا نکلا کہ زبان پہ رکھنا بھی مشکل ہو گیا۔ وہ لوگ والد محترم حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کے پاس آئے کہ ہمیں کوئی وظیفہ بتائیں تاکہ پانی میٹھا ہوجائے۔انہوں نے فرمایا کہ 40دن میں میٹھا ہوجائے گا۔بس فجر کے بعد بیٹھ کر20 منٹ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے مناقب بیان کیا کرو پانی میٹھا ہوجائے گا۔ تو انہوں نے کہا کہ زہر کا گھونٹ پی لیں گے یہ کام نہیں کر سکتے۔فرمایا اگر تم اللہ کے محبوب بننا چاہتے ہو تو میری اتباع کرو چاہے سمجھ میں آئے یا نہ آئے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ سمجھ میں آنا ضروری ہے جبکہ شریعت میں عقل کا دخل نہیں۔ اس لیے کہ انسان کی عقل کی جہاں انتہاء ہے وہاں سے وحی کی ابتداء ہے۔ایک شخص کہنے لگا کہ بات عقل میں آنا ضروری ہے۔ میں نے کہا کہ نماز پڑھتے ہو ؟کہا: ہاں۔ پوچھا وضو بھی کرتے ہو؟کہاہاں۔میں نے کہا کہ نواقض وضو میں اخراج ریح بھی ہے؟کہاں ہاں۔تو میں نے کہا کہ ہوا شرمگاہ سے نکلی ہے اور دھوتے ہاتھ،منہ بازو اور پاؤں ہو،تو عقل کے مطابق فقط مقعد کو دھو لیتے۔ تو کہنے لگا اب سمجھ گیا ہوں۔تومیں نے کہا ایسے احکامات کو امر تعبدی کہتے ہیں جن میں انسان کی عقل کو دخل نہیں ہے۔بس مسائل علماء سے پوچھ کر ان پر عمل کیا کرو چاہے سمجھ میں آئیں یا نہ آئیں۔
توجب اللہ تعالی سے محبت کرتے ہوئے اطاعت رسول کرو گے تو اللہ تمہیں اپنا محبوب بنا لے گا۔آج بہت سے لوگ معاشرے سے ڈر کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل نہیں کرتے کہ اگر ڈاڑھی رکھ لی تو معاشرہ کیا کہے گا!شلوار ٹخنوں سے اوپر کی تو معاشرہ کیا کہے گا!جبکہ معاشرہ کسی کو کچھ نہیں دیتا۔یہی معاشرہ انسان کی موت کے وقت اس کے جنازے کے پاس کھڑے ہوکر گپیں لگاتا ہے ، کوئی سگریٹ پی رہاہوتا ہے اور یہ انسان اپنے کو خوبصورت بنانے کے لیے ڈاڑھی منڈاتا ہے ،اس جسم کوسجاتاہے،جبکہ اس کی حقیقت کچھ نہیں ابھی بول رہا ہے اور اگر ابھی روح نکل جائے تو یہ مردہ لاش ہے۔تو ہم اس جسم کو اتنا سجاتے ہیں جبکہ اس کی حالت کیا ہونے والی ہے اس کے بارے میں نذیر اکبر آبادی کہتا ہے:
کئی بارہم نے یہ دیکھا کہ جن کا مشین بدن تھا معطر کفن تھا
جو قبر کہن ان کی اکھڑی تو دیکھا نہ عضو بدن تھا نہ تار کفن تھا
تو حضرت والد صاحب دامت برکاتہم نے ''معطر کفن'' کی جگہ ترمیم کرکے ''مبیض کفن'' کردیا۔اس لیے کہ کفن کو عطرلگانا جائز نہیں ہے۔ مگر آج کانو جوان روح کی فکر چھوڑ کر بدن کی فکر کرتا ہے، جبکہ امت محمدیہ کی اوسط عمر 60برس ہے۔نیند اور بچپن کو نکال کر 25سال رہ گئے،اللہ تعالی ہر دن ہمیں 24گھنٹے ہمیں دیتا ہے اور 24کو 60سے ضرب دیں تو1440ہوتا ہے اگر 140منٹ بھی اللہ کو دے دیں تو ہمارے تمام اعمال اس میں ہوسکتے ہیں۔
دوستو!دنیا کا قیام بہت کم ہے۔ اللہ نے ہمیں دنیا میں آخرت کی تیاری کے لیے بھیجا ہے اور دنیا بہت تیزی سے گزر رہی ہے۔ "ان الدنیا مدبرۃ والآخرۃ مقبلۃ"دنیا گزر رہی ہے اور آخرت آرہی ہے۔ عارف باللہ ڈاکٹر عبدالحی عارفی صاحب فرمایا کرتے تھے کہ انسان جس طرف بھی قدم بڑھائے وہ قدم اس کا قبرستان کی طرف بڑھتا ہے چاہے کسی بھی جگہ جائے۔ اس لیے جتنے قدم وہ لے کر آیا جب ان کا شمار ختم ہوگا تو اس کا چلنا بند ہوجائے گا۔
قدم سوئے مرقد نظر سوئے دنیا
کہاں جارہا ہے کدھر دیکھتا ہے
