چکن شوارما

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 

">چکن شوارما

اہلیہ محمد اعجاز، قصور
اجزاء:
مرغی بغیر ہڈی کے تین سو گرام، دہی آدھی پیالی، سرکہ دو چمچ، باربی کیو مصالحہ دو چمچ، لیموں کا رس ایک چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چمچ، لہسن چار جوے، نمک حسب ذائقہ، تل کا پیسٹ آدھی پیالی، لیموں کا رس ایک چوتھائی پیالی، دہی دو کھانے کے چمچ، مرچوں کا اچار ایک کپ، اچاری کھیرا آدھی پیالی، شوارما بریڈ دس عدد، کھیرا ، پیاز ، ٹماٹر ایک ایک عدد، ہرےیا کالے زیتون ایک کپ، زیتون کا تیل دو چمچ
ترکیب: ایک پین میں تیل ڈالیں، اس میں چکن کے سلائسز اور لہسن شامل کریں اور اچھی طرح سے فرائی کر لیں۔ اب اس میں دہی، سرکہ، لیموں کا رس، نمک اور تکہ مصالحہ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور خشک کر لیں۔ سوس تیار کرنے کے لیےایک باؤل میں تل کا پیسٹ، لیموں کا رس، دہی اور لہسن ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ اسے ایک پین میں ڈال کر فرائی کر لیں اور ایک باؤل میں نکال لیں۔ ٹماٹر اور کھیروں کے پتلے سلائس لمبائی کے رخ کاٹ لیں۔پھر اس میں ٹماٹر، کھیرا اور سلاد کے پتے شامل کر لیں، پھر مرچوں اور کھیرے کا اچار ملا لیں۔
فلنگ کا طریقہ: ایک پین لیں اور اس میں شوارما بریڈ کو ہلکا سا سینک لیں۔ بریڈ کو پین سے نکال کر کسی ایسے کاغذ پر رکھیں جو چکنائی سے فورا خراب نہ ہوجائے۔ پھر بریڈ کی ایک سائیڈ پر ایک چمچ سوس لگا کر اچھی طرح پھیلا لیں۔ اب فریش گرم چکن کے پیسز اوپر ڈال دیں، پھر سلاد ڈال کر اس کو رول کی شکل میں بنا دیں۔
مزیدار چکن شوارما تیار ہے۔
سرونگ: آٹھ سے دس افراد کے لی

ے