تو ہم سب جنت سے آئے ہیں اور ہم سب کی زبان عربی ہے اور ہم سب کا خونی رشتہ بھی ہے۔ اس لیے کہ ہم سارے حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں۔تو کہیں نہ کہیں جاکر ہمارا خون مل جاتا ہے۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں آتا ہے کہ ان کے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتویں دادا ایک تھے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نویں دادا ایک تھے۔اللہ تعالی نے 600زبانیں پیدا کردیں۔۔ کیوں؟ تاکہ پہچان ہوجائے کہ یہ کس قبیلے کا ہے اور یہ کس قبیلے کا۔ آج ہم نے لڑائی جھگڑے کا ذریعہ اسی زبان کو بنایا ہے۔دین میں تعصب نام کی کوئی چیز نہیں،حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"غفار غفرھا اللہ"اللہ تعالی نے بنو غفار کی مغفرت کی اور فرمایا:امرت بحب اربع واخبرنی اللہ یحبھم کہ اللہ نے مجھے چار سے محبت کا حکم دیا ہے اور اللہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اللہ بھی ان سے محبت کرتا ہے۔صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا"من ھم یارسول اللہ؟"ارشاد فرمایا یہ علی ،ابوذرغفاری،مقداد بن اسود اور سلمان فارسی رضی اللہ عنہم ہیں۔ایک قریشی اور تین غیر عرب تھے۔اگر دین میں تعصب ہوتا تو تمام نام قریش کے ہوتے کسی اور کا نام نہ ہوتا۔دین میں تعصب نہیں ہے۔ اس میں شدت اور تعصب تب پیدا ہوتا ہے جب کسی اللہ والے سے تعلق نہ ہو۔ اسی لیے فرمایا:
" یا أَیهَا الَّذِینَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِینَ "
(توبہ:119)
ایمان تو ہم سب کو اللہ نے دیا، رہا تقوی تو اس کے لیے صحبت کی ضرورت ہے۔
دیکھیے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے نام کو تمام حروف جارہ مل کر بھی زیر نہیں دے سکتے۔اس لیے کہ یہ غیرمنصرف ہے اور غیرمنصرف ہونے کے لیے دواسباب کا ہوناضروری ہے۔ تو مسلمان میں ایمان تو ہے،اگر ساتھ تقوی بھی آجائےدنیا کی تمام طاقتیں مل کر بھی اسے زیر نہیں کرسکتیں۔اور تقوی کے لیے آسان صورت ہے" كُونُوا مَعَ الصَّادِقِینَ "کہ اللہ والوں کے ساتھ ہوجاؤ۔تو اللہ والوں کی صحبت کا بڑا اثر ہوتاہے۔صحابہ میں روایات تو سب سے زیادہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ہیں مگر مقام سب سے زیادہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو ملا ہے۔ اس لیے تو فرمایا گیا
''خیرالخلائق بعدالانبیاء بالتحقیق ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ''۔ اس لیے کہ انہوں نے صحبت زیادہ پائی ہے۔
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ شام جاتے ہوئے خواب دیکھا تو بحیرہ راہب کو بتایا۔ اس نے پوچھا "من این انت؟"کہاں سے آئے ہو؟ میں نے کہا"من مکۃ"پھر پوچھا "من ایھا؟"یعنی کس قبیلہ سے ہو؟ تو میں نے کہا قریشی ،پھر پوچھا "فیش یعنی تیرا کیا مشغلہ ہے ؟ کہا: تجارت۔ اس نے کہا "صدق اللہ رویاک "اللہ تیرے خواب کو سچا کر دکھائے،
"سیبعث نبی من قومک وانت تکون وزیرہ فی حیاتہ وخلیفتہ بعد وفاتہ"
عنقریب سیدالانبیاء جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہونے والے ہیں، زندگی میں آپ ان کے ساتھی ہوگے اور ان کی وفات کے بعد ان کے خلیفہ ہوگے۔ "فاسرھا من الکائنات کلھا" تو انہوں نے تعبیر سننے کے بعد تمام لوگوں سے چھپائے رکھا حتی کہ گھرانے میں بھی نہ بتایا۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 40برس ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی شروع ہوئی جب آیت " وَأَنذِر عَشِیرَتَكَ الأَقرَبِینَ "اتری تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قوم کو جمع کرکے کہا "قولوا لا الہ الا اللہ تفلحو"تو سب سے پہلے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور پوچھا : یا محمد! ماالدلیل علی ماتدعی؟ آپ کی نبوت پر کیا دلیل ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الدلیل علی ما ادعی رویاک رایتھا بالشام فاسرھا من الکائنات کلھا فاخبرنی اللہ بالوحیکہ دلیل تومیرے دعوی پر آپ کا وہ خواب ہے جو آپ نے شام میں دیکھا پھر تمام دنیا سے چھپائے رکھا اور مجھے اللہ تعالی نے وحی کے ذریعے بتلادیا ہے۔پس ابوبکر رضی اللہ عنہ آگے بڑھے فعانقہ وقبل بین عینہ آپ کو گلے لگایا اور پیشانی پر بوسہ دیا اور کہا اشھد انک رسول اللہ وہاں پر ابولہب بھی تھا اس نے کہا تباًلک یا محمد ا لھذا جمعتنا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے کوئی جواب نہ دیا اس لیے کہ وہ عمر میں بڑے تھے تو اللہ تعالی نے سورہ نازل کی تَبَّت یدَا أَبِی لَهَبٍ وَتَبَّ پوری سورت آئی۔
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو صحبت سے یہ مقام ملا۔ایک مرتبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے صحن میں کھڑی تھیں۔ رات کو آسمان پر ستارے دیکھ کر کہا اے اللہ کے رسول ! کیا آپ کی امت میں کوئی ایسا ہے جس کی اتنی نیکیاں ہوں جتنے آسمان میں ستارے ہیں۔ فرمایا ہاں، عمر کی اتنی نیکیاں ہیں جتنا آسمان پر ستارے ہیں۔ پھر پوچھا کہ میرے ابا جان کا بھی کوئی مقام ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیرے ابا جان کی ایک دن نیکیاں آسمان کے اربوں کھربوں ستاروں سے زائد ہیں۔تو صحبت کا مقام زیادہ ہے اس لیے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اتنا بڑا مقام ملا۔آج بھی جو علماء اپنے مشائخ سے زیادہ جڑتے ہیں اللہ تعالی ان کے علم میں برکت عطاء فرماتے ہیں اور ان سے دین کا کام لیتے ہیں۔ آپ اگر ہمارے مشائخ کو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ وہ کتب کا مطالعہ کم اور قطب کا مطالعہ زیادہ کرتے تھے۔
اولئک آبائی فجئنی بمثلہم
دارالعلوم دیوبند کے بانی قاسم العلوم والخیرات حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ، قطب العالم حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ،حکیم الامت مجدد ملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ ان تمام حضرات نے جوتیاں سیدھی کیں حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کی تب یہ مقام ملا۔اور حاجی صاحب کی کیفیت یہ ہوتی تھی کہ ایک مرتبہ بیت اللہ میں جب طواف سے فارغ ہوئے ، دو رکعت نماز پڑھی، جب سجدے میں سر رکھا اور ساری رات روتےرہے اور فرماتے رہے: اے اللہ کل میدان محشر میں امداد اللہ کو رسوا نہ فرمائیے۔
اتنے بڑے علماء ان کے مرید ہیں لیکن تواضع دیکھیے۔ اسی لیے فرمایا:من تواضع للہ رفعہ اللہجو تواضع اختیار کرتا ہے اللہ اسے بلند فرماتا ہے۔
اللہ تعالی ہم سب کو اپنے پیارے محبوب کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہمارے مولانا الیاس گھمن صاحب نے جو باغ لگایا ہے اللہ تعالی اس کو تا قیامت قائم و دائم رکھے اور اس کے فیض کو پورے عالم میں پھیلا دےاور شرف قبولیت بھی عطا فرما آئندہ آنے والی ان کی نسلوں کو بھی اللہ اپنے دین کے لیے قبول فرمائے۔ آمینبعد ازاں طلبہ سے خطاب کے دوران فرمایا: فتنوں کی سرکوبی کے لیے اللہ تعالی نے مولانا الیاس گھمن صاحب کو قبول کیا ہے۔۔۔ غیر مقلدین اسفار میں مجھے کہتے ہیں کہ مولانا الیاس گھمن نے ہمارا بہت پیچھا کیا ہوا ہے۔
انہوں نے طلبہ سے گفتگو فرماتےہوئے خوب حوصلہ افزائی کی اور آخر میں دعا دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی اس کام کو دور تک پھیلائے اور آپ تمام حضرات کو اس کے لیے قبول کرے۔